23/01/2026
پیپل اسٹوڈنٹ فیڈریشن ایگریکلچر یونیورسٹی پشاور نے آج صدر و صوبائ صدارتی امیدوار حضرت جمال کی قیادت میں ورکرز یوتھ کنوینشن میں شرکت کی۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا کو کامیاب پروگرام پر مبارک باد پیش کرتا ہے ۔
پاکستان پیپل پارٹی کو مستقبل میں جہاں بھی ضرورت ہوگی انشاءاللہ پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن ایگریکلچر یونیورسٹی ہمیشہ تیار رہے گی۔
انفارمیشن سیکٹری عمر باچا
پیپل اسٹوڈنٹ فیڈریشن ایگریکلچر یونیورسٹی پشاور
22/01/2026
پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن زرعی یونیورسٹی پشاور کے صدر و صوبائی صدارتی امیدوار حضرت جمال نے پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر سید محمد علی شاہ باچہ کے ساتھ کل 23 جنوری کو ملاکنڈ میں ہونے والے یوتھ کنونشن کے حوالے سے تفصیلی میٹنگ ہوئی ۔
کل انشاللہ پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن زرعی یونیورسٹی پشاور صدر حضرت جمال کی قیادت میں کثیر تعداد کے ساتھ ورکرز یوتھ کنونشن میں شرکت کریں گی
❤️🖤💚
20/01/2026
"پی ایس ایف ایگریکلچر یونیورسٹی پشاور نے آج صدر حضرت جمال کی قیادت میں ڈپٹی پرووسٹ نعیم خان اور ایڈمنسٹریشن آفیسر عابد خان کے ساتھ مل کر فو ریسٹ بازار کا دورہ کیا۔
اس دوران خلیل سٹوڈنٹ آرگنائزیشن کے صدر اور پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن کے سینئر رہنما فہد خلیل بھی موجود تھے۔
دورہ کے دوران بازار میں موجود تمام دکانداروں کی خود ساختہ ریٹ لیسٹ ہٹا کر یونیورسٹی کی سرکاری ریٹ لیسٹ لگا دی گئی ۔
پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن ہمیشہ طلباء کے حقوق کے لیے آواز اٹھاتی رہے گی
❤️🖤💚
15/12/2025
ایگریکلچر یونیورسٹی پشاور: پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن ایگریکل یونیورسٹی پشاور کا اہم جنرل باڈی اجلاس ہوا ایگریکلچر یونیورسٹی پشاور کے صدر حضرت جمال کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں تنظیمی اُمور، طلبہ کے مسائل اور آئندہ تعلیمی و نصابی سرگرمیوں پر مفصل مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے سابقہ صدر حفظان خان پشاور یونیورسٹی کے سابقہ صدر طیب نواز پشاور یونیورسٹی کے صدر شرجیل خان نے خصوصی شرکت کی۔
جنرل سیکرٹری سیف اللہ نے ایجنڈا پیش کیا، جس کے بعد کابینہ کے اراکین نے طلباء کی فلاح و بہبود، تعلیمی ماحول میں درپیش مسائل اور ان کے حل کے لیے تجاویز پیش کیں۔
پی ایس ایف ایگریکلچر یونیورسٹی پشاور نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ طلباء کے حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھی جائے گی اور مثبت تعلیمی ماحول کی بحالی اور طلبہ کی نمائندگی کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔
انفارمیشن سیکٹری عمر باچا
پیپل اسٹوڈنٹ فیڈریشن ایگریکلچر یونیورسٹی پشاور
12/12/2025
پیپل سٹوڈنٹ فیڈریشن
پیپل سٹوڈنٹ فیڈریشن ایگریکلچر یونیورسٹی پشاور کے صدر حضرت جمال کی ہدایت پر بروز پیر کو بوقت 11 بجے لا ئبریری لان میں جنرل باڈی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ہے.تمام سٹوڈنٹس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ اپ سب اپنی شرکت کو یقینی بنائی ۔
جگہ: مین لائبریری لان
تاریخ: 15/12/2025
سیکرٹری اطلاعات: عمر باچا
پیپل سٹوڈنٹ فیڈریشن ایگریکلچر یونیورسٹی پشاور
❤️🖤💚
12/04/2025
پاکستان پیپلز پارٹی کے نو منتخب چیئرمین جناب بلاول بھٹو زرداری اور نو منتخب مرکزی جنرل سیکرٹری جناب ہمایون خان کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
یہ اہم اور تاریخی لمحہ نہ صرف پاکستان پیپلز پارٹی کے لیے بلکہ پارٹی سے وابستہ ہر کارکن کے لیے فخر کا باعث ہے۔
پیپلز اسٹوڈنٹ فیڈریشن، ایگریکلچر یونیورسٹی پشاور، خیبر پختونخواہ کی جانب سے امید ظاہر کرتے ہیں کہ پارٹی کی نئی قیادت نوجوانوں کو ساتھ لے کر ایک ترقی پسند، جمہوری اور روشن پاکستان کی طرف بڑھنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی انہیں ملک و قوم کی بہتر خدمت کے لیے ہمت، بصیرت اور کامیابی عطا فرمائے۔
جیے بھٹو
پاکستان پیپلز پارٹی زندہ باد
پیپلز اسٹوڈنٹ فیڈریشن پائندہ باد🇱🇾
04/04/2025
پاکستان کو ایٹمی قوت، متفقہ آئین، امت مسلمہ کو یکجہ، جمہوریت کی بحالی اور عام آدمی کو آواز دینے کی سزا شہید ذوالفقار علی بھٹو کو عدالتی قتل کی صورت میں چکانی پڑی، مگر 44 سال بعد عدالت عظمیٰ نے اس بات کا اقرار کیا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کو فیئر ٹرائل کا موقع نہیں دیا گیا تھا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی اور ملک کے پہلے منتخب وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کی قوم اور جمہوریت کے لیے لازوال جدوجہد اور قربانیوں کی بدولت وہ عوام کے دلوں میں آج بھی زندہ ہیں۔
شہید ذوالفقار علی بھٹو کے یوم شہادت کے موقع پر پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن زرعی یونیورسٹی پشاور اس بات کا عزم کرتی ہے کہ ملک اور آئین کی بقاء کیلئے اپنی جدوجہد کو جاری رکھیں گے۔
انفارمیشن سیکرٹری عمر باچا
30/03/2025
پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن زرعی یونیورسٹی پشاور کے صدر حضرت جمال اور پورے کابینہ کے طرف سے تمام امت مسلمہ کو عید الفطر کی خوشیاں مبارک ہوں۔
انفارمیشن سیکرٹری عمر باچا🇱🇾
27/03/2025
پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن پنجاب کی تنظیم تحلیل کرنا خوش آئند ہے۔ خیبرپختونخوا کے پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن کے جیالوں کا بھی یہی مطالبہ ہے کہ جلد از جلد پی ایس ایف کی تنظیم تحلیل کی جائے ۔
پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن زرعی یونیورسٹی پشاور
25/03/2025
پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن زرعی یونیورسٹی پشاور کے سابقہ صدر بابر منظر خلیل کی ہدایت پر مندرجہ ذیل عہدیداروں کو زرعی یونیورسٹی پشاور کے نئے کابینہ کے لیے نامزد کر دیا ہےـ
انفارمیشن سیکرٹری عمر باچا🇱🇾
05/03/2025
محمد علی شاہ باچا کے ساتھ پیپلز ہاوس پشاور میں پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن زرعی یونیورسٹی کے صدر حضرت جمال کی سربراہی میں خصوصی ملاقات۔اس موقع پر پشاور یونیورسٹی کے نائب صدر معاز خان دوستوں کے ہمراہ اور پشاور ڈیویشن کے زمادار شاہ سعود، زاہد معمند و دیگر زمادارن و کارکنان بھی موجود۔۔ ملاقات میں تمظیمی امور زیر بحث رہے۔ صوبائ کابینہ پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن خیبر پختونخواہ پر مکمل عدم اعتماد کا اظہار کیا گیا۔ تمام تر خدشات اور تحفظات صوبائ صدر محمد علی شاہ باچا کو پیش کیے گئے۔صوبائ صدر نے مے خدشات دور کرنے اور تنظیم کے زیادہ تر مفاد می فیصلہ کرنے کی یقین دہانی کرای۔ہم پارٹی قیادت سے اس معاملے پر سنجیدگی سے عمل کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔ بصورت دیگرپیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن دیگر یونٹس کے ساتھ صوبائ کابینہ کے غیر آینی اور غیر تنظیمی رویے کے خلاف آئندہ کا لاہعمل طے کرے گی۔