Jamaat Islami NA 31 Peshawar

Jamaat Islami NA 31 Peshawar

Share

NA 31 of Peshawar constituency. News, updates and activities.

Photos from Jamaat Islami NA 31 Peshawar's post 27/12/2023

حیات آباد فیز1 کے کارکنان کے ساتھ پی کے 79 کے امیدوار محترم عتیق الرحمن صاحب اور این اے 31 کے امیدوار محترم امداد خان خلیل صاحب کی ایک نشست بمقام رہائش گاہ عبد العزیز خان نیازی صاحب مرحوم منعقد ہوئی اور بہت خوبصورت انداز میں جماعت کے الیکشن 2024 کا پیغام پہنچایا این اے 31 کے امیر سیف الرحمن درانی نے بھی خطاب کیا پروگرام کا آغاز درس قرآن سے محترم عباس خان صاحب نے کیا فیز ناظم غلام احمد صاحب نے بہت محنت کرکے علاقے کے معززین کو شامل کیا اس موقع پر زون کے قیم محترم معراج النبی صاحب نے بھی ہدایات دیں ۔محترم ڈاکٹر محمد اظہر خان نیازی اور محترم عبد الحفیظ خان نیازی صاحب نے بھی شرکت فرمائی

Photos from Jamaat Islami NA 31 Peshawar's post 22/12/2023

جماعت اسلامی پی کے 79 کے نامزد امیدوار جناب عتیق الرحمن صاحب ناظم الیکشن اور منتخب چیئرمین جناب سیف الرحمن درانی صاحب کے ہمراہ الیکشن آفس میں کاغذات نامزدگی جمع کر رہے ہیں۔
⚖️ ⚖️ ⚖️ ⚖️ ⚖️ ⚖️ ⚖️ ⚖️ ⚖️ ⚖️ ⚖️ ⚖️ ⚖️
#پشاور #پاکستان #ترازو #حل #نامزد

26/09/2023

ماہانہ تربیتی اجتماع عام 30 ستمبر روز ہفتہ 5 بجے بعد از عصر نماز منعقد ہو رہا ہے۔ تمام افراد سے شرکت کی استدعا ہے۔

25/09/2023

امیر جماعت اسلامی این اے 31 پشاور ڈاکٹر جمال الدین صاحب کی بیرون شہر روانگی کے باعث سیف الرحمن درانی صاحب قائم مقام امیر جماعت اسلامی این اے 31 پشاور ہونگے۔ اللہ تعالی استقامت عطا فرمائے۔ آمین

Photos from Jamaat Islami NA 31 Peshawar's post 28/08/2023

جماعت اسلامی این اے 31، ماہانہ اجتماع امیدوار ان سیکرٹری شعبہ تربیت ڈاکٹر اسرار صاحب کنڈکٹ کر رہے ہیں۔ زون حیات آباد،76،77 اور 78 کے امیدوار ارکان شریک تھے۔

13/08/2023

جماعت اسلامی حیات آباد یوتھ کی طرف سے یوم آزادی شجرکاری کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ درخت لگا کر صدقہ جاریہ میں حصہ ڈالیں۔

12/08/2023

14 اگست 2023 کو جماعت اسلامی پی کے 76 کے زیر اہتمام "استحکام پاکستان " یوتھ موٹر سائکل ریلی منعقد ہو رہی ہے جس کا آغاز ریگی ماڈل ٹاؤن سے اور اختتام ناصر باغ روڈ پر ہوگا۔ اسلام اور پاکستان سے محبت کرنے والے تمام نوجوانوں سے شرکت کی اپیل ہے۔ اپنے ساتھ ہم خیال عزیز و اقارب کو بھی مدعو کر کے کار خیر میں اپنا حصہ ڈالیں
جزاک اللہ

Photos from Jamaat Islami NA 31 Peshawar's post 23/07/2023

محترم عطاالرحمن ایڈوکیٹ صاحب این اے 31, جماعت اسلامی پشاور کے نائب امیر کی حیثیت سے حلف اٹھا ریے ہیں۔ اللہ تعالیٰ سے استقامت کی دعا ہے۔ آمین ۔

Photos from Jamaat Islami NA 31 Peshawar's post 17/07/2023

جماعت اسلامی این اے۔31 ضلع پشاور کا پہلا اجتماعِ اُمیدواران رکنیت برائے ماہِ جولائی آج بوقت نماز عصر تا نماز عشاءبمقام سپین جمات، یونیورسٹی روڈ پشاور میں منعقد ھوا۔سورة القدر پرشرکاء نے درسِ قرآن پیش کیا اور آخری بیس سورتوں کے حفظ کا جائزہ لیا گیا۔
تمام امیدواران رکنیت نے انفرادی رپورٹ بھی پیش کی ۔ سیرت کی کتاب "سید انسانیت" اور احادیث کی کتاب “چالیس احادیث" کا مطالعہ کیا گیا۔سید محمد عباس صاحب ، ناظم شعبہ امیدوارانِ رکنیت، امیر این اے 31 ڈاکٹر جمال الدین صاحب ،سیکریٹری شعبہ تربیت ڈاکٹر اسرار صاحب نے شرکت کی۔
جےآئی_این_اے31

‎Tafheem Audio 18/06/2023

جماعت اسلامی پاکستان نے سید ابوالاعلی مودودی رحمت اللہ علیہ کے ترجمہ قرآن کی ایپ تیار کی ہے۔ یہ ایپ گوگل اسٹور اور ایپل اسٹور پر دستیاب ہے۔
ابھی قاری مشاری بن راشد کی قرات و تلاوت اردو انگریزی اور سندھی میں آواز کیساتھ ترجمہ دستیاب ہے اگلے ایک مہینے میں پشتو اور بلوچی میں ترجمہ بھی دستیاب ہوگا انشااللہ

‎Tafheem Audio

Photos from Jamaat Islami NA 31 Peshawar's post 11/06/2023

جماعت اسلامی کے زیر اہتمام ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لئے پشاور میں تحریک کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Want your business to be the top-listed Government Service in Peshawar?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Address


Peshawar
25000