Insaf Youth Wing South Region KPK

Insaf Youth Wing South Region KPK

Share

Insaf Youth Wing For South Region KPK Official Page

03/03/2026

ا‎انتہائی اہم:

‎پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر خرم زیشان نے
‎6 مارچ بروز جمعہ کو خیبر پختونخواہ کے چیف منسٹر سہیل آفریدی، تمام قومی و صوبائی ممبران، تنظیمی عہدیداران سمیت پاکستان تحریک انصاف کی تمام لیڈرشپ کو کوہاٹ خوشحال گڑھ پل دھرنے کے مقام پر ورکرز گرینڈ افطاری پر مدعو کر دیا۔

‎‏

17/02/2026

خوشحال گڑھ کے مقام پر ورکرز خون کے آنسو رو رہے ہے۔

اپنے لوگوں نے پولیس بھیجوا کر ورکرز کو ذلیل کیا ہے یہ بے غیرت اور ڈرپوک نمائندے خان کو رہا کروائے گے۔

16/02/2026

سوال: آپ کی باڈی لینگویج بدلی ہوئی ہے۔۔ کیا بھائی لوگوں (اسٹیبلشمنٹ) نے کچھ کیا ہے۔۔؟

سہیل آفریدی: بھائی لوگوں کے ساتھ اب جو میں کروں گا وہ ان کے وہم گمان میں بھی نہیں ہے۔۔ ہم نے اپنی زندگی میں عمران خان کے نظریہ کے پرچار کے علاوہ کچھ کیا ہی نہیں"۔

14/02/2026

کوہاٹ خوشحال گڑھ پل ہر بند۔
عمران خان کی صحت پر کوئی کمپرومائز نہیں نہیں ہوگا۔
تمام کارکنان فورآ خوشحال گڑھ پل پہنچیں۔ سینیٹر خرم ذیشان کا کارکنان کے لئے پیغام

07/02/2026

اطلاع عام:

پارٹی ہدایات کے مطابق کل بروز اتوار دن 12 بارہ بجے اورکزئی، ہنگو، کرک اور درہ آدم خیل کے قافلے حاجی شیرزمان پمپ پر پہنچے گے۔

کوہاٹ کے تمام کارکنان کو اطلاع دی جاتی ہے کہ بارہ بجے تک حاجی شیرزمان پمپ پہنچے وہاں سے اکھٹے ہوکر بڑے قافلے کی شکل میں خوشگالگڑھ کی طرف روانہ ہونگے۔ جہاں راستے میں سیاب، گنڈیالی، دو سڑکی، چورلکی کے کارکنان قافلے میں شریک ہونگے۔ اور خوشحالگڑھ کے مقام پر عظیم الشان احتجاج ہوگا۔ انشاءاللہ

سینیٹر خرم زیشان
پاکستان تحریک انصاف

Photos from Insaf Youth Wing South Region KPK's post 01/02/2026

کوہاٹ۔ انصاف یوتھ ونگ جنوبی اضلاع خیبر پختونخواہ ورکرز کنونشن

12/01/2026

وزیراعلی سہیل آفریدی کا مزار قائد پر لکھا گیا نوٹ سامنے آ گیا، زوم کرکہ پڑھیں!!♥️

02/01/2026

حب الوطنی زبردستی نہیں سکھائی جاتی، یہ خود بخود پیدا ہوتی ہے جب برابر کے مواقع ہوں، مضبوط انفراسٹرکچر ہو اور نظام مؤثر طریقے سے کام کر رہا ہو۔ جب آپ لوگوں کو بنیادی سہولتیں دیں گے اور ان کے حقوق یقینی بنائیں گے تو پھر آپ کو طلبہ کو یہ بتانے کی ضرورت نہیں پڑے گی کہ انہیں اپنے ملک سے محبت کرنی چاہیے، وہ ویسے ہی کریں گے۔
زورین نظامانی کا آرٹیکل

15/12/2025

‏شاہد خٹک کو انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کا چیف آرگنائزر نامزد کردیا.
سلمان اکرم راجہ نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

09/12/2025

سینیٹر خرم زیشان پر جان لیواہ حملے کے خلاف پی ٹی ائی کوہاٹ نے احتجاج کی کال دے دی۔
آج تین بجے بمقام کوہاٹ کچہری چوک

واضح رہے کل پشاور میں سینیٹر خرم زیشان کے گھر رات 2:30 بجے 25 30 لوگوں نے حملہ کیا۔ اندھا دھند فائرنگ کی۔ ایک نوکر گولی سے شدید زخمی ہے۔ خرم زیشان وہاں نہیں تھا لیکن فیملی وہاں تھی۔
گارڈ نے انہیں گھر کے اندر نہیں گھسنے دیا۔ پھر فائرنگ شروع کردی
سینیٹر خرم ذیشان

02/12/2025

اڈیالہ جیل میں ناحق قید سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ایک ماہ قید تنہائی کے بعد اپنی بہن سے ہونے والی ملاقات میں گفتگو:
- 2 دسمبر 2025

“عاصم منیر ایک ذہنی مریض ہے جس کی اخلاقی پستی کی وجہ سے پاکستان میں آئین اور قانون مکمل طور پر ختم ہو چکے ہیں اور کسی بھی پاکستانی کے بنیادی انسانی حقوق اب محفوظ نہیں۔

مجھے اور میری اہلیہ کو عاصم منیر کے حکم پر جھوٹے مقدمات میں جیل میں رکھا گیا ہے اور شدید ترین ذہنی ٹارچر کیا جا رہا ہے۔ مجھے مکمل طور پر ایک سیل میں بند کر کے قید تنہائی میں ڈالا ہوا ہے۔ چار ہفتے تک میری کسی ایک انسان سے بھی ملاقات نہیں ہوئی۔ اور بیرونی دنیا سے بالکل بےخبر رکھا گیا، جیل مینؤل کے مطابق دی جانے والی ہماری بنیادی ضروریات بھی ختم کر دی گئی ہیں۔

ہائی کورٹ کے احکامات کے باوجود پہلے میری سیاسی ساتھیوں سے ملاقات پرپابندی لگائی گئی اور اب وکلأ اور اہل خانہ سے ملاقات بھی بند کر دی گئی ہے۔ انسانی حقوق کا کوئی بھی چارٹر اٹھا کر دیکھیں ذہنی تشدد بھی "ٹارچر" ہی کہلاتا ہے اور جسمانی تشدد سے بھی ذیادہ سنگین عمل سمجھا جاتا ہے۔

میری ہمشیرہ نورین نیازی کو سڑک پر گھسیٹا گیا، صرف اس لیے کہ وہ مجھ سے ملاقات کا جائز حق مانگ رہی تھیں، یہ صرف عاصم منیر جیسا شخص ہی کر سکتا ہے۔ اس نے ڈاکٹر یاسمین راشد جیسی بزرگ کینسر سرائیوور کو سیاسی انتقام کی غرض سے جیل میں ڈالا ہوا ہے۔ میری اہلیہ بشریٰ بیگم کو صرف مجھ پر دباؤ ڈالنے کے لیے قید کیا ہوا ہے۔ ان کے بچوں سے بھی انکی ملاقات نہیں کرنے دی جا رہی۔ ان کو تمام سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے، ان سب مثالوں سے اس شخص کی ذہنی سطح کا اندازہ ہوتا ہے۔

قید تنہائی کاٹنا انتہائی تکلیف دہ عمل ہے لیکن میں یہ صرف اپنی قوم کی خاطر برداشت کر رہا ہوں۔ جب تک قوم خود غلامی کی زنجیریں نہیں توڑتی، پاکستان پر مسلط مافیاز ایسے ہی اس کا استحصال کرتے رہیں گے۔ ایکسٹینشن مافیا، لینڈ مافیا، چینی مافیا، مینڈیٹ چور مافیا ہر ایک اس قوم کو تب تک غلام بنا کر رکھے گا جب تک کہ یہ قوم خود اٹھ کھڑی نہیں ہوتی۔ آپ آج ان کے غلام ہیں، آپ کی نسلیں ان کی نسلوں کی غلام ہوں گی اگر اس چکر کو توڑنا ہے تو قوم کو خود غلامی کی زنجیریں توڑ کر “حقیقی آزادی” کے لیے کھڑا ہونا ہے۔

وکٹ کے دونوں جانب کھیلنے والوں کی میری پارٹی میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ ایسے لوگ تحریک انصاف کے "میر صادق" اور "میر جعفر" ہیں۔ این ڈی یو ورک شاپ میں تحریک انصاف کے لوگوں کی شرکت شرمناک ہے۔ ایک جانب ہم لوگ ہر قسم کی سختیاں برداشت کر رہے ہیں تو دوسری جانب جب ہمارے ہی لوگ ہم پر ظلم ڈھانے والوں سے سماجی تعلقات بڑھانے کی کوشش کرتے ہیں تو مجھے انتہائی تکلیف ہوتی ہے۔

میں ہمیشہ کہتا آیا ہوں کہ اپنے ہی لوگوں پر ڈرون اٹیکس اور ملٹری آپریشنز سے دہشتگردی مزید بڑھتی ہے- عاصم منیر کی پالیسیاں اس ملک کے لیے تباہ کن ہیں۔ اس ہی کی پالیسی کی بدولت آج ملک میں دہشتگردی کا ناسور بے قابو ہے جس پر مجھے انتہائی دکھ ہے۔ اس کو اپنے ملک کے مفادات کی رتی برابر بھی پرواہ نہیں ہے۔ یہ جو کچھ کر رہا ہے، محض مغربی دنیا کی خوشنودی کے لیے کر رہا ہے۔ افغانستان کے ساتھ آگ کو جان بوجھ کر بھڑکایا، اس کا مقصد ہے کہ اسے “انٹرنیشنلی مجاہد” سمجھا جائے- اس نے پہلے افغانوں کو دھمکایا، پھر مہاجرین کو ملک سے دھکے دے کر باہر نکالا، ان پر ڈرون حملے کیے جس کے اثرات پاکستان میں دہشت گردی بڑھنے کی صورت میں آئے۔ اس شخص نے اپنے ذاتی مفاد کے لیے ملک کو دہشتگردی کی بھینٹ چڑھا دیا ہے۔

سہیل آفریدی قابل تعریف ہے کیونکہ جبر کے اس ماحول میں وہ مفاہمت کے بجائے مزاحمت کو ترجیح دے رہا ہے۔ سہیل آفریدی کو پیغام دیتا ہوں کہ وہ فرنٹ فٹ پر آ کر کھیلتا رہے۔ اس ملک میں کوئی قانون اور آئین نہیں ہے۔ قانون صرف تحریک انصاف کے لیے حرکت میں آتا ہے ورنہ ہر کوئی اس سے مبرا ہے۔ سہیل آفریدی جو بھی کر رہا ہے اسے جاری رکھے میں اس کی مکمل حمایت کرتا ہوں۔

گورنر راج کی دھمکیاں لگانے والے کل کی بجائے آج لگا لیں اور پھر دیکھیں ان کے ساتھ ہوتا کیا ہے!!

محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس میرے لیے انتہائی قابل احترام ہیں۔ وہ جمہوریت پسند اور اصول پرست لوگ ہیں۔ مجھے حیرت ہے کہ اب تک ان کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا۔ میں تحریک انصاف کی پارلیمانی جماعت کو ہدایت کرتا ہوں کہ سپیکر اور چئیرمین سینیٹ کے سامنے اس معاملے پر احتجاج کریں تاکہ ان کا اپوزیشن لیڈر کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔ اس کے علاوہ موجودہ نظام مخالف کسی بھی قسم کی تحریک کے لیے جو بھی کال تحریک تحفظ آئین پاکستان کی جانب سے دی جائے تمام تحریک انصاف اس پر عمل کرے۔

تحریک انصاف کی پولیٹیکل کمیٹی میں آج ختم کر رہا ہوں- پارٹی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کے پاس مکمل اختیارات ہیں، وہ ایک نئی مختصر کمیٹی بنائیں جو سیاسی حکمت عملی وضع کرے اور اس پر عملدرآمد کروائے۔

شاہد خٹک کو قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کا پارلیمانی لیڈر نامزد کرتا ہوں۔

پاکستان بار کے انتخابات میں تحریک انصاف متحد ہو کر ان امیدواروں کی بھر پور حمایت کرے جنھیں سلمان اکرم راجہ اور حامد خان نامزد کریں۔ خیبر پختونخوا کے وکلأ، بارز اور ILF کے معاملات کا سہیل آفریدی خود جائزہ لیں اور بہتری کے لیے ضروری فیصلے خود کریں۔

زراعت ہماری معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے اس کا موجودہ حال پریشان کن ہے۔ کسانوں کے حقوق پر جس طرح ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے، اس پر انتہائی افسوس ہے۔”

12/11/2025

عمران خان کا نومنتخب سینیٹر خرم ذیشان آج اپنے آئینی عہدے کا حلف لینگے ✨️❤️

Want your business to be the top-listed Government Service in Peshawar?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Address


Peshawar