PTI Election Commission KP "Official"

PTI Election Commission KP "Official"

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from PTI Election Commission KP "Official", Peshawar.

11/06/2020

حضرت اقدس شفیق الامہ کا موجودہ حالات اور مدارس دینیہ کے اسباق شروع کرنے کے حوالے سے وفاق المدارس کی مجلس عاملہ کو خط
بخدمت مجلس عاملہ،
وفاق المدارس العربیہ، پاکستان
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

موجودہ صورتحال کے حوالے سے بندہ کے دل میں چند باتیں تھیں جن کا اظہار دیانۃً بہت ضروری سمجھتا ہوں۔ امید ہے کہ تمام حضرات اِن گذارشات کو توجہ عنایت فرمائیں گے۔
کرونا نامی وبا کے نام پر دنیا بھر میں جوکچھ ہورہا ہے وہ آپ کے سامنے بے جبکہ یہ سلسلہ طویل سے طویل تر ہوتا جا رہا ہے اور فی الحال اس صورتحال سے نکلنے اور حالات کے معمول کی طرف جانے کے امکانات کم نظر آ رہے ہیں، تو ہمارے لئے بہت ضروری ہے کہ ہم میڈیا، عالمی ذرائع ابلاغ، اقوام متحدہ اور عالمی طاقتوں کے بنائے ہوئے تناظر سے ہٹ کر اس صورتحال پر غور کریں اور قرآن و سنت کی روشنی میں، سلف صالحینؒ کی طرز پر اپنا رویہ تشکیل دیں۔ عالمی طاقتوں اور ذرائع ابلاغ نے اپنے دجل و فریب سے جو منظر نامہ تشکیل دے رکھا ہے کیا ہمارا من و عن اس پر ایمان لانا ضروری ہے یا ہمیں اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ شریعت مطہرہ اور مومنانہ فراست و بصیرت سے قوم کی رہنمائی کا فریضہ سرانجام دینا چاہیئے؟
علماء کرام کو اس موقع پر نیابتِ نبوت کے اپنے منصب کا لحاظ رکھتے ہوئے پوری قوت سے وہم و وہن کے اس دجل کا پردہ چاک کرنا چاہیئے۔ ہمیں دوٹوک بتانا چاہیئے کہ ایسے مواقع پر مسلمانوں اور کافروں کے رویے میں کیا فرق ہوتا ہے۔ نیز مدارسِ دینیہ کی شکل میں قوم کی جس امانت کے ہم نگہبان ہیں اس فریضہ کی ادائیگی کا یہ وقت ہے۔ شاید ہم سب پر ہی یہ بات روزِ روشن کی طرح عیاں ہے کہ سکولوں، کالجوں اور یونی ورسٹیوں کا نظام تو آن لائن وغیرہ صورتوں میں کسی نہ کسی صورت چل ہی جائے گا مگر مدارس کا نظام تو تباہی کے دھانے پر پہنچ جائے گا۔ کیونکہ ہمارے تعلیمی و تربیتی سلسلے کی بنیاد ہی استاد و شاگرد کے براہ راست تعلق پر استوار ہے اور اس کی کوئی دوسری صورت نہیں ہو سکتی۔ لہٰذا اس وقت اپنے نظامِ تعلیم کو بچانے کیلئے جرأت مندانہ فیصلوں کی ضرورت ہے۔ مدارسِ دینیہ نے سرکاری امداد سے اجتناب اس لئے ہی کیا تھا کہ ہماری آزادی و خود مختاری متاثر نہ ہو۔ لہٰذا ہمیں دوٹوک انداز میں اپنے تعلیمی سلسلے کو شروع کرنے کا اعلان کر دینا چاہیئے۔ اللہ تعالیٰ سے پوری امید ہے کہ ان شاء اللہ ہمارے اجتماعی فیصلے کے سامنے کوئی چیز حائل نہیں ہو سکے گی۔ اور اگر معاشرے کے دیگر کام رواں دواں ہیں تو ہمارا نظامِ تعلیم بھی بخیر و خوبی اپنا کام شروع کر سکتا ہے۔
امید ہے کہ بندہ کی ان گذارشات پر غور فرمایا جائے گا اور ملک و ملت کے مفاد میں بہترین فیصلہ کیا جائے گا۔
والسلام:
بندہ: پیرمختار الدین (کربو غہ شریف)
تاریخ۔۔۔9جون 2020
بشکریہ:مولانامحمدشیرازقاسمی

14/05/2020

دلوں کو مسرور کرنے والا تلاوت کلام پاک
ضرور سنئیے گا اور آگے شئیر کیجیے گا

Photos from Khabaryaal's post 06/02/2018
02/11/2017
Photos from PTI Election Commission KP "Official"'s post 10/04/2016

Khyber Pakhtunkhwa. PTI Election Commission meeting in the Provincial Secretariat regarding preperations for the upcomming intraparty elections!

Photos 10/04/2016
Photos 17/02/2016

Group photo of participants and Trainers after completion of Training, district Nowshera

Photos from PTI Election Commission KP "Official"'s post 17/02/2016

ECPTI Training on upcoming Intraparty Election membership drive 2016 delivered in district Nowshera

Photos 15/02/2016

Hubab Ali registering a member through SMS in PTI

Photos 15/02/2016

پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کا صوبائی الیکشن کمیشنر رستم شاہ مہمند اور ضلع پشاور کےضلعی کوآرڈینیٹر انجینئر اسحاق خٹک صوبائی الیکشن کمیشن میں انٹرا پارٹی بارے ملاقات کرہےہیں۔

PTI Election Commission Press Release (Feb 13, 2016) 14/02/2016

الیکشن کمیشن
پریس ریلیز

۔پاکستان تحر یک انصا ف کے چیف الیکشن کمشنر تسنیم نورانی کی زیرِصدارت تحریک انصاف کی ممبرشپ کے حوالے سے اہم اجلاس چیئرمین سیکرٹریٹ لاہورمیں منعقد ہوا۔

۔تحریک انصاف کی جعلی ممبر شپ پر تین سزائیں ہوسکتی ہیں ، انٹراپارٹی الیکشن کے لئے نااہل قرار دینا ، پارٹی ٹکٹ سے محرومی اور پارٹی ممبرشپ کا ختم ہونا شامل ہیں۔

۔چیف الیکشن کمشنر نے پی ٹی آئی کے تمام کارکنان اور رہنماؤں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنا وقت اور وسائل صحیح سمت میں استعمال کرتے ہوئے جائز ممبرسازی کو یقینی بنائیں۔

لاہور ( ) پاکستان تحر یک انصا ف کے چیف الیکشن کمشنر تسنیم نورانی کی زیرِصدارت تحریک انصاف کی ممبرشپ کے حوالے سے اہم اجلاس چیئرمین سیکرٹریٹ لاہور میں منعقد ہوا، اجلاس میں تحریک انصاف کی ممبر شپ کے دوران ہونے والی بے قاعدگیوں کا جائز ہ لیا گیا،اجلاس میں صوبائی الیکشن کمشنر کرنل (ر) اعجازمنہاس سمیت دیگرممبران بھی موجودتھے، اجلاس سے خطاب کے دوران ان کا کہناتھا کہ کئی لوگ ایک شناختی کارڈ پر پانچ سموں کی پالیسی کا غلط استعمال کررہے ہیں ایسا کرنے والوں پر یہ واضع ہو جانا چاہئے کہ پی ٹی آئی الیکشن کمیشن ابھی عبوری لسٹ تیار کررہا ہے جو لوگ ممبر شپ لے رہے ہیں ان کے کوائف ہمارے پاس الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ووٹرلسٹ کے ذریعے سے موجود ہیں ، انہوں نے کہاکہ عبوری ووٹر لسٹ میں موجود ممبران کو فون کالز سمیت دیگر طریقوں سے چیک کیاجائے گا، جو نمبر مسلسل بند پائے جائیں گے ان کی ممبرشپ بلاک کردی جائے گی ، تسنیم نورانی نے مزید کہاکہ پی ٹی آئی الیکشن کمیشن نے ممبر شپ کو چیک کرنے کے مختلف ٹیکنیکل طریقے وضع کئے ہیں جن سے جعلی ممبر شپ پر قابو پایا جائے گا۔

تسنیم نورانی نے کہاکہ جعلی ممبر شپ کروانے والوں کی ممبرشپ کینسل کر دی جائے گی اور انکے پیچھے کارفرمالوگوں کو الیکشن کمیشن کے قوانین اورضابطہ اخلاق کے مطابق تین قسم کی سزائیں بھی ہوسکتی ہیں جن میں انٹراپارٹی الیکشن کے لئے نااہل قرار دینا ، پارٹی ٹکٹ سے محرومی اور پارٹی ممبرشپ کا ختم ہونا شامل ہیں، چیف الیکشن کمشنر نے پی ٹی آئی کے تمام کارکنان اور رہنماؤں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنا وقت اور وسائل صحیح سمت میں استعمال کرتے ہوئے جائز ممبرسازی کو یقینی بنائیں تاکہ صاف اور شفاف انٹراپارٹی الیکشن کا انعقاد ہوسکے۔
ترجمان الیکشن کمیشن

http://insaf.pk/pti-election-commission-news/item/1791944

PTI Election Commission Press Release (Feb 13, 2016) lt;p style=text-align: center; gt; lt;strong gt; lt;span style=font-size: 18pt; gt;الیکشن کمیشن lt;/span gt; lt;/strong gt;...

Want your business to be the top-listed Government Service in Peshawar?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address


Peshawar