18/02/2022
وزیر بلدیات فیصل امین خان ڈیرہ جات سیکنڈ آف روڈ چیلنج 2022 کو ہونے والی جیپ ریلی کے ٹریک کا دورہ،
انشاءاللہ 4 تا 6 مارچ 2022 کو ملک کے مایہ ناز آف روڈ چیمپیمئز پختونخوا کی سب سے بڑی آف روڈ ریلی میں شرکت کریں گے،
پختونخوا میں آف روڈ چیلنج کا اعزاز ڈیرہ اسماعیل خان کے حصے میں امین برادران کے سبب آیا،کیونکہ امین برادران نے اس شہر کی خوشیوں کے لئے ہمیشہ کھیل و ثقافت کو ترجیح دی،پختونخوا کے لوگوں نے ہمیشہ اس آف روڈ چیلنج کر ٹی وی سکرینوں اور یو ٹیوب پر دیکھا لیکن اب دوسری بار جیپ ریلی کو اپنے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں دیکھیں گے انشاءاللہ
✌🇵🇰
18/02/2022
وزیراعظم عمران خان آج منڈی بہاؤالدین سے پنجاب میں جلسوں کا باقاعدہ آغاز کریں گے
17/02/2022
وزیراعظم عمران خان کی بل گیٹس کے ساتھ وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات۔ جس میں پولیو کے خاتمہ اور دوسرے اہم موضوعات پر بات چیت ہوئی.
17/02/2022
وزیر بلدیات فیصل امین خان کا بروقت انصاف
پشاور ڈوپلمنٹ اتھارٹی کے اہلکاروں نے چند غریب ریڑھی بانوں کے خلاف کاروائی کی اور حد سے تجاوز کرتے ہوئے ان غریبوں کی سبزی سے بھری ریڑھیاں الٹ دیں،وزیر بلدیات فیصل امین خان نے فوری طور ان اہلکاروں کو معطل کرکے انکوائری کی ہدایات جاری کر دی،اور کہا کہ کسی بھی غریب کے ساتھ ہونے والی زیادتی اور طاقت کا غلط استعمال قابل قبول نہیں ہوگا اور میرا یہ پیغام صاف اور واضح ہونا چاھئے.
16/02/2022
وفاقی وزیر علی امین خان اور وزیر بلدیات فیصل امین خان کی کارشوں سے وزیر اعظم عمران خان کا کے پی کے جنوبی اضلاع کے لئے تحفہ،
*ڈیرہ اسماعیل خان میں دل کے امراض کا ھسپتال (انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی) قائم کرنے کے لئے 9 ارب روپے کی منظوری*
16/02/2022
وعدوں سے تکمیل تک سفر
وفاقی وزیر علی امین خان گنڈہ پور کی خصوصی کاوشوں سے دین پور روڈ کو ٹانک اڈے سے ملانے والا روڈ انتہائی خستہ حال روڈ پر ایسفالٹ کا کام شروع ہوا جو آخری مراحل کی طرف گامزن
تبدیلی ہم سے ہے انشاءاللہ تبدیلی ہم ہی لائنگے
شکریہ امین برادران
شکریہ نواز خان
شکریہ نظام الدین اور اشرف آسرا
15/02/2022
وزیراعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی،معروف سیاسی رہنما اور پاکستان تحریک انصاف کے تاسیسی رکن نعیم الحق کی پہلی برسی آج 15فروری کو منائی جارہی ہے۔
وہ پارٹی کا اثاثہ اور بانی رکن تھے.
وہ 15فروری2020ءکوبلڈکینسر کے باعث انتقال کرگئے تھے۔نعیم الحق دوبرس سے اس مرض کا شکارتھے۔وہ 11جنوری1949ءکو کراچی میں پیدا ہوئے اور تعلیم مکمل کرنے کے بعد لندن چلے گئے۔ لندن میں قیام کے دوران ان کی وزیراعظم عمران خان سے دوستی ہوئی جو اس زمانے میں وہاں کاونٹی کرکٹ کھیلتے تھے۔نعیم الحق ان چند لوگوں میں سے ایک تھے جنہوں نے عمران خان کے ساتھ مل کر پاکستان تحریک انصاف کی بنیادرکھی اور ملک میں تبدیلی کا خواب دیکھا۔2018ء کے انتخابات کے بعد بھی وہ عمران خان کے بااعتماد ساتھیوں میں شمارہوتے تھے۔انہیں وزیراعظم کا سیاسی امور کامعاون خصوصی مقرر کیا گیا تھا.
اللہ رب العزت ان کی مغفرت فرمائیں اور ان کی کوتاہیوں سے عفو و درگزر کا معاملہ فرمائیں, ان کو جنت الفردوس میں اعلےا مقام عطا فرمائیں آمین
15/02/2022
صوبائی صدر پاکستان تحریکِ انصاف بلوچستان و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے پاکستان تحریکِ انصاف ڈسٹرکٹ ہرنائی کی تنظیم کا اعلان کر دیا، تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری۔