پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے کھیل و امور نوجوانان تاج محمد خان ترند نے ایڈمنسٹریٹو کمیٹی آف خیبر پختونخوا سپورٹس فاؤنڈیشن کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں سیکرٹری سپورٹس محمد آصف ، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس تاشفین حیدر ، محکمہ خزانہ کے نمائندگان اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں گزشتہ چار ماہ یعنی جنوری سے اپریل تک کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کے لیے جاری کیے گئے فنڈز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ کمیٹی کے چیئرمین مشیر کھیل و امور نوجوانان تاج محمد خان ترند نے متعلقہ فنڈز کی باقاعدہ منظوری بھی دی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مذکورہ فنڈز کی شفافیت کو یقینی بنانے اور مستحق و اہل کھلاڑیوں میں منصفانہ تقسیم کے لیے جامع پالیسی مرتب کی جائے گی۔
اس موقع پر تاج محمد خان ترند نے کہا کہ صوبائی حکومت کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود اور کھیلوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے اور کھلاڑیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
Sports & Youth Affairs Department Khyber Pakhtunkhwa
Official page of KP Sports & Youth Affairs. Promoting Sports, Empowering Youth across the province.
31/03/2026
31/03/2026
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کے مشیر برائے کھیل اور امورِ نوجوانان تاج محمد خان ترند سے خیبر پختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات.
پشاور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے کھیل تاج محمد خان ترند سے خیبر پختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی۔
وفد کی قیادت سید عاقل شاہ کر رہے تھے، جبکہ وفد میں ہارون ظفر، ذوالفقار علی بٹ، قمر زمان اور سہیل بن قیوم بھی شامل تھے۔
ملاقات میں سیکرٹری کھیل اور امورِ نوجوانان محمد آصف اور ڈائریکٹر جنرل کھیل تاشفین حیدر بھی موجود تھے۔
ملاقات کے دوران صوبے میں کھیلوں کے فروغ، کھلاڑیوں کی بہبود اور متعلقہ امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
خیبر پختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن کے وفد نے صوبائی مشیر کی توجہ ایسوسی ایشنز کی پانچ سال سے بند گرانٹس کی طرف مبذول کرائی۔ وفد نے بتایا کہ گرانٹس کی عدم ادائیگی کی وجہ سے کھلاڑی مختلف قومی و بین الاقوامی ایونٹس میں صوبے کی نمائندگی کرتے ہوئے شدید مالی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔
وزیراعلی خیبرپختونخوا کے مشیر تاج محمد خان ترند نے وفد کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی تمام ایسوسی ایشنز کی زیر التواء گرانٹس ادا کر دی جائیں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل گیمز میں میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں کے لیے کیش انعامات کا اعلان بھی کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں جلد ہی ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں تمام میڈل ونرز کو نقد انعامات سے نوازا جائے گا۔
ملاقات کے اختتام پر خیبر پختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن کے وفد نے مشیر تاج محمد خان ترند کا شکریہ ادا کیا اور ان کے تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔
17/03/2026
⭐ رمضان کرکٹ ٹورنامنٹ 🌟
خیبرپختونخواہ حکومت کے عوامی ایجنڈے کے تحت باجوڑ سپورٹس کمپلیکس میں جاری رمضان کرکٹ 🏏 ٹورنامنٹ میں چھے میچز کھیلے گئے.
14/03/2026
صوبائی حکومت خیبر پختونخواہ کے عوامی ایجنڈے کے تحت
ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس سب ڈویژن وزیر بنوں کے زیر اہتمام رمضان المبارک نائٹ فٹسال کپ
13/03/2026
*District Sports Office Mansehra*
*All Pakistan Invitation Tchoukball Ramadan Tournament – Mansehra 2026*
The District Sports Office Mansehra organized the All Pakistan Invitation Tchoukball Ramadan Tournament on 10–11 March 2026 at Major Wasif Shah Shaheed Stadium, Mansehra.
The tournament featured teams representing different provinces of Pakistan, including Azad Jammu & Kashmir and Islamabad, providing a competitive platform to promote the sport of Tchoukball and to encourage sportsmanship and inter-provincial participation.
The final match, played on 11 March 2026, was contested between Team Azad Jammu & Kashmir and Team Hazara. In a thrilling and closely fought encounter, Team Azad Jammu & Kashmir emerged victorious with a score of 47–45.
During the closing ceremony, cash prizes, trophies, medals, and certificates were awarded to the finalist teams. Appreciation awards were also presented to the technical officials in recognition of their services. Additionally, honorary shields were presented to the distinguished guests by the District Sports Office Mansehra.
The Distinguished Guests and the District Sports Officer Mansehra appreciated the outstanding performance and sportsmanlike spirit displayed by the participating players. The District Sports Officer Mansehra also expressed his commitment to organizing more sporting events in the future to promote emerging sports such as Tchoukball.
13/03/2026
صوبائی حکومت خیبرپختونخوا کے عوامی ایجنڈے کے تحت ڈسٹرکٹ ایڈ منسٹر یشن اؤر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ساؤتھ وزیر ستان لوئر کے زیر اہتمام رمضان ھارڈ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں ڈسٹرکٹ کی 8بھترین ٹیموں نے حصہ لیا ۔فائنل میچ خان سپورٹس اور سکاؤٹ اکیڈمی کے درمیان کھیلا گیا ۔سکاوٹ اکیڈمی نے میچ جیت لیا ۔اخر میں کھلاڑیوں میں نعقد انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کی گئیں ۔
13/03/2026
Watching the match alongside the children from Zamung kor, who were specially invited to attend and enjoy the event. Their presence added great energy and excitement to the atmosphere, making the occasion even more memorable as they experienced the thrill of live sports.
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the business
Telephone
Address
13-A, Gate No. 5, Sports And Youth Affairs Department, Khyber Road, Peshawar Cantt
Peshawar
25000
Opening Hours
| Monday | 09:00 - 17:00 |
| Tuesday | 09:00 - 17:00 |
| Wednesday | 09:00 - 17:00 |
| Thursday | 09:00 - 17:00 |
| Friday | 09:00 - 17:00 |
