Counselor Abdul Wakeel Afridi

Counselor Abdul Wakeel Afridi

Share

Youth Counselor VC-16 Alimasjid VC 16 Youth Counselor Alimasjid

05/04/2026

حاجی عبداللہ کے بھتیجے اور حاجی اسمۃ اللہ کے بیٹے کو نئی زندگی کی شروعات مبارک ہو ❤️
اللہ تعالیٰ اس جوڑے کو خوشیوں، محبتوں اور بے شمار برکتوں سے نوازے 🤲
یہ خوبصورت رشتہ ہمیشہ قائم و دائم رہے، ڈھیروں دعائیں

16/03/2026

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

میرے پیارے علاقے علی مسجد VC-16 کے معزز عوام!

آج جب یوتھ چیئرمین کی حیثیت سے میرا دور ختم ہو چکا ہے تو میں دل کی گہرائیوں سے آپ سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ آپ لوگوں نے مجھ پر اعتماد کیا، مجھے ووٹ دیا اور مجھے اپنے علاقے کی خدمت کا موقع دیا۔ یہ میرے لیے بہت بڑا اعزاز تھا۔

میں نے چار پانچ سال تک اپنی پوری کوشش کی کہ اپنے علاقے کے لوگوں کے مسائل میں ان کے ساتھ کھڑا رہوں۔ ہم نے یہ الیکشن اس امید کے ساتھ لڑا تھا کہ حکومت ہمیں اختیارات دے گی تاکہ ہم عوام کے مسائل بہتر طریقے سے حل کر سکیں، لیکن بدقسمتی سے ہمیں وہ اختیارات اور وسائل نہیں دیے گئے جن کی ہمیں ضرورت تھی۔

اس کے باوجود میں نے اپنی استطاعت کے مطابق، اور کئی بار اپنی جیب سے بھی، خاموشی کے ساتھ اپنے علاقے کے لوگوں کی مدد کرنے کی کوشش کی کیونکہ میں اسے اپنا فرض سمجھتا تھا۔

اگر حکومت کی طرف سے بھی مکمل اختیارات اور تعاون مل جاتا تو یقیناً ہم اپنے علاقے میں مزید بہتر اور بڑے کام کر سکتے تھے۔

میں ایک بار پھر اپنے تمام بھائیوں، بزرگوں اور نوجوانوں کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ہر مشکل وقت میں میرا ساتھ دیا۔ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ سب کو ہمیشہ خوش اور آباد رکھے۔

ان شاء اللہ اگر مستقبل میں دوبارہ خدمت کا موقع ملا تو پہلے سے بھی زیادہ خلوص، محنت اور جذبے کے ساتھ اپنے علاقے اور اپنی عوام کی خدمت کروں گا۔

آپ کا بھائی
عبدالوکیل

Photos from Counselor Abdul Wakeel Afridi's post 22/01/2026

میں بحیثیتِ نمائندہ الحاج فیملی و گروپ، معزز الحاج شاہ جی گل اور حاجی تاج محمد سے دل کی گہرائیوں سے اپیل کرتا ہوں کہ ہمارے افریدی بھائی، رشتہ دار اور ہم علاقہ لوگ جو تیراہ سے نقل مکانی کر کے آ رہے ہیں، انتہائی کٹھن حالات سے گزر رہے ہیں۔

یہ ہمارے اپنے لوگ ہیں، ہمارے مہمان ہیں۔ اس مشکل گھڑی میں ان کا ساتھ دینا کسی عہدے کی بنیاد پر نہیں بلکہ خالص انسانیت کے ناطے ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

میں خود بھی ان کی مدد کے لیے تیار ہوں، اور اپنے معزز مشیران، گروپ لیڈرز، دوستوں، پارٹی ورکرز، ناظمین، کونسلرز اور تمام ساتھیوں—خصوصاً بحیثیتِ یوتھ چیئرمین—سب سے گزارش کرتا ہوں کہ ہم سب آگے بڑھیں، مدد کے لیے میدان میں ہوں، اور آپ ہمارے پیچھے ہمارا ساتھ دیں۔

اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس نیکی کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

22/09/2025

تیراہ میدان ضلع خیبر اکاخیل میں دنیا کا سب سے بڑا دھ*شت گرد ریاستی بمباری میں شہ*ید کردیا گیا ہے
فرعون بھی بنی اسرائیل کے بچوں کو ایسی طرح ق*تل کی کرتے تھے اور صدیاں گزرنے کے بعد بھی وہی تسلسل جاری ہے
دنیا کہاں سے کہاں پہنچ گئ جبکہ ہمارے منھے بچے بمب*اری سے اڑا رہے ہیں

10/09/2025

إِنَّا لِلّٰہِ وَإِنَّا إِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔
دلی رنج و دکھ ہوا جب خبر ملی کہ ہمارے مخلص ساتھی راج ولی آفریدی اس جہانِ فانی سے رخصت ہو گئے۔ مرحوم نہایت شریف النفس، صبر و تحمل والے، ملنسار اور عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار شخصیت تھے۔
راج ولی آفریدی 2013 سے الحاج کاروان کے ساتھ وابستہ رہے اور ہمیشہ عاجزی، خلوص اور قومی جذبے کے ساتھ علاقائی خدمت انجام دیتے رہے۔ ان کی جدائی ہمارے لیے ایک بڑا خلا ہے جو بآسانی پر نہیں ہو سکتا۔
ہم اللہ رب العزت کے حضور دعاگو ہیں کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ان کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
آمین یا رب العالمین۔
مشر الحاج شاہ جی گل آفریدی

20/08/2025

بڑی بریکنگ نیوز
ملک نصیر احمد کوکی خیل رہا ہوگئے ہیں
ذرائع

05/07/2025

ہمارے ساتھ حج جانے کے لئے آپ رابطہ کر سکتے ہوں ، سپیشل ڈسکاؤنٹ کے ساتھ ان شاءاللہ
03459204600

01/07/2025

علی مسجد ابدال خیل سے تعلق رکھنے والا زاھد خان جو کہ گزشتہ روز ایکسیڈنٹ میں زخمی ہوچکا تھا اور ہسپتال میں زیر علاج ہے. وی سی 16 کے یوتھ کونسلر حاجی عبدلوکیل آفریدی نے مریض کی عیادت کی اور نقد مالی تعاون بھی کیا.اللہ تمام مریضوں کو صحت کاملہ نصیب فرمائیں

Want your business to be the top-listed Government Service in Peshawar?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address


Peshawar