06/01/2026
سبزعلی خان ایس پی انوسٹیگیشن سی ٹی ڈی پشاور زون تعینات
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from SP Sabzali Khan, Government Official, Peshawar.
06/01/2026
سبزعلی خان ایس پی انوسٹیگیشن سی ٹی ڈی پشاور زون تعینات
22/08/2025
Promotion Ceremony Alhamdullillah 🤲
انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید ایڈیشنل آئی جی پی ایلیٹ فورس خیبر پختونخوا محمد طاہر نے آج سنٹرل پولیس آفس پشاور میں ایک خصو صی تقریب میں تر قی یاب ہونے والے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ڈی ایس پی سبز علی خان کے کاندھے پر ترقی کے بیجز سجا ئے۔
09/04/2025
لکی مروت :- ڈی ایس پی سرکل نورنگ سبزعلی خان کی سربراہی میں کرائم میٹنگ کا انعقاد ، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لانے کا حکم-
() تفصیلات کے مطابق ڈی پی او لکی مروت محمد جواد اسحاق کی خصوصی ہدایات پر ایس ڈی پی او نورنگ سرکل سبز علی خان کی زیرِ صدارت تھانہ سرائے نورنگ میں کرائم میٹنگ منعقد ہوئی۔ جس میں سرکل نورنگ کے تمام ایس ایچ اوز / چوکی انچارجان اور تفتیشی افسران نے شرکت کی۔میٹنگ میں ڈی ایس پی سبز علی خان نے تمام پولیس افسران کو ہدایت کی کہ جتنے بھی ٹریس مقدمات ہیں، ان کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لائی جائے۔ انہوں نے منشیات فروشوں، جواریوں اور چکلاہ چلانے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن شروع کرنے کا حکم دیا۔ ایس ڈی پی او سبز علی خان نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران و اہلکاروں کو شاباش دی، جبکہ ناقص کارکردگی دکھانے والوں کو شوکاز نوٹس جاری کیے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائی عمل میں لائی جائے۔
09/04/2025
30/03/2025
ڈی ایس پی سبزعلی خان کی طرف سے آپکو اور آپکے اہل خانہ کو دل کی گہرائیوں سے عیدالفطر کی خوشیاں مبارک ہو
عوام چاند رات پر ہوائی فائرنگ سے اجتناب کریں، یہ ایک خاموش قاتل ہے: ایس ڈی پی او سبز علی خان سرائے نورنگ
سرائے نورنگ: ایس ڈی پی او نورنگ سرکل سبز علی خان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ چاند رات کے موقع پر ہوائی فائرنگ سے مکمل اجتناب کریں۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہوائی فائرنگ ایک خطرناک اور غیر قانونی عمل ہے جو جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔ یہ ایک خاموش قاتل ہے جو خوشی کے موقع کو غم میں بدل سکتا ہے۔ ایس ڈی پی او سبز علی خان نے مزید کہا کہ پولیس ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرے گی۔
اور کسی قسم کی رعایت نہیں کی جائگی ۔انہوں نے والدین سے بھی درخواست کی کہ وہ اپنے بچوں کو اس خطرناک عمل سے دور رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر شہری کی جان و مال کی حفاظت پولیس کی ذمہ داری ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے عوام سے تعاون کی اپیل کی تاکہ چاند رات کو امن و امان کے ساتھ منایا جا سکے۔
18/03/2025
ڈی ایس پی سبزعلی خان کا جنرل نائیک نام اور بریگیڈیئر عمران سے ملاقات ۔ اس موقع پر ڈی سی لکی مروت ذیشان عبداللہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔