Pakistan Peoples Party - Khyber Pakhtunkhwa

Pakistan Peoples Party - Khyber Pakhtunkhwa

Share

Official Provincial Account #PPP KP | Islam is our Faith. Democracy is our Politics. Socialism is our Economy. All Power to the People. Martyrdom Is Our Path.

Syed Tahir Abbas s/o Syed Farigh Bukhari

02/06/2026

Skardu, are you ready? I’ll be with you shortly: Bilawal Bhutto Zardari

02/06/2026

پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن کا ویڈیو پیغام۔

Photos from Pakistan Peoples Party - Khyber Pakhtunkhwa's post 02/06/2026

پاکستان پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر سید محمد علی شاہ باچا نے گلگت بلتستان میں 7 جون کو ہونے والے انتخابات کے سلسلے میں پارٹی امیدواروں اور کارکنان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے باشعور عوام ایک مرتبہ پھر پاکستان پیپلز پارٹی پر اپنے اعتماد کا اظہار کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق، ترقی اور خوشحالی کے لیے عملی جدوجہد کی ہے۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے اس خطے کو شناخت دی جبکہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور صدر آصف علی زرداری نے ترقی اور آئینی حقوق کے لیے تاریخی اقدامات کیے۔

سید محمد علی شاہ باچا نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری کی بھرپور انتخابی مہم کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی عوامی پذیرائی اس بات کا ثبوت ہے کہ پیپلز پارٹی عوام کی امیدوں کا مرکز ہے، اور 7 جون کو گلگت بلتستان کے عوام تیر کے نشان پر مہر لگا کر کامیابی کو یقینی بنائیں گے۔

02/06/2026

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری آج اسکردو میں انتخابی جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔
‏‪‬
‏‪ ‬
‏‪ ‬

01/06/2026

‏پاکستان پیپلز پارٹی ایک جمہوریت پسند پارٹی ہے جو ہمیشہ جمہوری راستے پر چلی ہے۔ ہم نے حکومت حاصل کرنے کے لیے کبھی کوئی غیر مناسب طریقہ اختیار نہیں کیا۔ ہم نے ہمیشہ آزادانہ اور شفاف انتخابات کا مطالبہ کیا تاکہ ہم گلگت بلتستان کے عوام کی ایسی ہی خدمت کر سکیں جیسی شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے کی تھی۔

‏پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ضلع شگر کی تحصیل گلاب پور میں انتخابی جلسے سے خطاب


01/06/2026

‏پاکستان پیپلز پارٹی کا زور ہمیشہ اس بات پر رہا ہے کہ عوام کو حقِ حاکمیت، حقِ ملکیت اور حقِ روزگار دیا جائے۔ تھرپارکر میں تھرکول کا کامیاب منصوبہ اس کی روشن مثال ہے۔ ہم گلگت بلتستان کے عوام کو بھی حقِ ملکیت دیں گے، مقامی لوگوں کو ان کا حصہ دیں گے جس سے وہ بھی ترقی کریں گے اور پورے پاکستان کے لیے ترقی کا باعث بنیں گے۔

‏پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ضلع شگر کی تحصیل گلاب پور میں انتخابی جلسے سے خطاب

01/06/2026

‏قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے لوگوں کے لیے اندرونِ اور بیرونِ ملک بڑے پیمانے پر روزگار کا بندوبست کروایا۔ ہر پاکستانی کو شناختی کارڈ اور پاسپورٹ دلوایا۔ آج اگر پاکستان کی معیشت بیرونِ ملک پاکستانیوں کی بھیجی گئی رقم سے ترقی کر رہی ہے تو یہ بھی شہید ذوالفقار علی بھٹو کی ہی مرہونِ منت ہے۔
‏پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ضلع شگر کی تحصیل گلاب پور میں انتخابی جلسے سے خطاب

01/06/2026

‏ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم نہ صرف شگر کے نوجوانوں بلکہ گلگت بلتستان سمیت پورے پاکستان کے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع فراہم کریں اور یہ صرف تب ممکن ہوگا جب آپ کو اپنا حقِ ملکیت دیا جائے گا۔ پھر آپ نہ صرف گلگت بلتستان کے نوجوانوں کو روزگار دلوائیں گے بلکہ پورے پاکستان کے نوجوان روزگار کے لیے آپ کے پاس آئیں گے۔

‏پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ضلع شگر کی تحصیل گلاب پور میں انتخابی جلسے سے خطاب

Photos from Pakistan Peoples Party - Khyber Pakhtunkhwa's post 01/06/2026

شگر کے غیور عوام نے 7 جون سے قبل ہی پاکستان پیپلز پارٹی کے حق میں اپنا فیصلہ سنا دیا۔

01/06/2026

قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کو شہید کر کے یہ سوچا گیا کہ عوامی آواز ختم ہو جائے گی، مگر تاریخ نے ثابت کیا کہ نظریے کبھی نہیں مرتے۔ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے اسی مشعل کو تھام کر مزدور، کسان، خواتین اور نوجوانوں کی آواز کو اور مضبوط کیا۔

Want your business to be the top-listed Government Service in Peshawar?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Address


Peshawar