Da JWAND RANRA د ژوند رنړا

Da JWAND RANRA د ژوند رنړا

Share

The page main objectives & Purpose to support the most deserving and marganlised individuals.

Photos from ‎Da JWAND RANRA د ژوند رنړا ‎'s post 28/04/2025

مہمند: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مہمند اکرام اللّٰہ خان PSP کا اپنے دفتر میں Daily DAWN، ARY News کے نمائندہ اور مہمند پریس کلب کے جنرل سیکرٹری سے تفصیلی ملاقات۔

ملاقات میں ضلع مہمند میں امن و امان کی صورتحال، صحافیوں کے مسائل، پولیس اور میڈیا کے باہمی روابط کو مزید مضبوط بنانے اور عوامی خدمت کے دیگر پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈی پی او مہمند اکرام اللّٰہ خان نے میڈیا کے مثبت کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ شفاف اطلاعات کی ترسیل اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں صحافی برادری کا کردار قابل تحسین ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ پولیس اور میڈیا کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا

28/04/2025

مہمند: مہمند سپر لیگ (MSL) 2025 کی شاندار افتتاحی تقریب آج مہمند کرکٹ گراؤنڈ (شگئی ) تحصیل حلیمزائی میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں علاقے کی نامور شخصیات، مہمانانِ خصوصی، کرکٹ کے شائقین نوجوان، اور مقامی عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
مہمند سپر لیگ میں کل 8 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جن میں یکہ غنڈ بازان، حلیمزائی شملاور، صافی ستوری، پنڈیالی زوانان ، ،خویزائی ننگیالی ،بائیزائی ازمری سمیت کئی مضبوط ٹیمیں شامل ہیں۔

مہمند سپر لیگ کے اسپانسر و آ رگنائزر حمیداللہ مہمند نے اس موقع پر کہا کہ ٹورنامنٹ کا بنیادی مقصد نوجوانوں میں کھیلوں کا جذبہ اجاگر کرنا اور علاقے میں مثبت اور صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔

افتتاحی تقریب میں رنگارنگ پروگرامز، مقامی فنکاروں کی شاندار پرفارمنس شائقین کی توجہ کا مرکز بنا۔
مہمند سپر لیگ کا آغاز آج سے ہو چکا ہے اور یہ ٹورنامنٹ 7 مئی تک جاری رہے گا۔

Photos from ‎Da JWAND RANRA د ژوند رنړا ‎'s post 14/04/2025

ضلع مہمند: پوست کی کاشت کے خلاف کریک ڈاؤن، 149 کنال فصل تلف

مہمند ڈپٹی کمشنر محمد یاسر حسن کی ہدایت پر ضلع مہمند میں پوست کی کاشت کے خلاف مؤثر کارروائی جاری ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر لوئر مہمند اویس خان کی نگرانی میں تحصیلدار امبار حاجی عبدالرحمان اور مقامی پولیس کی قیادت میں آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔

اب تک تحصیل پڑانگ غار میں 27 کنال، امبار میں 51 کنال اور پنڈیالئی میں 71 کنال پوست کی فصل تلف کی جا چکی ہے۔ مجموعی طور پر 149 کنال اراضی پر اگائی گئی پوست کی فصل کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے۔

کارروائی میں ڈی ایس پی امبار پشم گل، ایس ایچ او شیر زمین خان،سب انسپکٹر فدامحمد ، حوالدار رحمت اللہ ریونیو عملہ اور پولیس اہلکار شریک ہیں، جبکہ ملک داؤد خان سمیت چاروں تحصیلوں کے قبائلی مشران نے بھی اس مہم کی مکمل حمایت اور تعاون فراہم کیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ پوست کے خلاف کارروائی آئندہ بھی تسلسل کے ساتھ جاری رہے گی۔

Photos from ‎Da JWAND RANRA د ژوند رنړا ‎'s post 08/04/2025

ضلع مہمند ۔ مہمند بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات مکمل۔ رشید احمد مہمند ایڈووکیٹ صدر منتخب ہوگئے۔

دیگر عہدیداروں میں بشیر احمد صافی جنرل سیکٹری، حامد اللہ مہمند نائب صدر ، ابوذر خان جائنٹ سیکٹری جبکہ سلمان خان فنانس سیکٹری منتخب ہوگئے۔۔

05/04/2025

"Admissions Open for 2025!

Don't miss this opportunity! Visit us today and secure your admission for 2025!

Contact us for more information:

+92 300 5852192
+92 345 9111881
[email protected]

Photos from ‎Da JWAND RANRA د ژوند رنړا ‎'s post 15/03/2025

🌟 **اصغر مہمند فاؤنڈیشن کو وزیر اعلیٰ کی جانب سے خصوصی اعزاز!** 🌟
آج **اصغر مہمند فاؤنڈیشن (اے ایم ایف)** کے لیے ایک تاریخی دن تھا! وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جناب **علی آمین گنڈا پور** نے اے ایم ایف کو ان کی سماجی خدمات کے اعتراف میں **خصوصی شیلڈ** سے نوازا۔ یہ اعزاز **"نشہ سے پاک پشاور"** مہم میں فاؤنڈیشن کی بے لوث خدمات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
**کیا ہوا آج؟**
- **اصغر مہمند فاؤنڈیشن** نے **کمشنر پشاور ڈویژن جناب ریاض خان مسعود** کے ساتھ مل کر پورے پشاور ڈویژن میں نشے کے خلاف بیداری مہم چلائی۔
- سکولز، کالجز اور یونیورسٹیز میں آگاہی واک اور سیمینارز کا انعقاد کیا گیا۔
- نوجوان نسل کو نشے کی لت سے بچانے اور صحت مند معاشرے کی تعمیر کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات کیے گئے۔
**وزیر اعلیٰ کا خراج تحسین:**
وزیر اعلیٰ جناب **علی آمین گنڈا پور** نے اے ایم ایف کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ فاؤنڈیشن معاشرے کی بہتری کے لیے ایک روشن مثال ہے۔ انہوں نے اس مہم کو مزید آگے بڑھانے کے لیے اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔
**اصغر مہمند فاؤنڈیشن کی طرف سے پیغام:**
ہم **وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا**، **کمشنر پشاور ڈویژن**، اور اپنی پوری ٹیم کو اس شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ہم اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ انسانی سماجی خدمت کا یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔
**آپ بھی اس مہم کا حصہ بنیں!**
ہم سب مل کر ایک نشے سے پاک معاشرے کی تعمیر کر سکتے ہیں۔ آئیے، اپنے اردگرد کے لوگوں کو نشے کے خلاف آگاہی پھیلانے میں ہمارا ساتھ دیں۔







#پشاور
📸 *تصاویر اور ویڈیوز جلد شیئر کی جائیں گی۔*

**اصغر مہمند فاؤنڈیشن**
*انسانی خدمت، ہمارا مشن*
---
اس پوسٹ کو شیئر کریں اور اس مہم کو مزید آگے بڑھانے میں ہمارا ساتھ دیں! 🌍💙

**یہ اعزاز صرف ہمارا نہیں، بلکہ آپ سب کا ہے!** 🏆✨
🌟 **A Major Honor for the Asghar Mehmand Foundation!** 🌟
Today was a historic day for the **Asghar Mehmand Foundation (AMF)**! The Chief Minister of Khyber Pakhtunkhwa, **Ali Amin Gandapur**, awarded AMF a **special shield** in recognition of their social services. This honor is a testament to the foundation's selfless efforts in the **"Drug-Free Peshawar"** campaign.
**What Happened Today?**
- The **Asghar Mehmand Foundation**, in collaboration with **Commissioner Peshawar Division Mr. Riaz Khan Mehsud**, launched an awareness campaign against drugs across the entire Peshawar Division.
- Awareness walks and seminars were organized in schools, colleges, and universities.
- Large-scale initiatives were taken to save the younger generation from the scourge of addiction and to build a healthier society.
**Chief Minister's Tribute:**
Chief Minister **Ali Amin Gandapur** praised AMF's efforts, stating that the foundation is a shining example of societal improvement. He assured his full support to further advance this campaign.
**Message from the Asghar Mehmand Foundation:**
We congratulate **Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa**, **Commissioner Peshawar Division**, and our entire team on this remarkable achievement. We reaffirm our commitment to continue this journey of human social service in the future.
**Join This Movement!**
Together, we can build a drug-free society. Let’s join hands to spread awareness against drugs in our communities.







📸 *Photos and videos will be shared soon.*
**Asghar Mehmand Foundation**
*Human Service, Our Mission*
---
Share this post and join us in taking this movement further! 🌍💙

Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa Directorate General Information & PRs, KP Deputy Commissioner Mohmand PMRU Khyber Pakhtunkhwa District Mohmand Police
**This honor is not just ours, but yours too!** 🏆✨

14/03/2025

حاجی دلبر خان،حاجی بہادر خان کا بھتیجا اور اعجاز بابو ڈی پی او آفس، جاسم اور حاجی جابراحمد کا چچازاد بھائی حاجی جان بادشاہ بقائے الہی سے وفات پا گئے جن کا نماز جنازہ کل بروز ہفتہ دن 11 بجے اپنے آبائی قبرستان پراتہ کلے میں ادا کی جائے گی. اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ثم آمین.

11/03/2025

انتقال پر ملال ۔

Photos from ‎Da JWAND RANRA د ژوند رنړا ‎'s post 10/03/2025

ضلع مہمند :
اصغر خان مہمند فاؤنڈیشن ضلع مہمند کے اندر آچھے فلاحی کام کررہے ہیں لوئر مہمند میں سپیشل پرسنز میں ویل چیئرز تقسیم کرچکے ہیں جبکہ تحصیل پڑانگ غار اور دوسرے علاقوں میں غریب اور نادار لوگوں میں خوراکی مواد تقسیم کررہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر مہمند محمد یاسر حسن نے ہیڈکوارٹرز غلنئی جرگہ ہال میں اصغر مہمند فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام خصوصی افراد میں رمضان فوڈ پیکج تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شکیل احمد ، اصغر خان مہمند فاؤنڈیشن کے چیئرمین ملک اصغر خان مہمند ، انجمن مغذروان ضلع مہمند کے صدر ضیاء اللہ خان ، جنرل سیکرٹری نور اللہ خان کے علاوہ کثیر تعداد میں خصوصی افراد نے شرکت کی ۔
ڈپٹی کمشنر مہمند یاسر حسن ، اصغر خان مہمند نے 31 خصوصی افراد میں فوڈ پیکجز تقسیم کیے جبکہ 4 پیکجز مہمند پریس کلب کے شہداء کے لیے مہمند پریس کے جنرل سیکرٹری کو حوالہ کیے گئے ۔

واضح رہے کہ فوڈ پیکج میں آ ٹا، دال، چینی ، گھی ، لوبیا، بیسن ، مصالحہ ،اچار، چائے، نمک اور چاول شامل ہیں ۔

انجمن مغذروان ضلع مہمند کے صدر ضیاء اللہ خان اور جنرل سیکرٹری نور اللہ خان نے ڈپٹی کمشنر مہمند محمد یاسر حسن اور اصغر خان مہمند فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ضلع مہمند کی تاریخ میں پہلی بار کسی تنظیم نے خصوصی افراد کو رمضان فوڈ پیکج میں شامل کیا ۔
اصغر خان مہمند فاؤنڈیشن کے چیئرمین ملک اصغر خان مہمند نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ اپنی استطاعت کے مطابق اس طرح سرگرمیاں جاری رکھیں ۔ انہوں نے نوجوانوں سے مطالبہ کیا کہ اپنے اپنے علاقوں اس طرح سرگرمیاں شروع کریں آج کل سوشل میڈیا کا دور ہے اپنے علاقائی مسائل اجاگر کرکے اپنے علاقے کی خدمت کریں ۔
اصغر خان مہمند نے کہا کہ خصوصی افراد داد کے مستحق ہیں اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات جاری رکھیں گے ۔

10/02/2025

مہمند ، موسم بہار شجرکاری خصوصی مہم کا آغاز، گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج چاندہ میں اے ڈی سی فنانس مہمند محمد ثاقب اور کالج پرنسپل ماہ رخ ظاہر شاہ نے زیتون کا پودا لگا کر موسم بہار شجر کاری مہم کا افتتاح کردیا ،موسمیاتی تبدیلی کیلیے بروقت ٹھوس اقدامات اٹھانے کی اشد ضرورت ہے ،علاقے کے عوام بڑھ چڑھ کر اپنے علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درخت لگائے ۔ان خیالات کا اظہار اے ڈی سی فنانس وفوکل پرسن برائے شجرکاری مہم محمد ثاقب نے گزشتہ روز گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج چاندہ میں موسم بہار شجر کاری مہم کے افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیا ۔اس موقع پر ان کے ہمراہ کالج پرنسپل ماہ رخ ظاہر شاہ ۔ ڈویژنل فارسٹ آفیسر شاہد انور ،صدیق اللّہ خان ، فارسٹ گارڈز اور کالج کے طالبات بھی موجود تھے ۔ مقررین نے کہا کہ آ نیوالی دور میں موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ ممالک میں ہمارا ملک بھی بری طرح متاثر ہورہا ہے جس کیلئے بروقت ٹھوس اور جامع اقدامات اٹھائے نہیں گئے تو اس کے بھیانک نتائج نکلیں گے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے امسال ضم اضلاع سمیت پورے ملک میں بلین ٹری سونامی مہم شروع کر دی ہے اس ضمن میں ضلع مہمند کی مقامی انتظامیہ کی طرف سے پورے قبائلی ضلع مہمند میں بڑے پیمانے پر درخت اور جنگلات لگائے جائیں گے ۔انہوں نے علاقے کے عوام پر زور دیا کہ وہ موسم بہار شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر زیادہ سے زیادہ درخت لگائے اور اپنے ملک کوسرسبز وشاداب بنائیں۔ اور آ نے والے دور میں اپنے ملک کو موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرات سے محفوظ رکھنے ۔

31/01/2025

مہمند، مہمند پریس کلب کابینہ کی طرف سےفلاحی و سماجی خدمات پر الحامد منرلز کمپنی کو اعزازی شیلڈ دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق قبائیلی ضلع مہمند میں معدنیات کاروبار کے فروغ کے ساتھ ساتھ فلاحی و سماجی خدمات پر الحامد منرلز اینڈ جیمز سٹون کمپنی کو مہمند پریس کلب کابینہ کی طرف سے اعزازی شیلڈ دیا گیا۔ گزشتہ روز حلف بردار تقریب میں پریس کلب کی طرف سے سوینر الحامد منرل کمپنی کے اونر حاجی حامد خان کے فرزند عمیرخان حامد نے صدر مہمند پریس کلب سعید بادشاہ سے وصول کیا۔اس موقعہ پر ایم این اے ساجد خان اور اے ڈی سی فنانس محمد ثاقب بھی موجود تھے۔-

Want your business to be the top-listed Government Service in Peshawar?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address


KP
Peshawar