Social Welfare Department District Peshawar

Social Welfare Department District Peshawar

Share

Official Page of Social Welfare Department District Peshawar

Photos from Social Welfare Department District Peshawar's post 21/05/2026

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر صدر پشاور حسینہ کامران، ٹی ایم او چمکنی پشاور عابد علی کی وساطت سے طالب میموریل فاؤنڈیشن نے جی ٹی روڈ چمکنی تا نیفا پشاور کے قیمتی سایہ دار درختوں کو آگ لگا کر جلانے کے خلاف درخواست جمع کروائی تھی۔
الحمدللہ متعلقہ حکام نے آج فوری کارروائی کرتے ہوئے تمام ملبہ اٹھا دیا اور یقین دہانی کروائی کہ عید کے بعد مشترکہ لائحہ عمل کے تحت قیمتی درختوں کے تحفظ اور مزید شجرکاری کیلئے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔
ہم اپنی ٹیم اور سول سوسائٹی پشاور کی جانب سے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر صدر پشاور حسینہ کامران، ٹی ایم او چمکنی عابد علی اور پرسنل اسسٹنٹ خالد خان کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہیں، اور امید رکھتے ہیں کہ مستقبل میں بھی شجرکاری مہم اور ماحولیات کے تحفظ کیلئے بھرپور تعاون جاری رہے گا۔

29/04/2026

بس اس بات کا شکوہ میرا دنیا سے
بیڑ کے سائے کو پھل کیوں نہیں سمجھا جاتا
عامر خان لودھی

12/04/2026

🌾 غیر معمولی بارشیں گندم کی تیار فصل کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔
🌍 موسمیاتی تبدیلی سے موسم غیر متوازن ہو چکا ہے۔
🚜 حل: شجرکاری، بہتر نکاسی آب اور جدید زرعی طریقے۔

10/04/2026

پشاور: سپیشل سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن شریف حسین کو سیکرٹری سوشل ویلفیئر، زکوٰۃ و عشر تعینات کر دیا گیا۔
شریف حسین اس سے قبل سپیشل سیکرٹری محکمہ صحت اور ڈائریکٹر جنرل پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) کے عہدوں پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

Photos from Social Welfare Department District Peshawar's post 18/02/2026

چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد کل پشاور میں مولوی امیر شاہ میموریل ہسپتال کا دورہ کریں گی اور شجرکاری مہم کے تحت پودا لگا کر ماحولیاتی تحفظ کا پیغام دیں گی۔
یہ اقدام صرف ایک تقریب نہیں بلکہ عوامی شعور اجاگر کرنے کی مہم ہے کہ ہر شہری کم از کم ایک درخت ضرور لگائے اور اس کی حفاظت کرے۔ آئیے مل کر پشاور کو دوبارہ سایہ دار، سرسبز اور صحت مند شہر بنائیں۔ 🌳

31/12/2025


ہم ایک اور آلودہ اور غیرمتوازن سال میں داخل ہو رہے ہیں کیوں کہ ہم نے اپنا اتنا ماحول آلودہ اور غیرمتوازن ماحول بنا دیا ہے کہ اب ہر سال آلودگی اور غیرمتوازن ماحول کا اثر بڑہتا جا رہا ہے۔۔۔ مگر اس سال کے پہلے دن سے اگر اعہد کر لیں کہ ہم سب زیادہ سے زیادہ پودے لگاٸینگے اور کم سے کم کاربان امیشن جنریٹ کرینگے تو پھر کافی بہتری آ جاٸیگی ماحول میں اور آنے والی نسلیں بھی صحتمند ماحول میں سانس لے سکینگی۔۔۔

31/12/2025

*نیا سال،حکومت،فلاحی تنظیم،شجرکاری مہم کے فروغ کیلئے مشترکہ عزم کا اعادہ*

*ماحولیاتی فلاحی تنظیم کا وفد ڈپٹی کمشنر نوشہرہ عرفان محسود کیساتھ ملاقات*

شجرکاری مہم کے فروغ کا عزم اور شعور اجاگر کرنے کیلئے نئے سال کے آغاز پر ماحولیاتی تحفظ اور قومی شعور کو اجاگر کرنے کے لیے ضلع نوشہرہ میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مشترکہ طور پر شجرکاری مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس مہم کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر نوشہرہ عرفان محسود کیساتھ ماحولیاتی فلاحی تنظیم طالب میموریل فاؤنڈیشن کے سربراہ دانیال خان،ریڈ کریسنٹ قبائلی اضلاع کے سابق چیئرمین انجنئیر غنی گل محسود،سابق ضلع ناظم نوشہرہ داؤد خٹک،عاصم ایڈووکیٹ نے ملاقات میں عزم کا اعادہ کیا۔اس قومی مقصد کیلئے عوام میں درختوں کی اہمیت کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا اور آنے والی نسلوں کے لیے ایک سرسبز اور محفوظ مستقبل کی بنیاد رکھنا ہے۔ درخت نہ صرف آلودگی کے خاتمے میں مدد دیتے ہیں بلکہ ماحولیاتی توازن، انسانی صحت اور موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات کو کم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نوشہرہ ریاض محسود نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی اور ماحولیاتی مسائل کے پیشِ نظر شجرکاری وقت کی اہم ضرورت بن چکی ہے۔
نئے سال کے موقع پر عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ نئے سال کو محض ایک تاریخ کی تبدیلی کے بجائے ایک مثبت عہد کے طور پر لیں اور کم از کم ایک درخت ضرور لگائیں۔ یہ چھوٹا سا عمل آنے والے کل کو محفوظ بنانے میں بڑی تبدیلی لا سکتا ہے۔
وفد کا کہنا تھا کہ جنوری کے آخری ہفتہ میں ضلع نوشہرہ میں شجرکاری مہم کا آغاز کریں گے شجر کاری مہم صرف حکومتی یا ادارہ جاتی ذمہ داری نہیں بلکہ ہر شہری کا قومی فرض ہے۔ اگر ہم سب مل کر اس مہم کا حصہ بنیں تو پاکستان کو ایک سرسبز، صاف اور صحت مند ملک بنایا جا سکتا ہے اور موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصان کو احسن طریقے سے روکا جا سکتا ہے۔اس اہم مقصد کیلئے ہر شہری کو بلا تفریق اپنا کردار ادا کرنا وقت کی ضرورت ہے۔

10/09/2025

سنا ہے کہ درختوں سے پیار کرنے والے شخص کو پرندوں سے بھی پیار ہو جاتا ہے.
اور درختوں اور پرندوں کا خیال رکھنے والا انسانوں سے بھی محبت کرنے لگتا ہے.
🌴🌲🌿🍀

11/05/2025

اگر آپ ایک ایسا درخت چاہتے ہیں جو گھنا سایہ دے، تیزی سے بڑھے اور جس کی دیکھ بھال بھی کم سے کم ہو، تو بکائن ایک بہترین انتخاب ہے۔ یہ درخت خاص طور پر پاکستان جیسے گرم علاقوں میں بہت موزوں ہے۔ بکائن تیزی سے بڑھتا ہے اور اس کی شاخیں پھیل کر گھنا سایہ فراہم کرتی ہیں۔ یہ مختلف قسم کی مٹی میں بھی آسانی سے اُگ جاتا ہے اور ایک بار جڑ پکڑ لینے کے بعد خشک موسم کو بھی برداشت کر سکتا ہے۔

31/07/2023

ایک یہ بچی ہے جو ماحولیاتی آلودگی سے بچنے اور اپنے ورثے برگد کے درختوں کو بچانے نکلی ہے اور دوسری طرف کالاباغ کے گرلز ہائ سکول کے کرتا دھرتاؤں نے صدیوں پرانے برگد کے درخت جو ماؤں کی طرح چھاؤں دیتا تھا کاٹ کر بیچ دیا تھا
Copyed from Javed Iqbal

Want your business to be the top-listed Government Service in Peshawar?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address


Peshawar
25000