13/10/2021
قتل مقاتلے کی دشمنیوں کو ختم کرانے کا عمل جاری
تھانہ تہکال، تھانہ رحمان بابا کی حدود شہید آباد، ہزارخوانی میں عرصہ دراز سے جاری خونی دشمنیوں کو ختم کراتے ہوئے فریقین کے مابین راضی نامہ کرا لیا گیا ہے، تمام فریقین آپس میں بغل گیر ہوئے اور آئندہ کے لئے پرامن طور پر رہنے کا حلف لیا.
13/10/2021
شہری جلسے کے دن غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کریں!
13/10/2021
تھانہ بھانہ ماڑی پولیس نے رہائشی گھر میں قائم شراب فیکٹری سیل کرتے ہوئے ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔
کارروائی کے دوران گھر سے 31 بوتل شراب سمیت کمیکلز، ڈرمز، خالی بوتل، خام مال، پستول، رائفل جبکہ ملزم کے قبضے سے دھندہ رقم ہزاروں روپے نقد بھی برآمد کر لی گئی ہے۔
12/10/2021
ڈینز پلازہ دہرے قتل کیس میں مطلوب اشتہاری مجرم کو پناہ دینے والے دو ملزمان گرفتار
گرفتار ملزمان اشتہاری مجرم جہانگیر کے قریبی رشتے دار ہیں جو پناہ دینے سمیت نقل و حرکت میں بھی مدد کرتے تھے، دونوں ملزمان کے قبضے سے 2 عدد کلاشنکوف، 2 عدد پستول اور 50 عدد کارتوس بھی برآمد کر لئے۔
12/10/2021
ایس ایس پی آپریشن ہارون رشید کی تاجر وفد کیساتھ تعرفی ملاقات.
12/10/2021
تھانہ متھرا پولیس نے شہر کے نواحی علاقہ میں سماج دشمن عناصر کے خلاف خصوصی کریک ڈاون، دو ملزمان گرفتار
گرفتار ملزمان موٹر سائیکل چوری اور آئس سپلائی میں ملوث ہیں، گرفتار ملزمان کے قبضے س ے3 عدد مسروقہ موٹرسائیکل اور ہزاروں روپے مالیت کی آئس برآمد کر کے مقدمہ درج کر دیا گیا.
12/10/2021
سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کے استعمال کے بارے شہریوں کو آگاہی
شہری ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کرتے ہوئے محب وطن اور معاشرے کے باعزت شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت
12/10/2021
پشاور شہر میں سرگرم آئس فروش گروہ گرفتار
تھانہ پہاڑی پورہ پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں سرگرم آئس اور دیگر منشیات سپلائی کرنے والا گروہ گرفتار کر لیا، گرفتار تین ملزمان کے قبضے سے 250 گرام آئس اور ایک کلو گرام سے زائد چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کردیا گیا۔
11/10/2021
ایس ایس پی آپریشنز ہارون رشید نے تھانہ بھانہ ماڑی کا دورہ کیا
انہوں نے ریکارڈ، سرکاری اسلحہ اور حوالات کا معائنہ کیا
تھانہ آنے والے سائلین سے بھی بات چیت کی اور شہریوں سے پولیس رویئے کے متعلق دریافت کیا
علاقہ میں سکیورٹی انتظامات اور ٹربل پوائنٹس سے متعلق آگاہی بھی حاصل کی۔
11/10/2021
تھانہ پشتخرہ پولیس نے تین سال سے روپوش اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزم نے سال 2019 میں عیدالفطر کی چاند رات کو مقتول مسمی گل کو نامعلوم وجوہات کی بناء پر فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔گرفتار ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
03/07/2021
پشاور : سوشل میڈیا اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر ایک ویڈیو اپلوڈ ہوئی ہے جس میں ملزمان کو ایک خاتون پر تشدد کرتے دکھایا گیا ہے
ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد کپیٹل سٹی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان آفتاب اور ارشد پسران عبدالحنان ساکنان امین کالونی کو حراست میں لے کر حوالات منتقل کر دیا ہے
دونوں ملزمان نے دوران تفتیش اپنی سگی بہن مسماۃ (ب) پر پدری مکان میں حصہ کا مطالبہ کرنے پر تشدد کا اعتراف کر لیا ہے جن سے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے
اسی طرح مقامی پولیس نے خاتون کو طبی امداد اور ڈاکٹری معائنے کی خاطر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں سے ڈاکٹری رائے موصول ہونے کے بعد ملزمان کے خلاف تھانہ بھانہ ماڑی میں مقدمہ درج کیا جائے گا