Nadra Pakistan & BISP Pakistan

Directions

Nadra Pakistan & BISP Pakistan Yaha nadra k har tarha k masla Hal hone ki try kare ge

Public Service Message
25/06/2026

Public Service Message

25/06/2026
13/06/2026

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام والوں کے لیئے خوشخبری!!!

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں 838 ارب کا بجٹ پیش کردیا گیا ہے ۔۔۔۔۔۔۔

🌟 خوشخبری! خوشخبری! 🌟

وفاقی بجٹ میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کے لیے 838 ارب روپے کا تاریخی بجٹ مختص کر دیا گیا ہے۔

📌 اس کے ساتھ ہی پروگرام سے مستفید ہونے والی خواتین کی تعداد ایک کروڑ سے بڑھا کر ایک کروڑ بیس لاکھ کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

یہ اقدام معاشرے کے کمزور اور مستحق طبقے کی مزید معاونت اور مالی تحفظ کو یقینی بنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔

💚 امید ہے کہ اس اضافے سے مزید لاکھوں مستحق خاندانوں کو سہولت اور ریلیف حاصل ہوگا۔

20 لاکھ نیو بینیفیشری اہل ہوں گی جو ابھی
جانچ پڑتال میں ہیں۔

کیا آپ نے PakID میں بائیومیٹرک ویریفکیشن کی رسائی بلاک کر رکھی ہے؟بینک، پاسپورٹ آفس، سم فرنچائز یا کسی بھی ایسے ادارے می...
07/06/2026

کیا آپ نے PakID میں بائیومیٹرک ویریفکیشن کی رسائی بلاک کر رکھی ہے؟
بینک، پاسپورٹ آفس، سم فرنچائز یا کسی بھی ایسے ادارے میں جانے سے پہلے جہاں بائیومیٹرک تصدیق درکار ہو، PakID ایپ میں اپنی بائیومیٹرک رسائی ضرور "فعال" کر لیں۔
ایسا نہ کرنے کی صورت میں آپ کو غیر ضروری تاخیر، دشواری اور پریشانی کا سامنا ہو سکتا ہے۔ اپنی سہولت کے لیے گھر سے نکلنے سے پہلے PakID میں بائیومیٹرک رسائی چیک کریں۔

Any information need you comment yes ..BISP Pakistan
06/06/2026

Any information need you comment yes ..
BISP Pakistan

افغان کارڈز (ACC/POR) کی منسوخی، شہریت کی تصدیق اور قومی شناختی کارڈ کی بحالیکیا آپ پیدائشی پاکستانی شہری ہیں لیکن آپ نے...
05/06/2026

افغان کارڈز (ACC/POR) کی منسوخی، شہریت کی تصدیق اور قومی شناختی کارڈ کی بحالی
کیا آپ پیدائشی پاکستانی شہری ہیں لیکن آپ نے افغان کارڈ (ACC یا POR) بنوا لیا تھا؟ کیا اس وجہ سے نادرا نے آپ کو نادرا آرڈیننس کے تحت نوٹس جاری کیا ہے یا آپ کا شناختی کارڈ معطل (Impound) یا منسوخ کر دیا ہے؟
اب آپ کو اپنے معاملے کے حل کے لیے براہِ راست عدالت جانے یا مہنگی قانونی کارروائی کی ضرورت نہیں۔ حکومت نے پاکستان سٹیزن شپ ایکٹ کے سیکشن 19 کے تحت رجسٹرار جنرل آف پاکستان (چیئرمین نادرا) کو یہ قانونی اختیار دے دیا ہے کہ وہ ایسے مشکوک معاملات کی خود جانچ پڑتال کر کے فیصلہ کر سکیں۔
اگر آپ کے پاس اپنی پاکستانی شہریت ثابت کرنے کے لیے مستند دستاویزات موجود ہیں، تو آپ براہِ راست نادرا سے رجوع کر سکتے ہیں۔
درخواست کے لیے لازمی شرائط اور کاغذات (Evidentiary Chain):
پاکستانی شہریت کا دعویٰ ثابت کرنے کے لیے قانون کے مطابق مستند دستاویزی ثبوتوں کا پورا ریکارڈ (Schedule-IV) فراہم کرنا لازمی ہے۔ آپ کو درج ذیل میں سے کوئی بھی دستیاب ثبوت نادرا سینٹر لانے ہوں گے:
بیانِ حلفی (Affidavit): اوتھ کمشنر (Oath Commissioner) سے تصدیق شدہ بیانِ حلفی جس میں معلومات کی درستگی کا اقرار ہو۔
پرانا دستاویزی ریکارڈ (قانون کے مطابق):
- سال 1979 سے پہلے کا تصدیق شدہ سرکاری زمین کا ریکارڈ (مال اراضی)
- سال 1979 سے پہلے کا تصدیق شدہ لوکل یا ڈومیسائل سرٹیفکیٹ
- سال 1979 سے پہلے کی تصدیق شدہ تعلیمی اسناد، پاسپورٹ، دستی شناختی کارڈ یا ڈرائیونگ لائسنس۔
- سال 1990 سے پہلے کی تصدیق شدہ سرکاری نوکری کا سرٹیفکیٹ (آپ کا یا کسی خاندانی خون کے رشتے دار کا)۔
- محکمۂ مال (امورِ اراضی) سے تصدیق شدہ خاندانی شجرہ نسب۔
نادرا کا طریقہ کار
1. نادرا سینٹر تشریف لائیں: اپنے قریبی نامزد نادرا سینٹر پر اصل کاغذات اور بیانِ حلفی کے ساتھ خود آئیں۔ مقررہ فیس کی ادائیگی کے بعد آپ کا بائیومیٹرک (انگوٹھے کے نشانات اور آنکھوں کا اسکین) لیا جائے گا۔
2. ویریفیکیشن بورڈ کا انٹرویو: نادرا آپ کو ایک تاریخ دے گا جس پر نادرا کا خصوصی ویریفیکیشن بورڈ آپ کے کاغذات اور بیانِ حلفی کی روشنی میں آپ کا ابتدائی انٹرویو کرے گا۔
3. سرکاری اداروں سے تصدیق: بورڈ آپ کے فراہم کردہ تمام کاغذات کو متعلقہ اداروں کو حتمی تصدیق کے لیے بھیجے گا۔
4. منسوخی اور شناختی کارڈ کا اجرا: ایجنسیوں اور وزارتِ سیفران (SAFRON) سے کلیئرنس ملنے کے بعد، کیس چیئرمین نادرا کی منظوری کے لیے جائے گا۔ منظوری کے بعد آپ کا افغان کارڈ مستقل منسوخ کر کے آپ کو پاکستانی شہریت کا سرٹیفکیٹ (Form Q-1) اور شناختی کارڈ جاری کر دیا جائے گا۔
افغان کارڈ کی منسوخی اور شناختی کارڈ کی بحالی، آپ کو ماضی میں نادرا قوانین یا رجسٹریشن ایکٹ کی خلاف ورزی پر ہونے والی کسی بھی متوازی قانونی کارروائی سے بری الذمہ نہیں کرتی۔ قانون شکنی پر نادرا کارروائی کا حق رکھتا ہے۔
اگر شہریت کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے بعد یہ ثابت ہوا کہ کاغذات جعلی تھے یا حقائق چھپائے گئے، تو چیئرمین نادرا کو یہ سرٹیفکیٹ اور شہریت فوری منسوخ کرنے کا پورا قانونی اختیار ہے۔
اگر نادرا تحقیقات کے بعد آپ کی شہریت کے دعوے کو مسترد (Reject) کر دیتا ہے، تو آپ قانون کے مطابق نادرا کے اس فیصلے کے خلاف اپیل یا عدالتی کارروائی کا راستہ اختیار کرنے کا حق رکھتے ہیں۔
مزید معلومات کے لیے اپنے قریبی نامزد نادرا سینٹر سے رابطہ کریں۔

Nadra Kpk


Address

Peshawar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Nadra Pakistan & BISP Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share