19/07/2025
پشاور، 19 جولائی:
وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران اور صدر مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام کے زیر صدارت ان کی رہائشگاہ کینٹ پشاور میں مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کی صوبائی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے اراکین صوبائی اسمبلی نے شرکت کی
اجلاس میں صوبے کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
16/07/2025
*مہمند امن پاسون*
18 جولائی کو ضلع مہمند تحصیل حلیمزئ گنداو میں امن پاسون ہے.ضلع مہمند کے تمام اقوام سے عاجزانہ درخواست ہے کہ اپنے علاقے اور ملک میں امان کی خاطر اس میں شرکت کریں.اور پوری دنیا کو یہ پیغام دیں کہ ہم ایک پرامن لوگ ہیں.
🕊🕊
President PML N District Mohmand
11/07/2025
Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif expresses deep sorrow over the cowardly assassination of Maulana Khan Zeb in Bajaur.
"My heartfelt condolences to his family, colleagues, and the people of Bajaur. May his soul rest in peace!"
~ Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif
10/07/2025
آج پشاور میں الیکشن کمیشن کے دفتر میں سابق ایم پی اے اور معروف لیگی رہنماء جمشید خان مہمند نے اپنی شریک حیات سعیدہ جمشید کیلئے قومی اسمبلی کی خواتین کی مخصوص نشست کیلے ان کے کاغذات نامزدگی پشاور میں الیکشن کمیشن کے دفتر میں الیکشن کمشنر کے ساتھ جمع کر دیئے اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے سابق مرکزی سیکرٹری اطلاعات معروف سیاسی (بلور) خاندان کے چشم وچراغ مسلم لیگ (ن) کے خاتون مرکزی رہنماء ثمر بلور نے بھی قومی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشست کیلئے اپنے کاغذات نامزدگی الیکشن کمشنر کے ساتھ جمع کر دیئے اس موقع پر مسلم خواتین ونگ کے صوبائی صدر ثوبیا خان جمشید خان مہمند اور ثمر بلور کے ہمراہ موجود تھیں۔ یاد رہیں وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے سابق ایم پی اے جمشید خان مہمند کی عوامی خدمات کے صلے میں ان کو اہلیہ سعیدہ جمشید کو قومی اسمبلی میں خواتین کی خصوصی نشست نوازہ ہے !
10/07/2025
اسلام آباد:
وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام کی صدارت میں وزیر اعظم کمیٹی برائے جرگہ بحالی کے شرکاء نے خبر ملتے ہی مولانا خانزیب کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
شرکاء نےاے این پی کے رہنما مولانا خانزیب کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو یہ ناقابل تلافی نقصان صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔
اس افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے مولانا خان زیب کے لواحقین سے دلی تعزیت کی۔
10/07/2025
اسلام آباد۔ وفاقی وزیر و صدر پاکستان مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا انجینئرامیرمقام سے انکے دفتر اسلام آباد میں سابقہ ممبر قومی اسمبلی و پاکستان مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کے صوبائی سینئر نائب صدر شہاب الدین خان کی ملاقات۔
اس موقع پر سابقہ ایم این اے و سینئر لیگی رہنما الحاج شاہ جی گل آفریدی اور مسلم لیگ ن کے ضم شدہ اضلاع / سابقہ فاٹا کے کوارڈینیٹر زر خان صافی موجود تھے۔
ملاقات میں سابق فاٹا / ضم شدہ اضلاع کے عوام کو درپیش مسائل، ترقیاتی عمل کی سست رفتاری، فوری انصاف کی فراہمی، امن و امان کی صورتحال سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
09/07/2025
ثمر ہارون بلور کی وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات اور پاکستان مسلم لیگ (ن) میں باضابطہ شمولیت کے بعد، وفاقی وزیر و صوبائی صدر انجینئر امیر مقام، صوبائی جنرل سیکریٹری مرتضیٰ جاوید عباسی، جمشید مہمند اور سعیدہ جمشید کے ہمراہ گروپ فوٹو
18/06/2025
Member of National Assembly Azhar Qayyum Nahra called on Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif in Islamabad today.
18/06/2025
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں مضبوط معاشی پالیسی کے ثمرات ملنا شروع۔ مالی سال 25-2024 میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 1.8 بلین ڈالر ریکارڈ جو کہ مالی سال 24-2023 میں 1.6 بلین ڈالر کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ تھا۔
معاشی تاریخ میں یہ ایک اہم کامیابی ہے جو اس بات کی دلیل ہے کہ پاکستان درست سمت میں مثبت اعشاریوں کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔
18/06/2025
نہ میں جھکا، نہ میں بکا — عوام کے حق کیلئے ہر دور میں لڑا ہوں!
الزام نہیں، قربانیوں کی تاریخ ہے — امیر مقام نے ایوان کو حقائق سے آگاہ کیا
17/06/2025
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت پاکستان ریلویز کی اپ گریڈیشن اور اس کی ریکو ڈک تک توسیع سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس۔
اجلاس میں ML-1 اور ML-3 کی اپ گریڈیشن سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم کا پاکستان ریلوے کی ترقی اور ریکوڈک سے منسلک کرنے کے حوالے سے بین الوزارتی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت جو کہ فنانسنگ پر ٹھوس تجاویز پیش کرے گی۔