02/06/2026
تھانہ متنی
انفارمیشن رپورٹ
جنابِ عالی!
اطلاع موصول ہوئی ہے کہ LHC حمزہ، بیلٹ نمبر 3517، ولد سید فاروق شاہ، سکنہ پاسنی، متعینہ تھانہ ھشتنگری، کو مورخہ 01.06.2026 بوقت تقریباً 22:35 بجے نامعلوم افراد نے اس کے گھر سے اٹھا لیا تھا۔
بعد ازاں معلوم ہوا کہ مذکورہ کو نامعلوم افراد نے بمقام ادیزئی خوڑ، حدود تھانہ متنی، فائرنگ کرکے شہید کر دیا ہے
31/05/2026
میں گریڈ پندرہ کا ایک سرکاری ملازم ہوں
77404 روپے میری تنخواہ ہے
مکان کا کرایہ19000
پیٹرول ماہانہ تقریبا بیس لیٹر7640
ایک لیٹر دودھ خالص دو سو ماہانہ تیس لیٹر 6000
بجلی کا بل چار ہزار
گیس کا بل ایک ہزار
پانی کا بل 2500
والدہ ہارٹ مریضہ کی میڈیسن سات ہزار
میری بلڈ پریشر کی میڈیسن تین ہزار
بیوی بچہ بیمار ہو جائے تو الگ
سبزی گوشت وغیرہ کا ماہانہ بل تین سو روزانہ 9000
گروسری جو پہلے سات ہزار کی تھی اب تقریبا 14000
بچے کی سکول کی فیس چار ہزار
دیگرسکول کےاخراجات چار ہزار
دیگر گھریلو اخراجات جیسے شادی بیاہ فوتیدگی
وغیرہ پانچ ہزار
دفتر میں سارا دن کام تو چائے پینی پڑتی ستر روپے کا کپ 2100 ماہانہ
یہ ہو گیا 85740
کپڑا جوتا وغیرہ اگر لینا تو وہ الگ
اب حکومت بتائے کہ 77000 تنخواہ اور خرچہ 85740 تو کیسے گزارا ہو
یہ میں نیں چار لوگوں کی فیملی کا خرچہ لگایا ہے اس میں فروٹ وغیرہ شامل نہیں ہے جو غریب کہاں افورڈ کر سکتا
اگر فیملی زیادہ ہے اور گریڈ چھوٹا ہے تو تنخواہ نیچے جائے گی ایسی فیملی کا کیا بنتا ہوگا
ازمسلم لیگ نواز کی حکومت میں ایک مہنگائی کا ستایا مسلم لیگی سرکاری ملازم
Copy
30/05/2026
بنوں اور لکی پولیس کیلئے دعاوں کی اپیل آج کل بڑی مشکل سے گزر رہے ہیں انشاءاللہ فتح حق کی ہوگی نامعلوم دشمن شکست کھائے گی.
30/05/2026
اپ کا پسندید ہ DIG کون ہے کمنٹ میں لکھیں
30/05/2026
تاریخ میں لکھا جاۓ گا کہ یہ آدمی دھشتگردوں (ثمر گل) کیلئے ایک ڈراؤنا خواب بن چکا تھا ✌️🔥
30/05/2026
ڈی پی او ایبٹ آباد ہارون رشید خان & ڈی ایس پی میرپور سردار شاہین خان ۔۔۔۔۔
30/05/2026
عبرت بھی، انسانیت بھی
بیٹی کی شادی کے لیے ایک غریب باپ نے اپنا بکرا 55 ہزار روپے میں فروخت کیا، مگر قسمت نے ایسا امتحان لیا کہ ملنے والی رقم جعلی نکلی اور دھوکے باز فرار ہوگئے۔ باپ کی آنکھوں میں بیٹی کی شادی کے خواب اور بے بسی صاف نظر آنے لگی۔
مگر پھر انسانیت جاگ اٹھی… عوام نے دل کھول کر ساتھ دیا اور مدد کرتے کرتے 7 لاکھ روپے جمع ہوگئے۔ یہ واقعہ یاد دلاتا ہے کہ دھوکہ دینے والے چند ہوتے ہیں، مگر خیر اور انسانیت بانٹنے والے ہزاروں۔
سلام ہے ایسے غیور عوام کو، سلام ہے پشتون روایات کو، جہاں دکھ ایک کا ہو تو درد سب محسوس کرتے ہیں۔