Food Department Khyber Pakhtunkhwa

Call Directions Website Contact the organization

Food Department Khyber Pakhtunkhwa Official page of Food Department Government of Khyber Pakhtunkhwa.

🖤 27 اکتوبر — یومِ سیاہ کشمیر 🖤محکمہ خوراک، حکومتِ خیبرپختونخوا27 اکتوبر وہ سیاہ دن ہے جب مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی...
27/10/2026

🖤 27 اکتوبر — یومِ سیاہ کشمیر 🖤

محکمہ خوراک، حکومتِ خیبرپختونخوا

27 اکتوبر وہ سیاہ دن ہے جب مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی افواج داخل ہوئیں، جس کے بعد کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی ایک نئے دور میں داخل ہوئی۔

آج کا دن ہمیں کشمیری عوام کی لازوال قربانیوں، عزم و حوصلے اور حقِ خودارادیت کے لیے ان کی جدوجہد کی یاد دلاتا ہے۔

محکمہ خوراک خیبرپختونخوا کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور ان کے بنیادی حقوق، امن، آزادی اور حقِ خودارادیت کی حمایت کرتا ہے۔

ہم اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ کشمیری عوام کی جائز جدوجہد اور ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

کشمیر کی آزادی اور حقِ خودارادیت کے لیے ہماری آواز ہمیشہ بلند رہے گی۔

🇵🇰 کشمیر بنے گا پاکستان 🇵🇰


#27اکتوبر

ضلع پشاورمحکمہ خوراک، حکومتِ خیبرپختونخوا کی مؤثر نگرانی میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے رعایتی نرخوں پر سرکاری آٹے ...
23/10/2026

ضلع پشاور
محکمہ خوراک، حکومتِ خیبرپختونخوا کی مؤثر نگرانی میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے رعایتی نرخوں پر سرکاری آٹے کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں فلور ملوں سے سرکاری آٹا باقاعدگی سے ڈیلرز کو جاری کیا جا رہا ہے، جبکہ عوام کی سہولت کے لیے آٹا مقررہ سیل پوائنٹس پر بھی وافر مقدار میں دستیاب ہے۔ محکمہ خوراک کی جانب سے آٹے کی ترسیل اور دستیابی کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ شہریوں کو مقررہ نرخوں پر آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔
PMRU Khyber Pakhtunkhwa Directorate General Information & PRs, KP Khyber Pakhtunkhwa Updates

ضلع مہمند میں سرکاری آٹے کے معیار اور ترسیلی نظام کا معائنہضلع مہمند کے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر اجمل شاہ آفریدی نے فلور ملز م...
19/10/2026

ضلع مہمند میں سرکاری آٹے کے معیار اور ترسیلی نظام کا معائنہ
ضلع مہمند کے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر اجمل شاہ آفریدی نے فلور ملز میں سرکاری آٹے کے معیار کا تفصیلی معائنہ کیا اور آٹا ڈیلرز کو سرکاری آٹے کی فراہمی و ترسیل کے عمل کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر انہوں نے مختلف بازاروں میں قائم سرکاری آٹا ڈیلرز کے مراکز کا دورہ کیا اور عوام سے براہِ راست گفتگو کرتے ہوئے آٹے کی دستیابی، معیار اور مقررہ نرخوں پر فروخت کے حوالے سے معلومات حاصل کیں۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام کو معیاری سرکاری آٹے کی بروقت فراہمی، شفاف تقسیم اور مقررہ نرخوں پر دستیابی یقینی بنانے کے لیے نگرانی کا عمل مزید مؤثر بنایا جائے گا۔
PMRU Khyber Pakhtunkhwa Directorate General Information & PRs, KP Khyber Pakhtunkhwa Updates

سیکرٹری محکمہ خوراک خیبرپختونخوا شاہ محمود خان کے اعزاز میں تقریبِ تحسین کا انعقادمحکمہ خوراک خیبرپختونخوا کے افسران و ا...
19/10/2026

سیکرٹری محکمہ خوراک خیبرپختونخوا شاہ محمود خان کے اعزاز میں تقریبِ تحسین کا انعقاد

محکمہ خوراک خیبرپختونخوا کے افسران و اہلکاروں کی جانب سے سیکرٹری محکمہ خوراک جناب شاہ محمود خان کے اعزاز میں ان کی مؤثر قیادت، بہترین انتظامی اقدامات اور محکمہ کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے کی جانے والی کاوشوں کے اعتراف میں ایک پروقار تقریبِ تحسین کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر سیکرٹری محکمہ خوراک جناب شاہ محمود خان نے محکمہ کے تمام افسران و اہلکاروں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ عوامی خدمت، شفافیت، مؤثر نگرانی اور انتظامی امور کو مزید بہتر اور منظم بنانے کے لیے مشترکہ کوششیں آئندہ بھی جاری رکھی جائیں گی۔

انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ محکمہ خوراک کی کارکردگی میں مزید بہتری، عوام کو ریلیف کی فراہمی اور سرکاری امور کی مؤثر انجام دہی کے لیے ٹیم ورک، باہمی تعاون اور ذمہ داری کے احساس کو فروغ دینا ناگزیر ہے۔

یہ تقریب باہمی اعتماد، ٹیم ورک اور محکمہ خوراک خیبرپختونخوا کی بہتری کے مشترکہ عزم کی عکاس تھی۔
PMRU Khyber Pakhtunkhwa Directorate General Information & PRs, KP Khyber Pakhtunkhwa Updates

Weekly Price Review Meeting – Food Department, Government of Khyber PakhtunkhwaThe Weekly Price Review Meeting was chair...
19/10/2026

Weekly Price Review Meeting – Food Department, Government of Khyber Pakhtunkhwa

The Weekly Price Review Meeting was chaired by Mr. Shah Mahmood Khan, Secretary Food, Government of Khyber Pakhtunkhwa, with Divisional Deputy Directors Food and all District Food Controllers participating via Zoom. The meeting focused on reviewing prevailing market prices, monitoring price trends, and ensuring the availability of essential food commodities at notified rates across the province.
PMRU Khyber Pakhtunkhwa Directorate General Information & PRs, KP Khyber Pakhtunkhwa Updates Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa

15/10/2026

چترال لوئر
سرکاری آٹا سیل پوائنٹس پر دستیاب ہے۔

حکومتِ خیبر پختونخوا کی جانب سے عوام کو سرکاری نرخوں پر آٹے کی فراہمی جاری ہے۔ شہری حضرات اپنے قریبی سرکاری آٹا سیل پوائنٹ سے آٹا حاصل کریں۔

محکمہ خوراک، حکومتِ خیبر پختونخوا
PMRU Khyber Pakhtunkhwa Directorate General Information & PRs, KP Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa

ضلع تورغر | سرکاری آٹے کی بروقت ترسیل اور شفاف تقسیمضلع تورغر کی تحصیل کنڈر حسن زئی میں محکمہ خوراک خیبرپختونخوا کی زیرِ...
14/10/2026

ضلع تورغر | سرکاری آٹے کی بروقت ترسیل اور شفاف تقسیم

ضلع تورغر کی تحصیل کنڈر حسن زئی میں محکمہ خوراک خیبرپختونخوا کی زیرِ نگرانی سرکاری آٹے کی بروقت ترسیل اور شفاف تقسیم کو یقینی بنایا گیا۔

تحصیل انتظامیہ کنڈر اور محکمہ خوراک کے اہلکاروں کی موجودگی میں کنڈر گاؤں اور ملحقہ آبادی کے عوام کو سرکاری نرخوں پر معیاری آٹا فراہم کیا گیا، تاکہ دور دراز علاقوں کے مکینوں کو ریلیف مل سکے اور آٹے کی بلاتعطل فراہمی برقرار رہے۔

محکمہ خوراک خیبرپختونخوا عوام کو سرکاری نرخوں پر آٹے کی فراہمی اور شفاف تقسیم کے لیے پُرعزم ہے۔

14/10/2026

ضلع بنوں
سرکاری آٹے کی فروخت جاری ہے!

ضلع بنوں میں متعلقہ آٹا ڈیلر پوائنٹس پر سرکاری آٹا عوام کے لیے دستیاب ہے۔ محکمہ خوراک خیبر پختونخوا کے عملے کی نگرانی میں سرکاری آٹے کی فروخت جاری ہے تاکہ عوام کو سہولت کے ساتھ سرکاری آٹا فراہم کیا جا سکے۔
سرکاری آٹا — عوام کی سہولت کے لیے

محکمہ خوراک، حکومتِ خیبر پختونخوا

عوام کی خدمت، ہمارا عزم۔
PMRU Khyber Pakhtunkhwa Directorate General Information & PRs, KP Khyber Pakhtunkhwa Updates

14/10/2026

ضلع دیر بالا

سرکاری آٹے کی فروخت جاری ہے!

ضلع دیر بالا میں متعلقہ آٹا ڈیلر پوائنٹس پر سرکاری آٹا عوام کو دستیاب ہے، جہاں محکمہ خوراک خیبر پختونخوا کے عملے کی نگرانی میں سرکاری آٹے کی فروخت جاری ہے۔

عوام کو سرکاری آٹے کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے محکمہ خوراک کا عملہ متحرک ہے۔

محکمہ خوراک، حکومتِ خیبر پختونخوا
عوام کی خدمت، ہماری اولین ترجیح۔
PMRU Khyber Pakhtunkhwa Directorate General Information & PRs, KP

13/10/2026

پشاور میں سرکاری آٹے کی فراہمی جاری

حکومتِ خیبر پختونخوا کے محکمہ خوراک کی جانب سے پشاور میں عوام کو سرکاری آٹے کی فراہمی جاری ہے۔ آٹے کی منصفانہ تقسیم اور شفاف فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے محکمہ خوراک کا عملہ موقع پر موجود رہ کر تمام سرگرمیوں کی نگرانی کر رہا ہے۔

عوام کو ریلیف کی فراہمی، محکمہ خوراک کی اولین ترجیح!

#پشاور

Address

Peshawar
25000

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 16:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Telephone

+92919225378

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Food Department Khyber Pakhtunkhwa posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Food Department Khyber Pakhtunkhwa:

Shortcuts

Share