05/08/2024
Jahangir's Villa.
heaven on earth.
05/08/2024
05/08/2024
23/05/2024
چیف سیکرٹری خیبرپختونخواہ ندیم اسلم چودھری سے تنظیم۔تاجران خیبرپختونخواہ صدر ملک مہر الہی، ترجمان تنظیم۔تاجران شھزاد احمد صدیقی، پشاور چیمبر ایگزیکٹیو ممبر علی جہانگیر نے ملاقات کرتے ہوئے صوبے اور پشاور کی بزنس کمیونٹی کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ اس وقت صوبے کی بزنس کمیونٹی اور انڈسٙری کو جن چیلینجیز کا سامنا ہے اور سہولیات کا جو فقدان ہے اس کی بہتری کے لئے کافی اقدامات کی ضرورت درپیش ہے تاکہ انڈسٹری ترقی کرسکے۔ صوبے بھر میں ٹیکسوں اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے بند ہوچکے ہیں۔ اور پروڈکشن میں کافی حد تک کمی آچکی ہے۔ ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں کمی کے باعث ضلعی انتظامیہ کیجانب سے روٹی کی قیمتوں کے دو نرخ مقرر کرنے پر عوامی حلقے کے تحفظات اور ایک نرخ مقرر کرنے کے مطالبے سے آگاہ کیا۔ ضلعی انتظامیہ اور دیگر محکموں کیجانب سے تاجروں پر تجاوزات کے نام پر ظالمانہ قسم کے جرمانے عائد کرنے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ہر کوئی مہنگائی اور کاروبار نہ ہونے کے باعث معاشی پریشانی سے دوچار ہے لہزا ایسے ظالمانہ جرمانوں کے عائد کرنے سے گریز کیا جائے۔ اور پرائویٹ سکولز کو لیٹ فیس کے اوپر اضافی چارجز لینے سے روکنے کے لئے اقدامات کئے جائے تاکہ سفید پوش طبقے کے بچوں کے والدین فیس کی ادائیگی میں دیر سویر کی صورت میں مزید پریشان نہ ہوں۔ ان تمام مسائل کو سنتے ہوئے چیف سیکرٹری خیبرپختونخواہ ندیم اسلم چودھری نے کہا کہ صوبے بھر کے تاجروں کے کاروبار کے لئے صوبائی حکومت اپنی جانب سے اقدامات کررہی ہے۔ ٹیکسز کی اداہیگی کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ اور اس ملک کی معاشی ترقی میں تاجر ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہیں۔ جن مسائل کی نشاندھی کی گئی ان کو حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کیجائے گی تاکہ تاجر خوشحال ہوسکے۔
14/08/2023
HAPPY INDEPENDENCE DAY 😍
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Website
Address
Ali Jahangir Town, Gulbahar No 4, Opposite Khyber Eye Foundation
Peshawar
25000
