Commissioner Peshawar Division, Peshawar

Commissioner Peshawar Division, Peshawar

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Commissioner Peshawar Division, Peshawar, Government Organization, 12th Mall Road, Peshawar.

Photos from Commissioner Peshawar Division, Peshawar's post 30/05/2026

عیدالاضحیٰ صفائی آپریشن – تیسرا دن
کلورین اور عرقِ گلاب کے محلول سے سڑکوں کی دھلائی جاری
عیدالاضحیٰ کے موقع پر صفائی ستھرائی کے خصوصی آپریشن کے تحت سڑکوں، گلیوں اور عوامی مقامات کی کلورین اور عرقِ گلاب کے محلول سے دھلائی کی جا رہی ہے تاکہ ماحول کو صاف، خوشگوار اور صحت بخش بنایا جا سکے۔
کلورین کے فوائد: ✔ جراثیم، بیکٹیریا اور وائرس کے خاتمے میں مؤثر کردار ادا کرتی ہے۔
✔ قربانی کے جانوروں کی آلائشوں سے پیدا ہونے والی آلودگی اور بدبو کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔
✔ بیماریوں کے پھیلاؤ کے خطرات میں کمی لاتی ہے۔
✔ عوامی مقامات کو حفظانِ صحت کے اصولوں کے مطابق صاف رکھنے میں معاون ہے۔
عرقِ گلاب کے فوائد: ✔ ماحول میں خوشگوار اور تازگی بخش خوشبو پیدا کرتا ہے۔
✔ قربانی کے بعد پیدا ہونے والی ناگوار بو کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔
✔ صفائی کے بعد علاقے کو زیادہ خوشنما اور پرسکون احساس فراہم کرتا ہے۔
✔ شہریوں کے لیے بہتر اور خوشگوار ماحول کی فراہمی میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
اپیل برائے عوام:
شہری صفائی عملے کے ساتھ مکمل تعاون کریں، قربانی کی آلائشیں مقررہ مقامات پر رکھیں اور اپنے علاقے کو صاف ستھرا رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ عید کی خوشیاں ایک صاف، صحت مند اور خوشگوار ماحول میں منائی جا سکیں۔
صاف شہر، صحت مند شہری — ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری۔

27/05/2026
Photos from Commissioner Peshawar Division, Peshawar's post 26/05/2026

کمشنر پشاور ڈویژن/ چیرمین ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ریاض خان محسود کی ہدایات پر آر ٹی اے پشاور کی عیدالاضحٰی سے قبل بس اڈوں پر کارروائیاں

کمشنر پشاور ڈویژن جناب ریاض خان محسود کی خصوصی ہدایات پر عیدالاضحٰی کی آمد کے پیش نظر مسافروں کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی، سرکاری کرایہ نامہ پر عملدرآمد اور گاڑیوں کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے سیکریٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی پشاور جناب ابرار احمد وزیر کی نگرانی میں آر ٹی اے پشاور کے عملے نے شہر کے مختلف بس اڈوں کا دورہ کیا۔

کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 220 گاڑیوں کو چیک کیا گیا۔ اس دوران 12 گاڑیوں میں مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے کی نشاندہی ہوئی، جنہیں موقع پر ٹریفک پولیس کے ذریعے جرمانہ کیا گیا جبکہ زائد وصول شدہ کرایہ فوری طور پر مسافروں کو واپس بھی کرایا گیا۔

معائنے کے دوران بس اڈوں پر گاڑیوں کی دستیابی کو تسلی بخش قرار دیا گیا۔

ٹرانسپورٹرز کو ہدایت کی گئی کہ وہ مقررہ کرایہ نامہ پر سختی سے عمل کریں اور مسافروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں، بصورت دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Photos from Commissioner Peshawar Division, Peshawar's post 26/05/2026

عیدالاضحیٰ کے موقع پر صفائی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری
کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی خصوصی ہدایات اور نگرانی میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر صوبائی دارالحکومت پشاور کو صاف، ستھرا اور خوبصورت رکھنے کے لیے جامع انتظامات کیے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں واٹر اینڈ سینیٹیشن سروسز پشاور (WSSP) کی جانب سے شہر بھر میں قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو بروقت اٹھانے اور محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگانے کے لیے خصوصی پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں۔
عوام الناس سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ قربانی کے جانوروں کی آلائشیں، باقیات اور دیگر فضلہ گلیوں، سڑکوں اور کھلے مقامات پر پھینکنے کے بجائے اپنے علاقوں میں مقرر کردہ WSSP کلیکشن پوائنٹس تک پہنچائیں، تاکہ صفائی عملہ انہیں بروقت اٹھا کر مناسب انداز میں ٹھکانے لگا سکے۔
آپ کا معمولی تعاون نہ صرف اپنے محلے اور شہر کو صاف رکھنے میں مددگار ثابت ہوگا بلکہ بیماریوں کے پھیلاؤ کی روک تھام اور ماحول کو آلودگی سے محفوظ رکھنے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔
آئیے، اس عید پر ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے صفائی مہم میں بھرپور حصہ ڈالیں اور صاف پشاور، صحت مند پشاور، خوبصورت پشاور کے خواب کو حقیقت بنانے میں انتظامیہ کا ساتھ دیں۔
آپ کا تعاون، ہمارے شہر کی خوبصورتی۔

25/05/2026

کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کے احکامات پر حادثات کی روک تھام کے لیے ضلع چارسدہ اور ضلع نوشہرہ میں دریاؤں میں نہانے اور کشتی رانی پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کردی گئی ہے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سیکشن 188 کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی، اپنی اور اپنے بچوں کی حفاظت یقینی بنائیں اور حکومت کی ہدایات پر عمل کریں شکریہ کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود

Photos from Commissioner Peshawar Division, Peshawar's post 25/05/2026

عیدالاضحیٰ کے موقع پر صفائی اور آلائشوں کی بروقت تلفی کیلئے پشاور ڈویژن میں خصوصی اقدامات کا فیصلہ، کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس، تمام متعلقہ اداروں کو ہنگامی تیاریاں آج ہی مکمل کرنے کے احکامات
صوبائی دارالحکومت پشاور میں 4000 اہلکار، 798 گاڑیاں اور 16 کولیکشن پوائنٹس صفائی آپریشن میں حصہ لیں گے
عید کے تینوں دن خصوصی کنٹرول رومز، بلا تعطل پانی و بجلی فراہمی اور فیلڈ مانیٹرنگ یقینی بنانے کا فیصلہ
صفائی مہم کی کامیابی کیلئے عوامی آگاہی، میڈیا کمپین اور ہر گھنٹے بعد پیش رفت رپورٹ طلب
پشاور: کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیر صدارت عیدالاضحیٰ کے موقع پر صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانے اور قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگانے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیف ایگزیکٹو واٹر اینڈ سینیٹیشن سروسز پشاور (WSSP)، پشاور ڈویژن کے پانچوں اضلاع پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، ضلع مہمند اور ضلع خیبر کے ڈپٹی کمشنرز، تحصیل میونسپل افسران، ڈائریکٹر جنرل کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاور، ڈائریکٹر پشاور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی اور دیگر متعلقہ افسران نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔
اجلاس میں چیف ایگزیکٹو WSSP نے عیدالاضحیٰ 2026 صفائی پلان کے مطابق تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈبلیو ایس ایس پی کے زیر انتظام صوبائی دارالحکومت پشاور 43 یونین کونسلز میں خصوصی صفائی آپریشن کے لیے شہر کو پانچ زونز میں تقسیم کیا گیا ہے، جبکہ قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کی بروقت منتقلی کے لیے 16 کولیکشن پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں۔ صفائی آپریشن میں ڈبلیو ایس ایس پی کی جانب مجموعی طور پر 4000 اہلکار حصہ لیں گے، جن میں 2,880 صفائی اور 970 واٹر سپلائی اسٹاف شامل ہیں، جبکہ 798 گاڑیاں و مشینری آلائشوں کی منتقلی اور صفائی کیلئے استعمال کی جائیں گی۔ جبکہ اس کے علاوہ صوبائی دارالحکومت پشاور کے دہی علاقوں میں 7 تحصیل میونسپل آفیسرز کی زیر نگرانی عملہ صفائی بھاری مشینری کے زریعے صفائی مہم میں شریک ہونگے، پشاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے زیر نگرانی حیات آباد میں صفائی اور جانوروں کی آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگایا جائے گا
بریفنگ میں بتایا گیا کہ امسال قربانی کے جانوروں کی 13 ہزار ٹن سے زائد آلائشیں ٹھکانے لگانے کے لیے شمشتو میں خصوصی محفوظ ڈسپوزل سائٹ تیار کی گئی ہے، جہاں 160 فٹ لمبا، 100 فٹ چوڑا اور 22 فٹ گہرا خصوصی ڈمپنگ پٹ کھودا گیا ہے۔ بدبو کے خاتمے اور حفظانِ صحت کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے 215 بیگز چونا، 870 بیگز ماربل پاؤڈر، 159 لیٹر جراثیم کش ادویات، 235 لیٹر عرقِ گلاب اور 360 لیٹر کلورین استعمال کی جائے گی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صفائی کے عمل کو مؤثر بنانے کے لیے تمام اضلاع میں ٹیوب ویلز سے بلا تعطل پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی تاکہ شہری قربانی کے بعد صفائی میں آسانی محسوس کریں، جبکہ عید کے تینوں دن بجلی کی بلا تعطل فراہمی کیلئے چیف ایگزیکٹو پیسکو سے خصوصی تعاون طلب کیا گیا ہے۔
کمشنر پشاور ڈویژن نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت جاری کی کہ وہ اپنے اضلاع میں خصوصی کنٹرول رومز قائم کریں تاکہ صفائی، امن و امان، ٹریفک کی روانی اور عوامی شکایات کا بروقت ازالہ ممکن بنایا جا سکے۔ مزید برآں، اسسٹنٹ کمشنرز، تحصیلداروں، گرداوروں اور پٹواریوں کو بھی فیلڈ میں موجود رہ کر صفائی ٹیموں کی نگرانی اور مقامی سطح پر صورتحال بہتر بنانے کی ذمہ داریاں سونپی گئیں۔
اجلاس میں چارسدہ اور نوشہرہ میں عید کے دوران ممکنہ حادثات سے بچاؤ کیلئے دریاؤں میں نہانے اور کشتی رانی پر دفعہ 144 نافذ کرنے کی ہدایات بھی جاری کی گئیں، جبکہ حیات آباد میں صفائی کے خصوصی انتظامات کیلئے پشاور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (PDA) کو مؤثر اقدامات کی ہدایت دی گئی۔ جبکہ دہی علاقوں میں 7 تحصیل میونسپل آفیسرز کی زیر نگرانی صفائی اور جانوروں کی آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگانے کے لیے حکمت عملی مرتب کی گئی
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے کہا کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر صفائی کی مثالی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کے درمیان مضبوط رابطہ، مؤثر ہم آہنگی اور مشترکہ کاوشوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عوامی شرکت کے بغیر صفائی مہم کی کامیابی ممکن نہیں۔
انہوں نے ہدایت کی کہ صفائی مہم سے متعلق سوشل میڈیا، الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر بھرپور آگاہی مہم چلائی جائے، جبکہ خود صفائی آپریشن کی براہ راست نگرانی کا اعلان کرتے ہوئے عید کے دن ہر ایک گھنٹے بعد پیش رفت رپورٹ طلب کر لی۔

Photos from Commissioner Peshawar Division, Peshawar's post 24/05/2026

کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی ہدایات پر عیدالاضحٰی کے موقع پر زائد کرایہ وصولی کے خلاف آر ٹی اے پشاور کی کارروائیاں جاری

پشاور: عیدالاضحٰی کی آمد کے پیش نظر عوام کو بہتر، محفوظ اور بروقت سفری سہولیات کی فراہمی اور حکومت کی جانب سے جاری کردہ کرایہ نامہ پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے کمشنر پشاور ڈویژن، جناب ریاض خان محسود کی خصوصی ہدایات پر ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی (RTA) پشاور نے اپنی کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔

اس سلسلے میں سیکریٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی پشاور، جناب ابرار احمد وزیر کی نگرانی میں آر ٹی اے کے عملے نے شہر کے مختلف جنرل بس اسٹینڈز اور اڈوں کا دورہ کرتے ہوئے تفصیلی معائنہ کیا۔

کارروائی کے دوران مجموعی طور پر 250 گاڑیوں کا معائنہ کیا گیا، جن میں سے 22 گاڑیوں کے خلاف زائد کرایہ وصول کرنے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ مسافروں سے وصول کیا گیا اضافی کرایہ موقع پر ہی واپس کروایا گیا جبکہ متعلقہ گاڑی مالکان کو ٹریفک پولیس کے ذریعے قانون کے مطابق جرمانے بھی عائد کیے گئے۔

معائنہ کے دوران حکومتی کرایہ نامہ پر عملدرآمد، مسافروں سے وصول کیے جانے والے کرایوں اور گاڑیوں کی دستیابی کا بغور جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ٹرانسپورٹرز کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ وہ سرکاری کرایہ نامہ کی مکمل پابندی کریں اور مسافروں سے کسی بھی قسم کی زائد رقم وصول کرنے سے گریز کریں۔

مزید برآں، ٹرانسپورٹرز کو ہدایت دی گئی کہ عید کے ایام میں گاڑیوں کی مناسب تعداد کو یقینی بنایا جائے تاکہ مسافروں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔

21/05/2026

عیدالاضحیٰ کے موقع پر پشاور ڈویژن میں فول پروف انتظامات کا آغاز
صفائی، سیکیورٹی اور عوامی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے اعلیٰ سطحی اجلاس، غیر قانونی مویشی منڈیوں، گراں فروشی اور زائد کرایہ وصولی کے خلاف سخت کارروائی اور صفائی اور جانوروں کی آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگانے کے لیے حکمت عملی مرتب
ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ریٹائرڈ) ثناء اللہ کی تمام اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت
پشاور: چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ کی خصوصی ہدایات اور کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی رہنمائی میں عیدالاضحیٰ کے دوران صفائی، سیکیورٹی، صحت عامہ اور شہری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ریٹائرڈ) ثناء اللہ کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں پشاور ڈویژن کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، پولیس، صحت، بلدیاتی اداروں اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ مویشی منڈیوں کے انتظام، صفائی پلان، امن و امان، ٹریفک مینجمنٹ، قیمتوں کی نگرانی، سیاحتی مقامات پر رش اور ایمرجنسی سروسز کی تیاری کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
تمام افسران کو عید کی تعطیلات کے دوران اپنے اسٹیشنز پر موجود رہنے، 24/7 کنٹرول رومز قائم کرنے، عوامی شکایات کے فوری ازالے، غیر قانونی سیل پوائنٹس کے خلاف کارروائی، آلائشوں کی بروقت تلفی، اور گراں فروشی، ذخیرہ اندوزی و زائد کرایہ وصولی کے خلاف سخت اقدامات کی ہدایت جاری کی گئی۔
ڈپٹی کمشنر پشاور نے واضح کیا کہ عیدالاضحیٰ کے دوران شہریوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور اس ضمن میں کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

Photos from Commissioner Peshawar Division, Peshawar's post 20/05/2026

کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی خصوصی ہدایات پر عیدالاضحیٰ کے موقع پر زائد کرایہ وصولی کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز

کمشنر پشاور ڈویژن و چیئرمین ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی جناب ریاض خان محسود کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر اپنے آبائی علاقوں کو جانے والے مسافروں کی سہولت اور تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پشاور کے تمام جنرل بس اڈوں کا تفصیلی دورہ کیا گیا۔

دورے کے دوران ٹرانسپورٹروں کی جانب سے گاڑیوں کی مصنوعی قلت، اوورلوڈنگ اور زائد کرایہ وصولی کے خلاف سخت کارروائیاں عمل میں لائی گئیں، جبکہ مسافروں سے اضافی وصول کیے گئے کرایے فوری طور پر واپس کروائے گئے۔ متعدد ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے روٹ پرمٹس بھی معطل کیے گئے۔

اس کے علاوہ اڈوں پر کرایہ وصولی اور ٹکٹ کے اجراء کے عمل کا جائزہ لیا گیا، جبکہ حکومتی کرایہ ناموں کو نمایاں مقامات پر آویزاں کرنے کی ہدایات پر عملدرآمد بھی چیک کیا گیا۔

کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے واضح کیا ہے کہ عوام کے حقوق کے تحفظ اور مسافروں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے یہ کارروائیاں 10 ذلحج تک بلا تعطل جاری رہیں گی، اور کسی بھی ٹرانسپورٹر کو عوام سے زیادتی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

18/05/2026

کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کا 46 ویں مڈ کیریئر منیجمنٹ کورس کے شرکاء کے ساتھ ملاقات کے بعد گروپ فوٹو

Want your business to be the top-listed Government Service in Peshawar?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address


12th Mall Road
Peshawar
25000

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00