Home & Tribal Affairs Department Khyber Pakhtunkhwa

Home & Tribal Affairs Department Khyber Pakhtunkhwa

Share

Official page of Home & Tribal Affairs Department, Government Khyber Pakhtunkhwa. We are here to serve our people.

Home Department is here to serve the needs and interests of the people of Khyber Pukhtunkhwa. The overall goal of the Home and T.As Department in the province is to create peace and tranquility so that related provincial departments and agencies can achieve the pre-determined objectives efficiently and effectively and thus move towards a civilized and welfare society. Government and society can pe

15/01/2026

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت سیف سیٹیز منصوبے پر اجلاس میں کام تیز کرنے اور منصوبہ مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی۔

پشاور سیف سٹی منصوبہ 31 جنوری 2026 تک مکمل ہوگا جبکہ دیگر اضلاع میں بھی توسیع جاری ہے۔ پورے صوبے کو مرحلہ وار سیف سٹی بنایا جائے گا، کیونکہ شہریوں کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

14/01/2026

عوام کا احساس — عوامی شکایات کے مؤثر ازالے کا جدید نظام

عمران خان کے عوام دوست وژن پر عمل کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کی قیادت میں عوام کا احساس ایک جامع اور مربوط نظام ہے، جس کے ذریعے عوام کی شکایات کو براہِ راست سنا اور حل کیا جا رہا ہے۔ یہ نظام شفافیت، فوری رسپانس اور عوامی سہولت کو یقینی بناتا ہے۔

عوام کا احساس کے تحت شہری اب گھر بیٹھے اپنی شکایات درج کر سکتے ہیں۔ حکومتِ خیبر پختونخوا عوام کی آواز کو اولین ترجیح دے رہی ہے تاکہ مسائل کا بروقت اور مؤثر حل ممکن ہو۔ پاکستان سٹیزن پورٹل , اختیار عوام کا سمیت جدید ڈیجیٹل ذرائع کے ذریعے عوام اور حکومت کے درمیان فاصلے ختم کیے جا رہے ہیں۔

📌 شکایات درج کرانے کے ذرائع:
☎️ Toll Free: 1800
📱 WhatsApp: 0341-9991116
☎️ UAN: 111-712-713
☎️ Phone: 091-9222460-4
Twitter /Facebook

اب آپ دیے گئے کسی بھی ذریعے سے اپنی شکایت درج کر سکتے ہیں — کیونکہ عوام کی آواز، حکومت کی ذمہ داری ہے۔

05/05/2025

مانسہرہ جیل میں خیبر پختونخوا حکومت کا ایک اور انقلابی قدم - جدید ڈرگ ری ہیبیلیٹیشن یونٹ کا قیام۔
یہ مرکز صرف نشے سے نجات کا ادارہ نہیں، بلکہ نئی زندگی، ہنر مند مستقبل اور باعزت واپسی کی امید بن چکا ہے۔

ماہر نفسیات، ڈاکٹرز اور تربیت یافتہ عملہ قیدیوں کی جسمانی و ذہنی بحالی میں مصروف عمل ہے۔
یہاں کھلے کمروں، نماز کی ادائیگی کی جگہ، کمپیوٹر، ٹی وی اور کھیلوں جیسی سہولیات فراہم کی گئی ہیں. جو بحالی، وقار اور انسانیت کی نئی مثال پیش کرتی ہیں

16/04/2025

محکمہ جیل خانہ جات خیبرپختونخوا کی نئی جدید ای-وزٹ ایپ کے ذریعے گھر بیٹھے اپنے قیدی سے آن لائن ملاقات کریں۔

Directorate General Information & PRs, KP
PMRU Khyber Pakhtunkhwa
Government of Khyber Pakhtunkhwa
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa
Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa
Home & Tribal Affairs Department Khyber Pakhtunkhwa

28/03/2025

وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی ہداپت پر عیدالفطر کے بابرکت موقع پر قیدیوں کے لیے 60 دن کی خصوصی معافی کا اعلان!

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے احکامات پر، صوبے بھر کی جیلوں میں قید قیدیوں کے لیے 60 دن کی خصوصی معافی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ یہ رعایت خیبر پختونخوا پریزن رولز 2018 کے تحت دی گئی ہے، تاہم وہ مقدمات جو قوانین کے تحت مستثنیٰ ہیں، ان پر یہ لاگو نہیں ہوگی۔

یہ فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا.

25/03/2025

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اہم اجلاس!

صوبے میں دہشتگردی کے خاتمے اور امن و استحکام کے قیام کے لیے صوبائی ایکشن پلان کو حتمی شکل دے دی گئی!

ایکشن پلان کے 7 بنیادی ستون:
1️⃣ انسداد دہشت گردی کے اقدامات
2️⃣ سیاسی و سماجی اقدامات
3️⃣ قانونی اصلاحات
4️⃣ گڈ گورننس
5️⃣ عمومی اقدامات
6️⃣ مانیٹرنگ
7️⃣ آگہی مہم

کل 84 اہم اقدامات تجویز کیے گئے ہیں، جن پر عملدرآمد کے لیے تمام متعلقہ صوبائی اور وفاقی اداروں کو ٹائم لائنز کے ساتھ ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں۔

ایکشن پلان کے نمایاں نکات:
🔹ریاستی نظام پر عوام کا اعتماد بحال کرنے کے لیے عملی اقدامات
🔹شرپسندوں کے خلاف سخت کارروائیوں کا تسلسل جاری رہے گا
🔹دہشتگردوں کو سزائیں دلوانے کے لیے قانونی نظام کو مضبوط کیا جائے گا
🔹عوامی خدمات کی بہتری اور سیکیورٹی معاملات میں عوامی رائے کو شامل کیا جائے گا
🔹دہشتگردوں اور سہولت کاروں کا جامع ڈیٹا بیس تیار کیا جائے گا
🔹شیڈول فورتھ میں شامل افراد کی کڑی نگرانی اور اپڈیٹ
🔹ماہانہ بنیادوں پر دہشتگردوں کے سروں کی قیمتوں کے کیسز کا جائزہ اور اپڈیٹ
🔹دہشتگردوں کی سہولت کاری میں ملوث سرکاری ملازمین کے خلاف سخت کارروائیاں
🔹ہر ضلع میں ماہانہ سیکیورٹی اسسمنٹ، دہشتگردوں کی نقل و حرکت پر نظر
🔹پولیس اور سی ٹی ڈی کی استعداد میں تیزی سے اضافہ، نئی بھرتیاں اور جدید ہتھیاروں کی فراہمی
🔹جنوبی اور ضم شدہ اضلاع میں پولیس انفراسٹرکچر کی بہتری کو ترجیح
🔹سرحد پار دہشتگردی کے تدارک کے لیے جامع پالیسی کی تشکیل
🔹افغان عمائدین کے ساتھ مذاکرات اور سفارتی سطح پر امور کو آگے بڑھانے کے لیے وفاق سے رابطہ

سیکیورٹی اور انٹیلیجنس کے اقدامات:
🔹اینٹیلجنس کلیکشن اور شیئرنگ کا مربوط نظام قائم کیا جائے گا
🔹صوبائی، ڈویژنل، اور ضلعی سطح پر انٹیلیجنس کمیٹیوں کے اجلاس باقاعدگی سے ہوں گے
🔹پبلک لائزان کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی، عوامی اور کمیونٹی سطح پر کڑی نگرانی
🔹دہشتگردی کی معاونت کرنے والی غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف سخت کارروائیاں
🔹منشیات، غیر قانونی اسلحہ اور اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے جدید اسکینرز اور AI مانیٹرنگ سسٹم
🔹نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی پروفائلنگ اور GPS سے نگرانی
🔹مدارس کی بیرونی فنڈنگ کا آڈٹ اور مانیٹرنگ
🔹دھماکہ خیز مواد کی نقل و حمل کی بلاک چین ٹریکنگ
🔹نادرا ڈیٹا بیس سے اسلحہ کاروبار کرنے والوں کی نگرانی
🔹کراس بارڈر اسمگلنگ روکنے کے لیے مشترکہ آپریشنز

سماجی و معاشی ترقی کے اقدامات:
🔹نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع اور اسکل ڈویلپمنٹ پروگرام
🔹ضم اضلاع کے لیے خصوصی اکنامک پلان، اکنامک زونز کے قیام میں تیزی
🔹منافع بخش فصلوں کی کاشت کے فروغ کے لیے کسانوں کو مراعات
🔹عارضی نقل مکانی کرنے والوں کی بحالی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی

قانونی اور گورننس اصلاحات:

🔹قانونی فریم ورک کو مضبوط بنانے کے لیے امتناعی مجسٹریٹ سسٹم کی بحالی
🔹پولیس، عدلیہ، اور ضلعی انتظامیہ میں مؤثر کوآرڈینیشن
🔹متبادل تنازعات کے حل کا مؤثر نظام (ADR Mechanism)
🔹خیبر پختونخوا انفورسمنٹ اینڈ ریگولیشن ایکٹ کا نفاذ
🔹دہشتگردی کے خلاف خصوصی عدالتیں، فیس لیس کورٹس، اور پراسیکیوشن میں اضافہ

آگہی مہم اور مانیٹرنگ:
🔹دہشتگردی کے خلاف عوام کو متحرک کرنے کے لیے میڈیا اور دیگر ذرائع سے موثر آگہی مہم
🔹سیف سٹی منصوبے، سیکیورٹی ریویو، اور گڈ گورننس پر ماہانہ رپورٹس
🔹وزیر اعلیٰ، چیف سیکرٹری، محکمہ داخلہ اور انتظامی سیکریٹریز کی سخت مانیٹرنگ

خیبر پختونخوا حکومت امن، ترقی اور خوشحالی کے عزم پر قائم!

#

18/02/2025

‏یہ ضلع کرک کا سینٹرل جیل ہے جہاں ایک قیدی اپنے پیاروں سے بذریعہ ویڈیو لنک ملاقات کررہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کے ویژن کے مطابق تمام جیلوں میں قیدیوں کیلئے ویڈیو لنک کی سہولت مہیا کی جارہی ہے۔
‎ ‎

18/09/2024

*گڈ گورننس اور عوامی مسائل کے حل کے لیے خیبر پختونخوا حکومت کا ایک اور بڑا اقدام, عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے ' اختیار عوام کا ' کے نام سے خصوصی پورٹل کا اجراء.*

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے "اختیار عوام کا" پورٹل کا با ضابطہ اجراء کر دیا. شہری اپنے تمام مسائل کے حل کے لیے شکایات اس پورٹل پر درج کرا سکیں گے۔

شکایات کی ریئل ٹائم ٹریکنگ اور مانیٹرنگ بھی اسی پورٹل کے ذریعے ہوگی۔

شہریوں کا فیڈ بیک، تجاویز اور آراء بھی اسی پورٹل کے ذریعے لی جائیں گی۔ اس پورٹل میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ذریعے تجزیات و رپورٹنگ بھی کی جائے گی۔

سمندر پار پاکستانی بھی اپنے مسائل/ شکایات اسی پورٹل پر درج کرا سکیں گے۔

اختیار عوام کا ،پورٹل عوامی شکایات کے حل کے لئے ایک مربوط نظام کے علاؤہ حکومت اور عوام کے مابین رابطے کے ایک موثر نظام کے طور پر بھی کام کرے گا۔

اس پورٹل کے ذریعے حکومتی فیصلہ سازی میں عوام کی بھر پور شرکت کو یقینی بنایا جاسکے گا۔

پورٹل میں موجود آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی بنیاد پر عوامی شکایات کی نوعیت کا تعین کیا جاسکے گا اور شکایات کی نوعیت کے مطابق ان کے حل لئے ٹائم لائینز کا بھی تعین کیا جائے گا۔

عوام کی سہولت کے لئے اس پورٹل میں شکایات کے اندراج کا آسان طریقہ کار وضع کیا گیا ہے۔ پورٹل میں شکایت کنندگان کی معلومات کی حفاظت اور رازداری کا مؤثر نظام دیا گیا ہے۔

یہ پورٹل موبائل ایپ، واٹس ایپ، ای امیل اور ٹیلی فون کی صورت میں صارفین کے لئے دستیاب ہوگا۔

اس پورٹل میں تمام محکموں اور افسران کے لئے ڈیش بورڈ فراہم کیا گیا ہے۔ اس پورٹل کے ذریعے حکومتی ایجنڈے اور فیصلوں پر تیز رفتار عملدرآمد کو یقینی بنایا جاسکے گا۔

پورٹل کے ذریعے حکومتی معاملات میں شفافیت اور سرکاری حکام کی جوابدہی یقینی ہوگی۔ حکومتی وسائل کا بہتر اور دانشمندانہ استعمال اور ادارہ جاتی اصلاحات بھی پورٹل کی خصوصیات میں شامل ہیں۔

پورٹل کے ذریعے حکومت پر عوامی اعتماد میں اضافے کے ساتھ ساتھ حکومت کے مثبت عوامی تاثر کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے "اختیار عوام کا" کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس ایپ کے ذریعے ہم اختیار عوام کو منتقل کررہے ہیں۔ عوام ہمیں اپنی تکالیف اور شکایات بتائیں، ان شاء اللہ ہماری ٹیم اس پر فوری کام کرکے آپکی جائز شکایات کے ازالے کیلئے کام کرے گی۔

خیبر پختونخوا کے تمام رہائشی اور اوورسیز پاکستانی اس ایپ کو فوری ڈاؤنلوڈ کریں۔

اینڈرائیڈ موبائیل لنک:
https://play.google.com/store/apps/details?id=kpitb.ekhtyar

ایپل موبائیل لنک:
https://apps.apple.com/kg/app/ekhtyar/id6602898639

گرافکس میں کیو آر کوڈز دی گئی ہیں جنکی مدد سے بھی آپ لوگ اس ایپ کو گوگل پلے سٹور اور ایپل سٹور سے ڈاونلوڈ کرسکتے ہیں۔

Photos from Home & Tribal Affairs Department Khyber Pakhtunkhwa's post 28/08/2024

انسپکٹوریٹ جنرل آف پریزنز کی نئی تزئین و آرائش شدہ عمارت کا افتتاح، پشاور- [28 اگست، 2024]۔

عزت مآب جناب عابد مجید، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم اینڈ ٹرائبل افیئرز ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا نے آج انسپکٹوریٹ جنرل آف پریزنز کی نئی تزئین و آرائش شدہ عمارت کا افتتاح کیا۔ اس تقریب میں مختلف معززین نے شرکت کی جن میں معزز انسپکٹر جنرل آف پریزنز، جناب عثمان محسود بھی شامل تھے۔ تقریب کے دوران، جناب عثمان محسود نے موجودہ جیل انڈسٹری کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی اور اس کی توسیع اور ترقی کے لیے اپنے مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے جیلوں کے انفراسٹرکچر کی جدیدیت اور جیل کے عملے کی صلاحیتوں کو بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا تاکہ قیدیوں کے نظم و نسق اور بحالی کو بہتر بنایا جا سکے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے جیل کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے کی گئی کوششوں کو سراہا اور اس بات پر زور دیا کہ یہ نظام انصاف کے نظام میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے ہری پور، پشاور اور مردان کے سپرنٹنڈنٹ جیلوں اور سنٹرل جیل مردان کے دیگر عملے کو ان کی شاندار کارکردگی اور خدمات کے اعتراف میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کیں۔ تقریب کا اختتام خیبر پختونخوا کے جیل نظام میں اصلاحات کی کوششوں کو جاری رکھنے کے عزم کے ساتھ ہوا، جس کا مقصد قیدیوں کے لیے مزید اصلاحی اور انسان دوست نقطہ نظر کو فروغ دینا ہے

Want your business to be the top-listed Government Service in Peshawar?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address


Civil Secretariat
Peshawar
25000

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00