Allama Iqbal Dawar Pti

Website Contact the organization

Allama Iqbal Dawar  Pti • Former President Insaf Students Federation KPK
• Form-45 Elected MPA PK-103 North Waziristan
• Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI)

Rising politician in Pakistan Tehrik e Insaf

04/11/2026

کپتان کی یہ تقریر جسکو سمجھ آ جائے اسکی زندگی بدل جائے گی.

پشاور کی اقراء نیشنل یونیورسٹی سے انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے سابقہ صدر عامر خان چمکنی اور وزیرستان سٹوڈنٹس سوسائٹی کے صدر ...
03/11/2026

پشاور کی اقراء نیشنل یونیورسٹی سے انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے سابقہ صدر عامر خان چمکنی اور وزیرستان سٹوڈنٹس سوسائٹی کے صدر اعجاز وزیر کے مبینہ اغوا کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں.

خیبرپختونخوا میں امن و امان کے نام پر نافذ گورنر راج اور ایمرجنسی کے بعد حالات مزید تشویش ناک ہوتے جا رہے ہیں. پہلے گھروں اور ہسپتالوں کے تقدس کو پامال کیا گیا، اب تعلیمی اداروں اور یونیورسٹیوں میں بھی نوجوان خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہے ہیں.

آخر اس ملک میں نوجوانوں کا قصور کیا ہے؟ کیا اپنے حقوق کی آواز بلند کرنا، طلبہ کی نمائندگی کرنا اور سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینا جرم بن چکا ہے؟ تعلیمی ادارے علم و شعور کے مراکز ہیں، خوف اور جبر کی جگہ نہیں.

کسی بھی شہری کو قانون کے دائرے سے باہر اٹھانا اور اس کے اہلِ خانہ کو بے خبری میں رکھنا بنیادی انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی کے منافی ہے.

ہمارا مطالبہ ہے کہ عامر خان چمکنی اور اعجاز وزیر کو فوری طور پر بحفاظت بازیاب کیا جائے، واقعے کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں اور اگر کسی کے خلاف کوئی الزام ہے تو اسے قانون کے مطابق عدالت میں پیش کیا جائے.

نوجوانوں کی آواز دبانے سے مسائل حل نہیں ہوں گے، بلکہ بے چینی اور عدم اعتماد میں مزید اضافہ ہوگا.

03/11/2026
03/11/2026

3 نومبر 2022 کو پاکستان کے محبِ وطن قائد اور عوام کے محبوب رہنما عمران خان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا. 4 سال گزرنے کے باوجود اس المناک واقعے کے ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں نہیں لایا جا سکا اور قائد عمران خان کو آج بھی انصاف نہیں ملا.
آج وہ جیل میں قید ہیں، جہاں انہیں بنیادی قانونی حقوق سے بھی محروم رکھا جا رہا ہے. اپنے قائد پر ہونے والے قاتلانہ حملے، ان کے ساتھ روا رکھے جانے والے مظالم اور ناانصافیوں کو ہم نہ بھولے ہیں اور نہ کبھی بھولنے دیں گے.انصاف کی فراہمی اور حق کی سربلندی تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی، انشاءاللّہ

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَگاؤں موسکی سے تعلق رکھنے والے نوجوان نصاب خان موسکی کی نامعلوم افراد کی فائرن...
02/11/2026

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

گاؤں موسکی سے تعلق رکھنے والے نوجوان نصاب خان موسکی کی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قتل کی خبر انتہائی افسوسناک اور دلخراش ہے.

ایک ماں باپ کے اکلوتے بیٹے، ایک پورے خاندان کی امید اور ایک نوجوان زندگی کا اس طرح بچھڑ جانا ناقابلِ بیان صدمہ ہے. اس دکھ کی گھڑی میں ہم سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں. یقیناً ایسے سانحات صرف ایک گھر نہیں بلکہ پورے خاندان اور معاشرے کو سوگوار کر دیتے ہیں.

ہم اس سانحے پر عم زاد خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں. اللّہ تعالیٰ نصاب خان موسکی کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے. آمین.

دو شخصیات جنہیں میں نے کبھی حالات کے سامنے مایوس ہوتے نہیں دیکھا، ایک مرشدِ اعظم عمران خان، دوسرے مراد سعید لبوں پر ہمیش...
02/11/2026

دو شخصیات جنہیں میں نے کبھی حالات کے سامنے مایوس ہوتے نہیں دیکھا، ایک مرشدِ اعظم عمران خان، دوسرے مراد سعید لبوں پر ہمیشہ ایک ہی یقین اللّہ بہتر کرے گا، اندھیری رات کے بعد سویرا ضرور ہوتا ہے. ❤️

بعض صدمے ایسے ہوتے ہیں جن پر الفاظ بھی خاموش ہو جاتے ہیں. دو سگے بھائیوں، دو قابلِ احترام اساتذہ عبداللّہ نور اور اشرف خ...
01/11/2026

بعض صدمے ایسے ہوتے ہیں جن پر الفاظ بھی خاموش ہو جاتے ہیں. دو سگے بھائیوں، دو قابلِ احترام اساتذہ عبداللّہ نور اور اشرف خان کی اچانک جدائی نے دلوں کو غم سے بھر دیا ہے. ایک ہی گھر کے دو چراغوں کا یوں بجھ جانا یقیناً اہلِ خانہ کے لیے ناقابلِ بیان دکھ ہے.

اللّہ تعالیٰ دونوں مرحومین کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائے اور پسماندگان کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے.

آمین یا رب العالمین. 🤲💔

01/11/2026

عمران خان مرد قلندر ہے یہ لوگ اسکو نہیں توڑ سکیں گے.

01/11/2026

میر اپنا گھر ہے پاکستان، میں کیوں جاوں باہر
کوئی اپنا گھر چھوڑ کر بھی جاتا ہے باہر

مرشد تم سلامت رہو 🩵

استادِ محترم اشرف خان داوڑ صاحب 💔😢اشرف استاد جی آپ کی جدائی نے دل کو غمگین کر دیا ہے. یقین نہیں آتا کہ آپ ہم میں نہیں رہ...
01/11/2026

استادِ محترم اشرف خان داوڑ صاحب 💔😢

اشرف استاد جی آپ کی جدائی نے دل کو غمگین کر دیا ہے. یقین نہیں آتا کہ آپ ہم میں نہیں رہے. آپ کی شفقت، محبت اور خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی. آج الفاظ ساتھ نہیں دے رہے، بس دل اشک بار ہے۔

اللّہ تعالیٰ آپ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، آپ کی مغفرت فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے.

آمین یا رب العالمین. 🤲

Address

Peshawar
HAYATABADPESHAWAR

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Allama Iqbal Dawar Pti posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Allama Iqbal Dawar Pti:

Shortcuts

Share