City Traffic Police Peshawar

Call Directions Website Contact the organization

City Traffic Police Peshawar Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from City Traffic Police Peshawar, Government Organization, Traffic HQ Gulbahar, Peshawar.
(210)

08/10/2026
ڈی ایچ اے پشاور میں ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی سیمیناردوران سفر سیٹ بیلٹ اور ہیلمٹ کے استعمال سے ٹریفک حادثات اور جانی ...
07/10/2026

ڈی ایچ اے پشاور میں ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی سیمینار

دوران سفر سیٹ بیلٹ اور ہیلمٹ کے استعمال سے ٹریفک حادثات اور جانی نقصان سے بچا جا سکتا ہے‘ چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ

پشاور(پریس ریلیز) سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے زیر اہتمام ڈی ایچ اے پشاور میں ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ایس پی ایجوکیشن عبد الرحیم نے سیمینار کے شرکاء کو آگاہی دی ۔ سیمینار میں ایڈمنسٹریٹر بریگیڈیئر ہارون رشید خان سیکرٹری سول اکرام خان ، ڈائریکٹر سیکورٹی کرنل حسنین ، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن فضل الحق بھی نے شریک ہوئے ۔ آگاہی سیمینار میں سٹوڈنٹس ، فیملیز ، سرکاری و پرائیوٹ اہلکاروں و افسران ، ڈرائیورز اور دیگر کو ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی دی گئی ۔ ایس پی ایجوکیشن عبد الرحیم اور ٹیم نے سیمینار کے دوران شرکاء کو روڈ سیفٹی‘ زیبرا کراس اور سیٹ بیلٹ کے استعمال اور فوائد سمیت ڈرائیونگ کے اصول اور احتیاطی تدابیر بارے آگاہی دی۔ ایس پی ایجوکیشن عبد الرحیم نے شرکاء کو ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی سے متعلق لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ دوران سفر سیٹ بیلٹ کے استعمال سے ٹریفک حادثات اور جانی نقصان سے بچا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس مختلف اوقات میں مختلف اداروں اور مقامات میں جا کر طلبہ و طالبات ، افسران و اہلکاروں اور فیملیز کو ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی دیتی ہے تاکہ ٹریفک حادثات میں کمی واقع ہو اور شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔ چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ نے کہا ہے کہ ہمیشہ سیٹ بیلٹ باندھ کر لائن ڈسپلن اور دوسری گاڑیوں کا خیال رکھتے ہوئے گاڑی چلائیں دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال سے گریز کریں۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی عملداری سے ہی حادثات پر قابوپایا جاسکتا ہے منظم ٹریفک کسی بھی مہذب معاشرے کی عکاس ہوتی ہے جبکہ پیشہ ورانہ تربیت کسی بھی درپیش صورتحال کابہتر طور پر سامنا کرنے کا محور ہے انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری حادثات پر مؤثر قابو پانے کا ضامن ہے جبکہ پیشہ ورانہ تربیت کسی بھی درپیش صورتحال کا بہتر طور پر سامنا کرنے کا محور ہوتا ہے۔

سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی دو دنوں کے دوران ہیلمٹ استعمال نہ کرنے پر 517 موٹر سائیکل سواروں کیخلاف کارروائیاںکارروائیاں سی...
05/10/2026

سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی دو دنوں کے دوران ہیلمٹ استعمال نہ کرنے پر 517 موٹر سائیکل سواروں کیخلاف کارروائیاں

کارروائیاں سی سی پی او ڈاکٹر میاں سعید کی ہدایت اور چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ کی نگرانی میں کی گئیں

ہیلمٹ استعمال نہ کرنیوالے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کارروائیاں بلا تفریق جاری رہیں گی‘ چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ

بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل پر سفر کرنیوالوں کیساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی

موٹر سائیکل پر سفر کے دوران ہیلمٹ کا استعمال انتہائی ضروری ہے‘ چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ

ہیلمٹ کے استعمال سے حادثے کی صورت میں جانی نقصان سے بچا جا سکتا ہے

ٹریفک حکام روزانہ کی بنیاد پر کارروائیوں کا سلسلہ مزید تیز کریں اور کسی کیساتھ رعایت نہ کی جائے‘ چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ

سٹی ٹریفک پولیس پشاورپشاور میں مسافروں سے من پسند کرایوں کا حصول، سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی جانب سے ٹرانسپورٹروں کے خلاف ...
04/10/2026

سٹی ٹریفک پولیس پشاور

پشاور میں مسافروں سے من پسند کرایوں کا حصول، سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی جانب سے ٹرانسپورٹروں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

چارسدہ روڈ پر مسافروں سے مقررہ کرایوں سے زیادہ رقم وصول کرنے پر 94 ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی، چیف ٹریفک آفیسر

حکومت اور آر ٹی اے کی جانب سے مقرر کردہ کرایہ نامہ پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، چیف ٹریفک آفیسر

سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے افسران اور اہلکار شہر کے تمام سیکٹروں میں قائم اڈوں پر کارروائیوں کے لیے موجود ہیں، چیف ٹریفک آفیسر

پشاور، شہری سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے کمپلینٹ سیل نمبر 1915 پر اطلاع دیں، ٹرانسپورٹروں کے خلاف فوری کارروائی ہوگی، سی ٹی او ڈاکٹر زاہد اللہ

شہر کے مختلف سیکٹروں میں کی جانے والی ناکہ بندیوں سے گزرنے والی گاڑیوں میں سفر کرنے والے مسافروں سے کرایوں کے بارے میں آگاہی حاصل کی گئی، جس میں زیادہ کرایہ وصول کرنے پر ٹرانسپورٹرز سے اضافی کرایہ واپس لے کر مسافروں کے حوالے کر دیا گیا۔

چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ نے کہا ہے کہ مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والے کسی بھی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز اپنا قبلہ درست کریں، بصورت دیگر ان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

*سٹی ٹریفک پولیس پشاور کا وائرل ویڈیو سے متعلق وضاحتی بیان*سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک وی...
03/10/2026

*سٹی ٹریفک پولیس پشاور کا وائرل ویڈیو سے متعلق وضاحتی بیان*

سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو سے متعلق وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویڈیو میں دکھائے گئے واقعے کا پشاور سے کوئی تعلق نہیں اور شہر میں ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔

یہ قابل ملاحظہ ہے کہ ویڈیو میں نظر آنے والے اہلکاروں کو 27 ستمبر کو ضلع ٹانک میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے شہید کیا تھا۔ مذکورہ واقعے کی ویڈیو کو غلط تناظر اور معلومات کے ساتھ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر شیئر کیا جا رہا ہے۔

سٹی ٹریفک پولیس پشاور شہریوں سے اپیل کرتی ہے کہ کسی بھی خبر، ویڈیو یا اطلاع کو شیئر کرنے سے قبل اس کی تصدیق ضرور کریں اور غیر مصدقہ معلومات پھیلانے سے گریز کیا جائے۔

سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی شہریوں کو ہیلمٹ کے استعمال سے متعلق آگاہیایجوکیشن ٹیموں کی جانب سے ہیلمٹ سے متعلق آگاہی پیدا کر...
29/09/2026

سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی شہریوں کو ہیلمٹ کے استعمال سے متعلق آگاہی

ایجوکیشن ٹیموں کی جانب سے ہیلمٹ سے متعلق آگاہی پیدا کرنے پر لوگوں کی اکثریت نے استعمال شروع کردیا ہے

ہیلمٹ کا استعمال نہ کرنیوالوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے‘ چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ

پشاور(پریس ریلیز) سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی جانب سے شہریوں کو ہیلمٹ کے استعمال سے متعلق آگاہی دینے کا سلسلہ جاری ہے ۔ تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی ایجوکیشن ٹیموں نے شہر کے تمام سیکٹروں میں شہریوں میں پمفلٹس تقسیم کئے اور باقاعدہ انہیں ہیلمٹ کے استعمال کے فوائد اور نقصانات بارے آگاہی دی ۔ واضح رہے کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی ایجوکیشن ٹیموں کی جانب سے ہیلمٹ سے متعلق آگاہی پیدا کرنے پر لوگوں کی اکثریت نے استعمال شروع کردیا ہے۔ چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ نے کہا ہے کہ شہری موٹر سائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ کا استعمال ضرور کریں کیونکہ کسی بھی حادثے کی صورت میں ہیلمٹ کے استعمال سے جانی نقصان سے بچاؤ ممکن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل پر سفر کرنا موت کو دعوت دینے کے مترادف ہے کیونکہ موٹر سائیکل کی ڈرائیونگ مکمل طور پر غیر محفوظ ہے اس پر سفر کرتے وقت شہری ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنائیں اور اوور سپیڈنگ سے گریز کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہیلمٹ کے استعمال سے ہیڈ انجری سے بچا جا سکتا ہے شہری ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کا خیال رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے حکام اور اہلکار شہریوں کو ہیلمٹ کے استعمال کا پابند بنائیں جبکہ ہیلمٹ کا استعمال نہ کرنیوالوں کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہ برتی جائے اور سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

Address

Traffic HQ Gulbahar
Peshawar
25000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when City Traffic Police Peshawar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to City Traffic Police Peshawar:

Shortcuts

Share