City Traffic Police Peshawar

City Traffic Police Peshawar

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from City Traffic Police Peshawar, Government Organization, Traffic HQ Gulbahar, Peshawar.

Photos from City Traffic Police Peshawar's post 08/05/2026

سٹی ٹریفک پولیس پشاور

پشاور میں کالے شیشوں اور موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن نہ کرنیوالوں کے خلاف تاریخ ساز گرینڈ آپریشن

سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید کی ہدایات اور چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ کی کڑی نگرانی میں شہر بھر میں بلاامتیاز اور زیرو ٹالرنس آپریشن جاری ہے

ٹریفک پولیس کی ٹیمیں مختلف شاہراہوں، چوکوں اور داخلی و خارجی راستوں پر متحرک ہیں

کریک ڈاؤن کے دوران کالے شیشوں کے اسٹیکرز موقع پر اتارے جا رہے ہیں

خلاف ورزی کے مرتکب ڈرائیورز پر جرمانے عائد کئے جا رہے ہیں

فینسی، جعلی اور غیر نمونہ نمبر پلیٹس استعمال کرنے والی گاڑیاں بھی کارروائی کی زد میں ہیں

قانون شکنی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی
سی ٹی او

بار بار خلاف ورزی کرنے والوں کے ڈرائیونگ لائسنس منسوخ کئے جائیں گے
سی ٹی او

حالیہ آپریشن عارضی نہیں بلکہ مسلسل جاری رہے گا
سی ٹی او ڈاکٹر زاہد اللہ

شہر میں قانون کی بالادستی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی
سی ٹی او ڈاکٹر زاہد اللہ

شہریوں سے اپیل ہے کہ ٹریفک قوانین پر عمل کریں، قانون شکنی سے گریز کریں اور محفوظ پشاور کے قیام میں پولیس کا ساتھ دیں
سی ٹی او ڈاکٹر زاہد اللہ

07/05/2026

سٹی ٹریفک پولیس پشاور
مورخہ 7 مئی 2026

گاڑیوں کی چھتوں اور جنگلوں پر سواریاں بٹھانے پر 96 ڈرائیوروں کیخلاف کارروائی

پبلک ٹرانسپورٹ میں چھتوں پر سفر کسی بھی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے، چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ

پشاور(پریس ریلیز)سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے گاڑیوں کی چھتوں پر سواریاں بٹھانے پر مزید 96 ڈرائیوروں کیخلاف کارروائی کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی ایجوکیشن ٹیم کی جانب سے شہر کے مختلف سیکٹرز میں گاڑیوں کی چھتوں پر طلباء کو بٹھانے کی پاداش میں ڈرائیوران پر جرمانے عائد کئے۔ ایجوکیشن ٹیم کی جانب سے طلباء کو گاڑیوں کی چھتوں پر سفر کرنے سے گریز کرنے اور اس سے ہونے والے نقصانات سے متعلق آگاہی بھی دی گئی۔ چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ نے سٹی ٹریفک پولیس کے حکام کو گاڑیوں کی چھتوں پر سواریاں خاص کر طلباء کو بٹھانے کیخلاف کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ شہری بھی گاڑیوں کی چھتوں پر بیٹھنے سے گریز کریں کیونکہ یہ کسی بھی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے جبکہ شہریوں اور طلباء کو گاڑیوں کی چھتوں پر بٹھانے والے ڈرائیوروں کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی اور کسی کیساتھ نرمی نہیں برتی جائیگی ۔ انہوں نے ٹریفک حکام کو ہدایت کی کہ وہ کارروائیوں میں تیزی لائیں ۔

07/05/2026
05/05/2026

سٹی ٹریفک پولیس پشاور

ٹریفک پلان برائے جشن فتح معرکہ حق

ٹریفک پولیس نے شہریوں کی سہولت کے لیے خصوصی ٹریفک پلان اور پارکنگ کا انتظام کیا ہے

عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم پشاور کے اطراف میں تین مختلف مقامات پر پارکنگ ایریاز مختص کیے گئے ہیں تاکہ شہری باآسانی پہنچ سکیں

شہریوں کی آسانی کے لیے پارکنگ مختص جگہوں (عید گاہ پارکنگ، طہماس خان پارکنگ، پردہ باغ اور گورنمنٹ ہائی سکول) پر پلان کیا گیا ہے تاکہ رش ذیادہ ہونے کی وجہ سے باقی شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے

نقشہ چیف ٹریفک ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ کے احکامات پر جاری کردیا گیا تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی سفری مشکلات درپیش نہ ہو

شہریوں کو ٹریفک نظام سے متعلق ایف ایم ریڈیو 88.6
سمیت سوشل میڈیا کے تمام سائٹس پر ٹریفک نظام سے متعلق آگاہی دی جائیگی، چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ

شہریوں سے گزارش ہے کہ ٹریفک پلان اور پارکنگ نقشے سے رہنمائی حاصل کریں اور ٹریفک پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کریں، چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ

Photos from City Traffic Police Peshawar's post 04/05/2026

سٹی ٹریفک پولیس پشاور

آرمی پبلک سکول بابر روڈ کینٹ میں ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی سیمینار

سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے زیر اہتمام آرمی پبلک سکول میں ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ایس پی سٹی ریاض خان خلیل اور سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی ایجوکیشن ٹیم نے طلباء کو آگاہی دی۔ آگاہی سیمینار میں اساتذہ‘ طلباء اور دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ایس پی سٹی ریاض خان خلیل اور ٹیم نے سیمینار کے دوران طلبہ کو روڈ سیفٹی‘ زیبرا کراس‘ سیٹ بیلٹ اور ہیلمٹ کے استعمال اور فوائد سمیت ڈرائیونگ کے اصول اور احتیاطی تدابیر بارے آگاہی دی۔ ایس پی سٹی نے طلبہ کو ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی سے متعلق لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ دوران سفر سیٹ بیلٹ اور ہیلمٹ کے استعمال سے ٹریفک حادثات اور جانی نقصان سے بچا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس مختلف اوقات میں مختلف اداروں میں جا کر طلبہ و طالبات کو ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی دیتی ہے تاکہ ٹریفک حادثات میں کمی واقع ہو اور شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔ چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ نے ٹریفک ہیڈکوارٹرز گلبہار سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا ہے کہ ہمیشہ سیٹ بیلٹ باندھ کر لائن ڈسپلن اور دوسری گاڑیوں کا خیال رکھتے ہوئے گاڑی چلائیں دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال سے گریز کریں۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی عملداری سے ہی حادثات پر قابوپایا جاسکتا ہے منظم ٹریفک کسی بھی مہذب معاشرے کی عکاس ہوتی ہے جبکہ پیشہ ورانہ تربیت کسی بھی درپیش صورتحال کابہتر طور پر سامنا کرنے کا محور ہے انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری حادثات پر مؤثر قابو پانے کا ضامن ہے جبکہ پیشہ ورانہ تربیت کسی بھی درپیش صورتحال کا بہتر طور پر سامنا کرنے کا محور ہوتا ہے۔

Photos from City Traffic Police Peshawar's post 02/05/2026

سٹی ٹریفک پولیس پشاور

کمسن ڈرائیوروں‘ کالے شیشوں کے استعمال اور ون ویلنگ پر 1340 افراد کیخلاف کارروائی

چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ کی حکام اور اہلکاروں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں کرنے ہدایت

ٹریفک حکام ون ویلنگ کرنیوالوں پر کڑی نظر رکھیں اور مرتکب افراد کیخلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائیں‘ چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ

پشاور(پریس ریلیز) سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے کمسن ڈرائیوروں‘ کالے شیشوں کے استعمال اور ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 1340 افراد کے خلاف کارروائی کی ہے۔ چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے حکام نے شہر کے تمام سیکٹروں میں کمسن ڈرائیوروں (انڈر ایج)‘ کالے شیشوں کے استعمال اور ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائی ہیں۔ کارروائیوں کے دوران گاڑیوں سے کالے شیشے (سٹکرز) اتار لئے گئے جبکہ ون ویلنگ کرنیوالوں کے خلاف کارروائی کے دوران موٹر سائیکلوں کو ٹرمینل منتقل کردیا گیا۔ چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ نے سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے حکام اور اہلکاروں کی جانب سے کی جانیوالی کارروائیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں کرنے کی ہدایت کی۔ *انہوں نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی جانب سے سڑکوں پر کمسن ڈرائیوروں کے خلاف کارروائیوں سمیت شہریوں کو آگاہی دی جاتی ہے تاکہ کمسن ڈرائیور حادثات کا شکار نہ ہوں اسی طرح سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی ایجوکیشن ٹیمیں مختلف سکولوں میں جاکر طلبہ کو ٹریفک قوانین بارے آگاہی دیتے ہیں اور پرنسپلز صاحبان بھی کم سن ڈرائیوروں کی حوصلہ شکنی کریں انہوں نے والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے کمسن بچوں کو ڈرائیونگ سے منع کریں اور ان پر کڑی نظر رکھیں تاکہ وہ کسی بھی قسم کے حادثے کا شکار نہ ہو*۔انہوں نے ٹریفک حکام اور وارڈنز کو ہدایت کی کہ وہ کم سن ڈرائیوروں کیخلاف بلا تعطل کارروائیاں عمل میں لائیں اور اس سلسلے میں ان کے والدین کو بذریعہ فون آگاہ کریں تاکہ کسی بھی قسم کے ٹریفک حادثات کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع نہ ہوں۔ انہوں نے ٹریفک حکام کو یہ بھی ہدایت کی کہ وہ ون ویلنگ کرنے والوں پر کڑی نظر رکھیں اور مرتکب افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائیں۔

Photos from City Traffic Police Peshawar's post 01/05/2026

سٹی ٹریفک پولیس پشاور

پشاور' چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ کی ہدایت پر شفیع مارکیٹ، فوارہ چوک، صدر روڈ اور لیاقت بازار میں تجاوزات کیخلاف کارروائیاں

ایس پی کینٹ عبد الرحیم کی قیادت میں کی جانیوالی کارروائیوں کے دوران 30 افراد گرفتار

ٹریفک حکام اور اہلکار تجاوزات کیخلاف کارروائیاں جاری رکھیں ، چیف ٹریفک آفیسر

تجاوزات قائم کرنیوالوں کیساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں کی جائیگی، سی ٹی او ڈاکٹر زاہد اللہ

پشاور کی خوبصورتی یقینی بنانے کے لیے تجاوزات کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا, شہری اور تاجر اس سلسلے میں ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کریں, چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ

Photos from City Traffic Police Peshawar's post 01/05/2026

سٹی ٹریفک پولیس پشاور

سٹی ٹریفک پولیس کی تمام سیکٹرز میں سورج سے بچنے کیلئے چھتریوں کی تنصیب

ٹریفک پولیس کے اہلکار ہمارے اصل ہیروز ہیں جو سڑکوں پر سردی اور گرمی کی پرواہ کئے بغیر ڈیوٹی انجام دیتے ہیں‘ چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ

پشاور(پریس ریلیز) سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے زیر اہتمام تمام سیکٹرز کے مختلف پوائنٹس میں سورج سے بچنے کیلئے چھتریاں لگا دی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ کی ہدایت پر آر آئی نے تمام سیکٹرز کے مختلف پوائنٹس میں سورج سے بچنے کیلئے چھتریاں لگادیں تاکہ ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کو ڈیوٹی انجام دینے میں کسی قسم کی مشکلات درپیش نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں سمیت ٹریفک اہلکاروں کی حفاظت بھی ہم پر لازم ہے جس سے ہم کسی طور پر بھی غافل نہیں ہیں اور ٹریفک پولیس اہلکاروں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں کیونکہ یہ ہی ہمارے اصل ہیروز ہیں جو سڑکوں پر سردی اور گرمی کی پرواہ کئے بغیر ڈیوٹی انجام دیتے ہیں۔ چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ نے مزید کہا کہ ٹریفک وارڈنز اور اہلکاروں کو گرمی اور لو سے بچانے کے لئے سٹی سیکٹر کی طرح حیات آباد اور کینٹ ایریا میں بھی چھتریوں کی تنصیب کی گئی ہے۔

Photos from City Traffic Police Peshawar's post 01/05/2026

*سٹی ٹریفک پولیس پشاور*
*یکم مئی 2026*

*پشاور ، یکم مٸ یوم مزدور کی مناسبت سے سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی جانب سے مزدوروں میں لنچ بکس، جوس اور پانی کی بوتلیں تقسیم*

*چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ کی ہدایت کے مطابق یکم مئی یوم مزدور کی مناسبت سے سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے مزدوروں میں لنچ بکس، جوس اور پانی کی بوتلیں تقسیم کیں*

*آج کے دن کو کبھی بھولا نہیں جا سکتا ، چیف ٹریفک آفیسر*

*اسلام میں بھی مزدوروں کے حقوق کا خاص طور پر خیال رکھا گیا ، سی ٹی او ڈاکٹر زاہد اللہ*

*مزدوروں کی فلاح و بہبود اور ان کے حقوق کا تحفظ ہم سب کی معاشرتی مشترکہ زمہ داری ہے ، چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ*

Want your business to be the top-listed Government Service in Peshawar?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address


Traffic HQ Gulbahar
Peshawar
25000