11/04/2026
سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد کی ہدایات کی روشنی میں ایس ایس پی آپریشنز فرحان خان نے تھانہ متنی کا دورہ کیا۔
مالخانہ کی جامع انسپکشن کے ساتھ ساتھ تھانہ اور چوکیات کی مجموعی سکیورٹی انتظامات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔
مال مقدمات، کیس پراپرٹی، اسلحہ، ایمونیشن اور منشیات سے متعلق پارسلز کا باریک بینی سے معائنہ کیا اور ان کے ریکارڈ، محفوظ رکھاؤ اور تکمیل کے تمام مراحل کا جائزہ لیا۔
کیس پراپرٹی کی حفاظت، شفافیت اور ریکارڈ کی درستگی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور تمام اندراجات بروقت اور مکمل رکھے جائیں۔
مالخانہ کی باقاعدہ انسپکشن کیلئے قائم خصوصی کمیٹی ہفتہ وار بنیادوں پر معائنہ کرکے رپورٹ پیش کرے گی تاکہ نظام کو مزید شفاف، مؤثر اور پیشہ ورانہ بنایا جا سکے۔
ایس ایس پی آپریشنز نے سکیورٹی کا جائزہ لےکر ہدایت دی کہ کیس پراپرٹی کی حفاظت یقینی بنائی جائے، غفلت برداشت نہیں ہوگی اور ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جائے تاکہ شواہد محفوظ رہیں۔
11/04/2026
شہادت کو سلام — پشاور پولیس کا ایک اور بہادر سپوت ہم سے بچھڑ گیا
تھانہ حسن خیل کی حدود میں فرض کی ادائیگی کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے کانسٹیبل مقدر خان کی نمازِ جنازہ ملک سعد شہید پولیس لائنز پشاور میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی۔
نمازِ جنازہ میں سی سی پی او ڈاکٹر میاں سعید احمد، کمانڈر 102 بریگیڈ بریگیڈیئر مبشر، ایس ایس پی آپریشنز فرحان خان، پاک آرمی کے اعلیٰ حکام، ڈویژنل ایس پیز، شہید کے لواحقین اور پولیس افسران و جوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
پولیس کے چاک و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی، اعلیٰ حکام نے جسدِ خاکی پر پھول چڑھائے، شہید کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی
"بہادر سپوت مقدر خان کا خون ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا"
وطن کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جان قربان کرنے والے اس عظیم سپوت کو پوری قوم کا سلام 🇵🇰
11/04/2026
امن و امان کے قیام اور جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کے لیے پشاور پولیس کی مختلف علاقوں میں کامیاب کاروائیاں ..!!
❁ تھانہ ریگی پولیس: رقم لین دین کے تنازعہ پر ایک دوسرے کے خلاف مورچہ زن مسلح افراد گرفتار، جن کے قبضے سے 2 عدد پستول، میگزینز اور کارتوس بھی برآمد کرلیے گئے ہیں۔
❁ تھانہ ریگی پولیس: غیر قانونی اسلحہ، غیر رجسٹرڈ کرایہ داروں اور مشتبہ افراد کے خلاف ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن، گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔
❁ تھانہ پہاڑی پورہ پولیس: ہوائی فائرنگ اور اسلحہ نمائش کرنے میں ملوث ملزمان گرفتار، جن کے قبضے سے 2 عدد پستول بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔
❁ تھانہ خان رازق شہید پولیس: آتش بازی کی بھاری کھیپ سمگل کرنے کی کوشش ناکام، ملوث ملزمان گرفتار، جن سے بھاری تعداد میں آتش بازی کا سامان برآمد کرلیے گئے ہیں۔
09/04/2026
پشاور پولیس کی بڑی کارروائیاں
09/04/2026
پشاور پولیس نے ایک اور اہم سنگِ میل عبور کر لیا!
یونائیٹڈ نیشن (یو این وومن) کے تعاون سے وومن پولیس اسٹیشن ملک سعد شہید پولیس لائنز میں جدید سہولیات سے آراستہ ڈے کیئر سینٹر قائم کر دیا گیا، جس کا افتتاح سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد نے کیا۔
اس ڈے کیئر سینٹر کا مقصد:
▪︎ لیڈیز پولیس اہلکاروں کے بچوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنا
▪︎ زیر حراست خواتین کے بچوں کی بہتر دیکھ بھال
▪︎ بچوں کے لیے پرامن اور تفریحی ماحول کی فراہمی
سینٹر میں بچوں کے لیے، کھلونے، تفریحی سرگرمیاں،طمحفوظ اور دوستانہ ماحول
اس اقدام سے خواتین پولیس اہلکاروں کی کارکردگی میں بہتری آئے گی اور وہ اپنی ذمہ داریاں مزید اطمینان سے انجام دے سکیں گی۔
تقریب میں پولیس کے اعلیٰ افسران اور یو این وومن کے نمائندگان نے شرکت کی، جبکہ سی سی پی او پشاور نے یو این وومن کے تعاون کو سراہتے ہوئے معزز مہمانوں کو خصوصی شیلڈز بھی پیش کیں۔
09/04/2026
جرائم کی روک تھام اور معاشرتی امن کے تحفظ میں پشاور پولیس کی کامیاب کاروائیاں ...!!!
✦ تھانہ ریگی پولیس کی کارروائی، شادی میں ہوائی فائرنگ، آتش بازی، لوڈ سپیکر کے غلط استعمال اور اسلحہ نمائش میں ملوث دلہا سمیت متعدد ملزمان گرفتار، کلاشنکوف، پستول، آتش بازی سامان اور ڈیگ سپیکر برآمد۔
✦ تھانہ چمکنی پولیس: زبانی تکرار پر مسلح مورچہ زن، منشیات فروش، اسلحہ نمائش میں ملوث ملزمان گرفتار، 3 کلاشنکوف، 1200 گرام چرس، 4 پستول متعدد کارتوس برآمد۔
✦ تھانہ کوتوالی پولیس: جائیداد پر ناجائز قبضہ کرنے والے قبضہ گروپ اور منشیات فروش گرفتار، 2533 گرام چرس، 1 عدد کلاشنکوف، پستول، میگزین برآمد۔