Capital City Police Peshawar

Capital City Police Peshawar

Share

Official page of Capital City Police Peshawar. For all emergencies dial 15.

Photos from Capital City Police Peshawar's post 11/04/2026

سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد کی ہدایات کی روشنی میں ایس ایس پی آپریشنز فرحان خان نے تھانہ متنی کا دورہ کیا۔

مالخانہ کی جامع انسپکشن کے ساتھ ساتھ تھانہ اور چوکیات کی مجموعی سکیورٹی انتظامات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔

مال مقدمات، کیس پراپرٹی، اسلحہ، ایمونیشن اور منشیات سے متعلق پارسلز کا باریک بینی سے معائنہ کیا اور ان کے ریکارڈ، محفوظ رکھاؤ اور تکمیل کے تمام مراحل کا جائزہ لیا۔

کیس پراپرٹی کی حفاظت، شفافیت اور ریکارڈ کی درستگی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور تمام اندراجات بروقت اور مکمل رکھے جائیں۔

مالخانہ کی باقاعدہ انسپکشن کیلئے قائم خصوصی کمیٹی ہفتہ وار بنیادوں پر معائنہ کرکے رپورٹ پیش کرے گی تاکہ نظام کو مزید شفاف، مؤثر اور پیشہ ورانہ بنایا جا سکے۔

ایس ایس پی آپریشنز نے سکیورٹی کا جائزہ لےکر ہدایت دی کہ کیس پراپرٹی کی حفاظت یقینی بنائی جائے، غفلت برداشت نہیں ہوگی اور ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جائے تاکہ شواہد محفوظ رہیں۔

11/04/2026

ایس ایچ او تھانہ ریگی ملنگ جان کی کوششوں سے 40 مرلہ پلاٹ کا قبضہ واگزار

تھانہ ریگی کی حدود میں واقعہ چالیس مرلہ پلاٹ پر تقریبا 35 سال سے جواد نامی شخص نے غیر قانونی قبضہ کیا تھا۔

ایس پی ورسک کی ہدایت پر ڈی ایس پی ریگی کی نگرانی میں تھانہ ریگی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پلاٹ کا غیر قانونی قبضہ ختم کرکے اصل مالک صابر کے حوالے کر دیا۔

درخواست گزار نے بروقت اقدام پر سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد اور پشاور پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

11/04/2026

10 سالوں سے جاری جائیداد کا تنازعہ خوش اسلوبی سے حل

ڈی ایس پی خزانہ سرکل انعام اللہ خان کی کوششوں سے 10 سالوں سے جاری جائیداد کا تنازعہ خوش اسلوبی سے حل کر دیا گیا۔

تنازعہ خوش اسلوبی سے حل ہونے پر فریقین نے سی سی پی او ڈاکٹر میاں سعید احمد اور پشاور پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

11/04/2026

اندرون شہر ڈبگری میں مکان کا غیر قانونی قبضہ واگزار .. !!

تھانہ شاہ قبول کی حدود اندرون شہر ڈبگری میں مکان پر فضل قیوم ولد مہتاب گل خان نے غیر قانونی قبضہ کیا تھا۔

ایس پی سٹی کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ شاہ قبول نے فوری ایکشن لیتے ہوئے مکان واگزار کروا کر اصل مالک کے حوالے کر دیا۔

درخواست گزار نے بروقت اقدام پر سی سی پی ا و پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد اور پشاور پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

Photos from Capital City Police Peshawar's post 11/04/2026

شہادت کو سلام — پشاور پولیس کا ایک اور بہادر سپوت ہم سے بچھڑ گیا

تھانہ حسن خیل کی حدود میں فرض کی ادائیگی کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے کانسٹیبل مقدر خان کی نمازِ جنازہ ملک سعد شہید پولیس لائنز پشاور میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی۔

نمازِ جنازہ میں سی سی پی او ڈاکٹر میاں سعید احمد، کمانڈر 102 بریگیڈ بریگیڈیئر مبشر، ایس ایس پی آپریشنز فرحان خان، پاک آرمی کے اعلیٰ حکام، ڈویژنل ایس پیز، شہید کے لواحقین اور پولیس افسران و جوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

پولیس کے چاک و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی، اعلیٰ حکام نے جسدِ خاکی پر پھول چڑھائے، شہید کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی

"بہادر سپوت مقدر خان کا خون ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا"

وطن کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جان قربان کرنے والے اس عظیم سپوت کو پوری قوم کا سلام 🇵🇰

Photos from Capital City Police Peshawar's post 11/04/2026

امن و امان کے قیام اور جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کے لیے پشاور پولیس کی مختلف علاقوں میں کامیاب کاروائیاں ..!!

❁ تھانہ ریگی پولیس: رقم لین دین کے تنازعہ پر ایک دوسرے کے خلاف مورچہ زن مسلح افراد گرفتار، جن کے قبضے سے 2 عدد پستول، میگزینز اور کارتوس بھی برآمد کرلیے گئے ہیں۔

❁ تھانہ ریگی پولیس: غیر قانونی اسلحہ، غیر رجسٹرڈ کرایہ داروں اور مشتبہ افراد کے خلاف ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن، گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

❁ تھانہ پہاڑی پورہ پولیس: ہوائی فائرنگ اور اسلحہ نمائش کرنے میں ملوث ملزمان گرفتار، جن کے قبضے سے 2 عدد پستول بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

❁ تھانہ خان رازق شہید پولیس: آتش بازی کی بھاری کھیپ سمگل کرنے کی کوشش ناکام، ملوث ملزمان گرفتار، جن سے بھاری تعداد میں آتش بازی کا سامان برآمد کرلیے گئے ہیں۔

10/04/2026

رکشہ میں گمشدہ ساڑھے 15 تولے سونا برآمد کرکے اصل مالک کے حوالے کر دیا۔

تھانہ پہاڑی پورہ پولیس نے رکشہ میں گمشدہ ساڑھے 15 تولے سونا (مالیت 81 لاکھ 63 ہزار روپے) برآمد کرکے اصل مالک عبد اللہ کے حوالے کر دیا۔

سرگودھا کے رہائشی عبد اللہ نے دو روز قبل رپورٹ کی تھی کہ اندرون شہر سے جنرل بس اسٹینڈ جاتے ہوئے رکشہ میں سونا رہ گیا تھا، پولیس نے سی سی ٹی وی اور ٹیکنیکل ذرائع سے رکشہ کا سراغ لگا کر سونا واپس کر دیا۔

سونا کے مالک نے پشاور پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی پیشہ ورانہ مہارت اور عوامی خدمت کے جذبے کو سراہا۔

10/04/2026

80 سالہ بزرگ شہری کا دیرینہ مسلہ حل، 9 کنال جائیداد کا غیر قانونی قبضہ واگزار

ایس پی صدر کی ہدایت اور ڈی ایس پی بڈھ بیر کی نگرانی میں ایس ایچ او متنی نے فریقین کے درمیان تنازعہ افہام و تفہیم سے حل کر دیا۔

درخواست گزار بزرگ شہری نے بروقت اقدام پر سی سی پی او ڈاکٹر میاں سعید احمد اور پشاور پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

10/04/2026

ڈی ایس پی ورسک سرکل امجد خان کی مؤثر حکمت عملی سے ایک خاتون کا پلاٹ سے متعلق کئی سالہ تنازعہ خوش اسلوبی سے حل کر دیا گیا۔

یہ مسئلہ کھلی کچہری کے دوران سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد کو پیش کیا گیا تھا، جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ایس پی ورسک ڈویژن فدا حسین کی نگرانی میں باہمی افہام و تفہیم سے فریقین میں صلح کرا دی گئی۔

درخواست گزار خاتون اور ان کے اہل خانہ نے مسئلہ حل ہونے پر پشاور پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

09/04/2026

پشاور پولیس کی بڑی کارروائیاں

Photos from Capital City Police Peshawar's post 09/04/2026

پشاور پولیس نے ایک اور اہم سنگِ میل عبور کر لیا!

یونائیٹڈ نیشن (یو این وومن) کے تعاون سے وومن پولیس اسٹیشن ملک سعد شہید پولیس لائنز میں جدید سہولیات سے آراستہ ڈے کیئر سینٹر قائم کر دیا گیا، جس کا افتتاح سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد نے کیا۔

اس ڈے کیئر سینٹر کا مقصد:
▪︎ لیڈیز پولیس اہلکاروں کے بچوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنا
▪︎ زیر حراست خواتین کے بچوں کی بہتر دیکھ بھال
▪︎ بچوں کے لیے پرامن اور تفریحی ماحول کی فراہمی

سینٹر میں بچوں کے لیے، کھلونے، تفریحی سرگرمیاں،طمحفوظ اور دوستانہ ماحول

اس اقدام سے خواتین پولیس اہلکاروں کی کارکردگی میں بہتری آئے گی اور وہ اپنی ذمہ داریاں مزید اطمینان سے انجام دے سکیں گی۔

تقریب میں پولیس کے اعلیٰ افسران اور یو این وومن کے نمائندگان نے شرکت کی، جبکہ سی سی پی او پشاور نے یو این وومن کے تعاون کو سراہتے ہوئے معزز مہمانوں کو خصوصی شیلڈز بھی پیش کیں۔

Photos from Capital City Police Peshawar's post 09/04/2026

جرائم کی روک تھام اور معاشرتی امن کے تحفظ میں پشاور پولیس کی کامیاب کاروائیاں ...!!!

✦ تھانہ ریگی پولیس کی کارروائی، شادی میں ہوائی فائرنگ، آتش بازی، لوڈ سپیکر کے غلط استعمال اور اسلحہ نمائش میں ملوث دلہا سمیت متعدد ملزمان گرفتار، کلاشنکوف، پستول، آتش بازی سامان اور ڈیگ سپیکر برآمد۔

✦ تھانہ چمکنی پولیس: زبانی تکرار پر مسلح مورچہ زن، منشیات فروش، اسلحہ نمائش میں ملوث ملزمان گرفتار، 3 کلاشنکوف، 1200 گرام چرس، 4 پستول متعدد کارتوس برآمد۔

✦ تھانہ کوتوالی پولیس: جائیداد پر ناجائز قبضہ کرنے والے قبضہ گروپ اور منشیات فروش گرفتار، 2533 گرام چرس، 1 عدد کلاشنکوف، پستول، میگزین برآمد۔

Want your business to be the top-listed Government Service in Peshawar?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address


Malik Saad Shaheed Police Lines
Peshawar
25000