شاٹکس ویلفیر ار گنا ییز یشن

شاٹکس ویلفیر ار گنا ییز یشن

Share

صدقة الرد لبلاء ولوباء...بہترین انسان وہ ھے جو دوسروں کے جایز کام میں اسکے۔۔۔

18/04/2026

تعلیمی ترقی کیلئے ادارے کے کوششوں کو سراہتے ہیں اور ان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں

اسلامیہ ماڈل سکول اینڈ کالج ڈوگ بالا کی جانب سے
شاٹکس ویلفیئر آرگنائزیشن کو زبردست خراجِ تحسین 👏
ادارے کے لیے 10,000 روپے نقد اعلان واقعی ایک خوبصورت قدم ہے
جو نہ صرف ہمارے حوصلے بلند کرتا ہے بلکہ طلبہ کے خوابوں کو بھی نئی اُڑان دیتا ہے ✨
ایسے لوگ ہی معاشرے میں روشنی پھیلاتے ہیں 🌟
اللہ تعالیٰ آپ کے اس جذبے کو مزید برکت اور کامیابی عطا فرمائے 🤲

18/04/2026
Photos from ‎شاٹکس ویلفیر ار گنا ییز یشن‎'s post 16/04/2026

آج شاٹکس ویلفیئر آرگنائزیشن کے دفتر میں ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں گاؤں کی تعمیر و ترقی سے متعلق اہم امور پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔
اجلاس کے دوران یہ بات خوش آئند قرار دی گئی کہ گاؤں کے غمی و خوشی کے مواقع کے لیے ضروری سامان پہلے ہی فراہم کیا جا چکا ہے۔ مزید برآں، آج کے فیصلے کے مطابق اب کسی بھی فوتگی کے موقع پر قبر کے لیے درکار تختے بھی تنظیم کی جانب سے گاؤں کے ہر فرد کو بالکل مفت فراہم کیے جائیں گے۔
اس نیک اقدام کو کامیاب بنانے کے لیے گاؤں کی سطح پر ایک خصوصی مہم بھی جاری ہے، جس میں گاؤں کے تمام ساتھی بھرپور تعاون کر رہے ہیں۔ یہ اجتماعی خدمت اور بھائی چارے کی ایک خوبصورت مثال ہے۔
اللہ تعالیٰ تمام ساتھیوں کی ان مخلصانہ کاوشوں اور قربانیوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور اسے صدقۂ جاریہ بنائے۔ آمین۔

Photos from ‎شاٹکس ویلفیر ار گنا ییز یشن‎'s post 02/04/2026

آج صدیق اللہ (سابقہ امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی کے 11) نے محمد سعید خان (کوآرڈینیٹر حیات فاؤنڈیشن پاکستان) کے ہمراہ گورنمنٹ ہائی سکول مینہ ڈوگ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سکول کے انچارج جناب فضل شاہ صاحب اور کمیونٹی ممبران سے ملاقات ہوئی، جس میں علاقے کی تعلیمی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
خصوصی طور پر اس بات پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا کہ یونین کونسل ڈوگدرہ میں لڑکیوں کے لیے تعلیمی ادارے نہ ہونے کے برابر ہیں، جس کی وجہ سے بچیوں کو تعلیم کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ یہ ایک نہایت اہم مسئلہ ہے، کیونکہ کسی بھی معاشرے کی ترقی اور خوشحالی کا دارومدار مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کی تعلیم پر بھی ہوتا ہے۔
لڑکیوں کی تعلیم نہ صرف ایک فرد بلکہ پورے خاندان اور معاشرے کی تقدیر بدل سکتی ہے۔ ایک تعلیم یافتہ بیٹی ایک باشعور ماں بنتی ہے، جو آنے والی نسلوں کی بہتر تربیت کا ذریعہ بنتی ہے۔ لہٰذا یہ وقت کی اہم ضرورت ہے کہ علاقے میں لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں اور تعلیمی اداروں کے قیام کو یقینی بنایا جائے۔
آخر میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ علاقے کے بچوں، خصوصاً بچیوں کو تعلیم کے بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش جاری رکھی جائے گی، تاکہ ایک روشن، تعلیم یافتہ اور خوشحال معاشرے کی بنیاد رکھی جا سکے۔

23/03/2026
Photos from ‎شاٹکس ویلفیر ار گنا ییز یشن‎'s post 23/03/2026

آج شاٹکس ویلفیئر آرگنائزیشن کا ایک اہم اور تفصیلی اجلاس منعقد ہوا، جس میں تنظیم کی گزشتہ چھ سالہ کارکردگی کا جامع جائزہ پیش کیا گیا۔
اجلاس میں مولانا روح اللہ صاحب نے تنظیم کی اب تک کی مجموعی آمدن اور اخراجات کی تفصیل بیان کی۔ رپورٹ کے مطابق، تنظیم نے اپنے محدود وسائل کے باوجود اب تک تقریباً ساٹھ لاکھ روپے کی خطیر رقم مستحق، نادار اور بے سہارا افراد کی مدد پر خرچ کی، جبکہ بے بس مریضوں کے علاج و معالجے میں بھی بھرپور تعاون کیا۔
اجلاس کے دوران تنظیم کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ معاشرے میں خدمتِ انسانیت کے جذبے کو فروغ دینے، خصوصاً نوجوان نسل کے دلوں میں ہمدردی، ایثار اور بھائی چارے کا شعور بیدار کرنے کے لیے عملی اقدامات پر بھی مشاورت ہوئی۔
اجلاس میں اوورسیز بھایئوں کے تنظیم کیساتھ خلوصِ دل سے ہر وقت تعاون کو سراہا گیا
✨ خدمتِ انسانیت دراصل ایک ایسی عبادت ہے جو دلوں کو جوڑتی، معاشروں کو سنوارتی اور انسان کو اللہ کے قریب کرتی ہے۔
یہ صرف مالی مدد کا نام نہیں، بلکہ کسی کے دکھ کو بانٹنا، کسی کے چہرے پر مسکراہٹ لانا، اور ضرورت کے وقت کسی کا سہارا بن جانا ہی اصل انسانیت ہے۔
🤝 آئیے! ہم سب مل کر اس نیک مشن کا حصہ بنیں، اپنے وسائل، وقت اور صلاحیتوں کو انسانیت کی خدمت کے لیے وقف کریں، تاکہ ہمارا معاشرہ محبت، ہمدردی اور اخوت کی روشن مثال بن سکے۔

20/03/2026

تنظیم کے طرف سے تمام مسلمانوں دل کو دل کے گہرائیوں سے عیدالفطر کی خوشیاں مبارک ہوں۔ 🌙✨
اللہ تعالیٰ آپ سب کے اخلاص، سخاوت اور مستحقین کی خدمت کے جذبے کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے، آپ کے دیے ہوئے ہر عطیے کو صدقۂ جاریہ بنا دے، اور اس کا بہترین اجر دنیا و آخرت میں عطا فرمائے۔
دعا ہے کہ اللہ رب العزت آپ سب کو صحت، خوشحالی اور برکتوں سے نوازے، آپ کی زندگیوں کو آسانیوں اور کامیابیوں سے بھر دے، اور آپ کو ہمیشہ دکھی انسانیت کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرماتا رہے۔ آمین یا رب العالمین۔

18/02/2026

“خدمتِ خلق وہ عبادت ہے جس کا اجر خود ربِّ کریم اپنے خزانے سے عطا فرماتا ہے۔”
الحمدللہ!
شاٹکس ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب سے آج علاقے کی بیواؤں، یتیموں اور لاچار مستحق خاندانوں میں پانچ لاکھ روپے کی رقم کیش صورت میں رمضان پیکیجز کے طور پر تقسیم کی گئی۔ تنظیم کے مخلص رضاکاروں نے گھر گھر جا کر امداد پہنچائی تاکہ سفید پوش اور ضرورت مند افراد باعزت طریقے سے اس مبارک مہینے کی برکتوں میں شریک ہو سکیں۔
یہ صرف مالی مدد نہیں بلکہ انسانیت سے محبت، ہمدردی اور بھائی چارے کا عملی اظہار ہے۔
اللہ تعالیٰ ان تمام مخیر حضرات اور ساتھیوں کو جزائے خیر عطا فرمائے جنہوں نے اس عظیم کارِ خیر میں مالی، جانی اور سوشل میڈیا مہم کے ذریعے بھرپور تعاون کیا۔
یاد رکھیں!
“خدمتِ انسانیت میں جو سکون ہے، وہ دنیا کی کسی دولت میں نہیں۔”
اللہ تعالیٰ ہمیں ہمیشہ ضرورت مندوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین 🤲

Photos from ‎شاٹکس ویلفیر ار گنا ییز یشن‎'s post 16/02/2026

"تم نیکی ہرگز حاصل نہیں کر سکتے جب تک اپنی پسندیدہ چیزوں میں سے خرچ نہ کرو۔" (القرآن)
الحمدللہ! رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں میں آج تنظیم کے دفتر میں ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں باہمی مشاورت سے یہ فیصلہ کیا گیا کہ علاقے کے مستحق اور مالی لحاظ سے کمزور خاندانوں میں کل سے رمضان پیکیج نقد رقم کی صورت میں تقسیم کیا جائے گا، تاکہ وہ اپنی ضروریات کے مطابق سامان خرید سکیں۔
ہم دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ اس کارِ خیر کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے، تمام معاونین اور کارکنان کو جزائے خیر عطا کرے، اور اسے ضرورت مند خاندانوں کیلئے آسانی اور خوشی کا ذریعہ بنائے۔ آمین 🤲

Want your business to be the top-listed Government Service in Peshawar?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Address


Dir Upper
Peshawar