Unofficial Public Health Engineering Department, Khyber Pakhtunkhwa

Unofficial Public Health Engineering Department, Khyber Pakhtunkhwa

Share

Unofficial

PHED is mandated to provide potable water & sanitation facilities to the rural population and planning and construction of mega water supply and, severage and dranage scheme in urban sanitation facilities to the people of Khyber Pakhtunkhwa.

Photos from Public Health Engineering Department KP's post 15/07/2024
06/09/2023

ہینڈآؤٹ۔پشاور، 4 ستمبر 2023ء
خیبرپختونخوا کے نگران مشیر آبنوشی اورمواصلات وتعمیرات ڈاکٹرسید سرفرازعلی شاہ نے کہا ہے کہ صوبے کے تمام عوا کو پینے کے صاف پانی کی بلاتعطل فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ تکمیل شدہ سکیموں کی اپ گریڈیشن اور فعالیت بشمول جاری سکیمیں ہنگامی بنیادوں پر مکمل کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ سٹاف کی جدید تربیت بشمول فنڈز کی بروقت اجراء اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت نئے منصوبوں کی منظوری اور واٹرچارجز کی ریکوری اہداف کے حصول کیلئے بھی عملی اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے ہدایت جاری کی کہ جاری ترقیاتی منصوبوں کی مانیٹرنگ نظام میں مزید بہتری لائی جائے اور جاری ترقیاتی منصوبے بروقت ٹائم لائن کے مطابق مکمل کئے جائیں۔

انہوں نے یہ ہدایات محکمہ آبنوشی کے بریفنگ لیتے وقت جاری کی۔ اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری، ڈپٹی سیکرٹری، چیف انجینئرز اور ایگزیکٹیو انجینئرز نے شرکت کی۔ ڈائریکٹرٹیکنیکل وسیم مروت نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ خیبرپختونخوا کے بندوبستی اضلاع میں کل 7991 واٹرسپلائی سکیمیں جبکہ ضم اضلاع میں 2151 واٹرسپلائی سکیمیں ہیں جوکہ کل 5.27 ملین لوگوں کو صاف پانی فراہم کررہی ہے۔ اس طرح جاری ترقیاتی منصوبوں میں خیبرپختونخوا کے 80 اے ڈی پی سکیمیں ضم اضلاع کی 12 اے آئی پی کی 7 اور فارن فنڈڈ 3 منصوبوں بشمول کل 102 منصوبے شامل ہیں جن کے ٹوٹل اخراجات 3146 ملین روپے ہیں اور ابھی تک ریلیز شدہ بجٹ کے 79 فی صد اخراجات ہوچکے ہیں۔ جبکہ میگاپراجیکٹس میں رحمان آباد، شکردرہ سکیم جس پر 2 ہزار 85 ملین روپے خرچ آئیگا اور 77 ہزار عوام مستفید ہوں گے اس طرح خال دیرلوئر کی سکیم اتلاڈیم صوابی سکیم، حویلیاں ایبٹ آباد گریوٹی بیسڈ سکیم، مانسہرہ واٹر سپلائی گریوٹی سکیم، اسی طرح ضم اضلاع میں خیبر علی مسجد سکیم، پاڑاچنار میں ملک یار گریوٹی بیسڈ واٹرسپلائی سکیم اور لواغرڈیم ٹو کرک سٹی گریوٹی سپلائی سکیم وغیرہ شامل ہیں۔

صوبائی مشیرکو مزیدبتایاگیا کہ امسال واٹرچارجزکی مد میں 300 ملین کی ریکوری کا ہدف ہے جبکہ صوبہ بھر میں ہمارے 3 لاکھ 32 ہزار 603 واٹرکنکشنز ہیں۔

صوبائی مشیر نے ہدایت کی کہ صوبہ بھر میں ای گورننس کے تحت واٹرکوالٹی مانیٹرنگ کی بہتری کیلئے اقدامات، میٹیریل ٹیسٹنگ لیبز کی تمام اضلاع تک توسیع او زیادہ ترسکیموں کو سولرائزیشن پرمنتقل کرنے کیلئے اقدامات کریں اس طرح محکمے میں مزید ریفارمز لانے کیلئے ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو مزید فعال کریں اور نوجوان انجینئرز اور ریسرچرز کو مختلف منصوبوں میں انٹرنشپ فراہم کریں اور اس ضمن میں تکنیکی یونیورسٹیز کیساتھ مفاہمتی یاداشتوں پر کام کریں۔
انہوں نے مزید ہدایت جاری کی کہ ای بڈنگ سسٹم، ای پراگرس، ای ورک آرڈر کو صوبے کے تمام اضلاع تک توسیع دیں۔ اس طرح واٹرچارجز کنیکشن سافٹ ویئر پر بھی جلد از جلد کام شروع کریں۔ جبکہ صوبہ بھر کی تمام سکیموں کی جی آئی ایس میپنگ کا عمل بھی جلد ازجلد مکمل کریں۔

صوبائی مشیر کو بتایاگیاکہ ابھی تک 2 ہزار 2 سو 44 واٹرسپلائی سکیموں کو سولرائز کیاگیا ہے جس سے کل 30 میگاواٹ بجلی کی بچت ہوتی ہے اور مزید 1 ہزار 380 سیکیموں کو سولرائز کیاجارہاہے۔ مشیرآبنوشی اورمواصلات تعمیرات ڈاکٹر سید سرفراز علی شاہ نے محکمے میں کئے گئے اقدامات کو سراہا۔


Sector Reforms Unit PHED KP
Government of Khyber Pakhtunkhwa
Kp Updates.
Establishment of E-Governance and CBIS
Directorate General Information & PRs, KP
Government Of Khyber Pakhtunkhwa Updates

Photos from Unofficial Public Health Engineering Department, Khyber Pakhtunkhwa's post 10/09/2022

The Superintending Engineer Mansehra alongwith XEN Kohistan Lower and PHE Lab Abbottabad team visited Kohistan Lower. Samples for water quality testing of various schemes in Distt were collected

Photos from Unofficial Public Health Engineering Department, Khyber Pakhtunkhwa's post 10/09/2022

Site visit of Superintending Engineer & Executive Engineer Khyber.

Want your business to be the top-listed Government Service in Peshawar?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address


Peshawar

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00