Higher Education Regulatory Authority Khyber Pakhtunkhwa

Higher Education Regulatory Authority Khyber Pakhtunkhwa

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Higher Education Regulatory Authority Khyber Pakhtunkhwa, Government Organization, 46/A, Sector B-2, Phase 5, Hayatabad, Peshawar.

Photos from Higher Education Regulatory Authority Khyber Pakhtunkhwa's post 24/03/2026

یومِ پاکستان کے موقع پر چیئرمین ہائر ایجوکیشن ریگولیٹری اتھارٹی (ہیرا)، ساجد انعام نے حکومت خیبرپختونخوا کی احساس شجر مہم میں حصہ لیتے ہوئے ایک پودا لگا کر قومی فریضہ ادا کیا۔
ہائر ایجوکیشن ریگولیٹری اتھارٹی (ہیرا) نے خیبرپختونخوا کے طلبہ اور اساتذہ کو بھی اس مہم میں بھرپور شرکت کی دعوت دی ہے کہ وہ اپنے حصے کا کم از کم ایک پودا ضرور لگائیں، تاکہ اجتماعی کاوشوں کے ذریعے موسمیاتی تبدیلیوں کے مضر اثرات کو کم کیا جا سکے۔

24/03/2026

خیبر پختونخوا احساسِ شجر کاری مہم!

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کا یومِ پاکستان (23 مارچ) کے موقع پر صوبہ بھر میں 10 لاکھ پودے لگانے کا تاریخی اعلان!
اس شجرکاری مہم میں حکومت خیبر پختونخوا دس لاکھ پودے لگارہی ہے۔ آپ بھی اپنے حصے کا پودا لگائیں اور اس تعداد میں اضافہ کریں۔ اس مہم کو مؤثر اور جدید بنانے کے لیے ایک خصوصی آن لائن ویب پورٹل بھی متعارف کرائی گئی ہے، جہاں شہری پودے لگا کر اپنی تصاویر اور ویڈیوز اپلوڈ کر سکتے ہیں:
https://ehsaaseshajar.kp.gov.pk
یہ مہم ماحولیاتی بہتری، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اور آنے والی نسلوں کے محفوظ مستقبل کے لیے اہم سنگِ میل ثابت ہوگی۔
آئیں! اس قومی مہم کا حصہ بنیں
ایک درخت لگائیں، پاکستان کو سرسبز بنائیں

18/03/2026

محکمہ اعلی تعلیم خیبرپختونخوا نے عیدالفطر کی مناسبت سے تعلیمی اداروں میں چھٹیوں بارے اعلامیہ جاری کر دیا۔


18/03/2026

Under the Awam Dost policy, convey your issues and share your suggestions with Chairman HERA, live through Facebook.

Please call on: 091-9217676

16/03/2026

** آن لائن کھلی کچہری (ای۔کچہری) **

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کی عوام دوست پالیسی کے تحت ہائر ایجوکیشن ریگولیٹری اتھارٹی، حکومت خیبر پختونخوا، کی جانب سے ایک آن لائن کھلی کچہری (ای۔کچہری) کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

اس موقع پر چیئرمین ہائر ایجوکیشن ریگولیٹری اتھارٹی، عوام کی جانب سے پیش کیے جانے والے مسائل، شکایات اور تجاویز کو براہِ راست سنیں گے اور ان پر جواب دیں گے۔

تاریخ: 18 مارچ 2026
وقت: صبح 11:00 بجے

14/03/2026
10/03/2026

حکومت خیبرپختونخوا کا ایندھن بحران کے پیش نظر اہم فیصلہ

خیبرپختونخوا میں جامعات اور ڈگری ایوارڈنگ اداروں کے اوقات کار میں عارضی تبدیلی کا اعلان کر دیا گیا

صوبے بھر کی تمام سرکاری و نجی جامعات جمعہ اور ہفتہ کو بند رہیں گی
ڈگری ایوارڈنگ ادارے اور کالجز بھی جمعہ اور ہفتہ کو بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا
باقی ایام میں جامعات کو ہائبرڈ یا آن لائن تدریسی نظام اپنانے کی ہدایت کر دی گئی

ایندھن کی فراہمی اور قیمتوں کی صورتحال کے باعث متبادل تدریسی طریقہ کار اپنانے کی تجویز پر عملدرامد شروع ہوگیا
اعلامیے میں تعلیمی اداروں کے لیے ہائبرڈ اور آن لائن کلاسز کو ترجیح دینے کی ہدایت کر دی گئی

فیصلے کا اطلاق ابتدائی طور پر دو ماہ کے لیے ہوگا
نئی ہدایات جاری ہونے تک موجودہ انتظامات برقرار رہیں گے
ہائیر ایجوکیشن، آرکائیوز اینڈ لائبریریز ڈیپارٹمنٹ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا

تمام وائس چانسلرز اور متعلقہ اداروں کو فیصلے پر عملدرآمد کی ہدایت جاری کر دی گئی
۔

Photos from Higher Education Regulatory Authority Khyber Pakhtunkhwa's post 06/03/2026

** Drugs Free Pakistan **

On the directions of the Chairman, Higher Education Regulatory Authority (HERA), an awareness session under the Master Trainers Program of the Anti Narcotics Force (ANF) was organized at CECOS University of IT & Emerging Sciences, Peshawar. The session was arranged by HERA in collaboration with the Private Chartered Universities Forum (PCUF), Khyber Pakhtunkhwa.

Officials from the Anti-Narcotics Force (ANF), along with representatives from member universities of PCUF, participated in the program. During the session, ANF officials delivered an informative and engaging presentation highlighting the harmful effects of drugs and other life-threatening substances, while emphasizing the importance of awareness, prevention, and collective responsibility in combating drug abuse within educational institutions.

The participants appreciated the initiative and acknowledged the importance of such programs in equipping university representatives as master trainers who can further disseminate awareness among students and academic communities.

The initiative reflects the continued commitment of HERA and private sector universities of Khyber Pakhtunkhwa to promote a drug-free, safe, and healthy academic environment.








02/03/2026

محترم پرنسپلز / ایڈمنسٹریٹرز،

یہ مشاہدے میں آیا ہے کہ بعض ادارے ہائر ایجوکیشن ریگولیٹری اتھارٹی (HERA) کے ریگولیٹری فریم ورک کے اطلاق کے حوالے سے سوالات اٹھاتے رہتے ہیں، خصوصاً اُن معاملات میں جہاں پیشہ ورانہ کونسلز بھی شامل ہوتی ہیں۔

اس ضمن میں دوبارہ واضح کیا جاتا ہے کہ HERA صوبائی سطح پر قائم ایک بااختیار قانونی ریگولیٹری اتھارٹی ہے، جسے مروجہ قوانین اور آرڈیننسز کے تحت خیبر پختونخوا میں کام کرنے والے تمام نجی اعلیٰ تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن، انتظامی نگرانی اور قانونی تقاضوں کی تعمیل کو یقینی بنانے کا اختیار حاصل ہے۔

اگرچہ پیشہ ورانہ کونسلز اپنے متعلقہ شعبہ جات میں نصاب کے معیارات، لائسنسنگ اور پیشہ ورانہ ایکریڈیٹیشن کو منظم کرتی ہیں، تاہم یہ نگرانی اداروں کو صوبائی ریگولیٹری فریم ورک کے تحت لازمی رجسٹریشن حاصل کرنے اور دیگر قانونی تقاضے پورے کرنے سے مستثنیٰ نہیں کرتی۔

یہ امر بھی قابلِ ذکر ہے کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC)، جو اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں وفاقی سطح کا اعلیٰ ترین ادارہ ہے، پالیسی ہدایات اور مستقل احکامات جاری کرتا ہے جو ملک بھر میں ادارہ جاتی طور پر مؤثر اور لازم التعمیل ہوتے ہیں۔ وفاقی معیارات اور صوبائی ریگولیٹری تقاضوں دونوں کی پاسداری ادارے کی قانونی حیثیت کو مستحکم بناتی ہے اور طلبہ کے تعلیمی مفادات کا تحفظ کرتی ہے۔

بعض نرسنگ کالجز کی جانب سے حالیہ قانونی کارروائیوں نے بھی قانون کے تحت اس مؤقف کو واضح کر دیا ہے۔ طے شدہ معاملات پر بار بار عدالتی چارہ جوئی نہ صرف ادارہ جاتی وسائل کا ضیاع ہے بلکہ تعلیمی سرگرمیوں میں بھی خلل ڈالتی ہے۔ لہٰذا اداروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ غیر ضروری قانونی کارروائی سے گریز کریں اور اپنی توجہ انتظامی بہتری، تعلیمی معیار، طلبہ کی فلاح اور پیشہ ورانہ عمدگی پر مرکوز رکھیں۔

ہائر ایجوکیشن ریگولیٹری اتھارٹی (HERA) تمام اداروں کے ساتھ سہولت کاری، رہنمائی اور تعمیری روابط کے لیے پُرعزم ہے۔ آپ سے توقع کی جاتی ہے کہ قابلِ اطلاق قوانین و ضوابط کی لفظاً اور عملاً مکمل پاسداری کو یقینی بنائیں، تاکہ ہمارے طلبہ کو معیاری تعلیم کی فراہمی کا مشترکہ مقصد بغیر کسی غیر ضروری پیچیدگی کے حاصل کیا جا سکے۔

قانونی، شفاف اور تعلیمی طور پر مستحکم اعلیٰ تعلیمی ماحول کے قیام میں آپ کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔






02/03/2026

Dear Principals / Administrators,

It has been observed that certain institutions continue to raise questions regarding the applicability of the regulatory framework of the Higher Education Regulatory Authority (HERA), particularly in matters where professional councils are also involved.

In this regard, it is reiterated that HERA is the statutory provincial regulatory authority mandated to ensure registration, governance oversight, and compliance of all private higher education institutions operating within Khyber Pakhtunkhwa, in accordance with the relevant laws and ordinances in force.

While professional councils may regulate curriculum standards, licensing, and professional accreditation within their respective domains, such oversight does not exempt institutions from obtaining mandatory registration and fulfilling statutory requirements under the provincial regulatory framework.

It is also important to note that the Higher Education Commission (HEC), being the apex federal body in the higher education sector, issues policy directions and standing instructions which are binding and carry institutional authority across the country. Compliance with both federal standards and provincial regulatory requirements ensures institutional legitimacy and protects students’ academic interests.

The recent legal proceedings initiated by certain nursing colleges have already clarified the position under law. Repeated resort to litigation on settled matters not only diverts valuable institutional resources but also disrupts academic focus. Institutions are therefore advised to avoid unnecessary legal proceedings and instead concentrate their efforts on strengthening governance, academic quality, student welfare, and professional excellence.

HERA remains committed to facilitation, guidance, and constructive engagement with all institutions. You are encouraged to ensure full compliance with applicable rules and regulations in letter and spirit, so that the collective objective of providing quality education to our students may be achieved without avoidable complications.

Your cooperation in maintaining a lawful, transparent, and academically sound higher education environment is highly appreciated.






24/02/2026

of FAST NUCES - Peshawar Campus



Higher Education Archives & Libraries Department Khyber Pakhtunkhwa
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa

20/02/2026

چئیرمین عمران خان کے وژن کے مطابق وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کی قیادت میں پہلے 100 دنوں میں تعلیم، اعلیٰ تعلیم اور تکنیکی تعلیم کو انسانی ترقی اور باوقار مستقبل کی بنیاد بنایا گیا۔ مقصد یہ ہے کہ ہر بچے کو بہتر تعلیمی ماحول، نوجوانوں کو عملی مہارتیں اور اداروں کو شفاف و مؤثر نظام فراہم کیا جائے۔

خیبرپختونخوا میں تعلیم کو ایک جامع، جدید اور شفاف نظام میں ڈھالا جا رہا ہے، جہاں سہولیات، مہارت اور حکمرانی مل کر نوجوان نسل کو بااختیار بنا رہی ہیں۔




Want your business to be the top-listed Government Service in Peshawar?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Culinary Team

Attire

Telephone

Address


46/A, Sector B-2, Phase 5, Hayatabad
Peshawar
25000