Planning & Development Department Khyber Pakhtunkhwa

Planning & Development Department Khyber Pakhtunkhwa

Share

The Planning & Development Department is the major policy decision-making stakeholder especially in the field of development in Khyber Pakhtunkhwa.

https://whatsapp.com/channel/0029VbAsqgaD8SE1rM57QD1H

08/04/2026

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت محکمہ پلاننگ و ڈویلپمنٹ کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف شعبوں کے سالانہ ترقیاتی پروگرام 2026-27 کے نئے منصوبوں پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں صحت اور تعلیم کے شعبوں میں بڑے منصوبے زیر غور آئے، جن میں ٹرائیبل میڈیکل کالج، نرسنگ کالجز، اسپتالوں کی اپ گریڈیشن، ہیلتھ سٹی، نئے بلاکس، بریسٹ کینسر اسکریننگ سینٹرز اور 1000 بیڈز جنرل اسپتال شامل ہیں۔

تعلیم کے شعبے میں سکولوں کی اپ گریڈیشن، ناپید سہولیات کی فراہمی، آئی ٹی و سائنس لیبز کی بحالی، اور کمپیوٹر سائنس میں اے آئی نصاب کی شمولیت تجویز کی گئی، جبکہ ضم اضلاع میں سکالرشپس اور اساتذہ کے لیے ہاسٹلز بھی زیر غور آئے۔

اجلاس میں لینڈ ریکارڈ کی بہتری، ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹریز کے قیام، اقلیتی برادری کی مالی خودمختاری، اور مدارس و مساجد کی انفراسٹرکچر ڈیویلپمنٹ پر بھی اتفاق کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے صوبے بھر کے سکولوں میں 20 ہزار اضافی کلاس رومز شامل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ صحت اور تعلیم حکومت کی اولین ترجیح ہیں، اور عوام کو دہلیز پر سہولیات کی فراہمی ہمارا مشن ہے۔

Photos from Planning & Development Department Khyber Pakhtunkhwa's post 02/04/2026

A productive meeting was held with Ms. Emma Xiaoqin Fan, Country Director, Asian Development Bank (Pakistan Resident Mission), and the Country Operations Team during their visit to Khyber Pakhtunkhwa for programming and pipeline deep-dive sessions with line departments. The mission concluded with a wrap-up meeting chaired by the Additional Chief Secretary (P&D), Mr. Islam Zaib, where the proposed project pipeline for 2027–28 under the upcoming Country Partnership Strategy was discussed. The ACS emphasized the need for enhanced investments in human and social development, with a particular focus on the merged districts to address long-standing development gaps.

23/03/2026

یوم پاکستان اس عہد کی تجدید کا دن ہے کہ ہم ملک کی ترقی، استحکام اور خوشحالی کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

21/03/2026

تمام اہل اسلام کو عیدالفطر کی خوشیاں مبارک ہو!

Photos from Planning & Development Department Khyber Pakhtunkhwa's post 19/03/2026

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کے خصوصی ہدایت پر محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات میں سال 2026-27 کے سالانہ ترقیاتی پروگرام پر تواتر کے ساتھ مشاورتی اجلاس منعقد ہو رہے ہیں۔ ان اجلاسوں میں مختلف محکموں کے سالانہ ترقیاتی پروگراموں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی و ترقیات خیبرپختونخوا اسلام زیب کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس میں سیکریٹری منصوبہ بندی و ترقیات خیبرپختونخوا عدیل شاہ سمیت متعلقہ محکموں کے سیکریٹریز اور پی اینڈ ڈی کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں سال 2026-27 کے مجوزہ سالانہ ترقیاتی پروگرام پر اب تک کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات ایک مربوط حکمتِ عملی کے تحت عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو منظم شکل دینے کے لیے عملی اقدامات کر رہا ہے اور اس سلسلے میں مشاورتی عمل کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جا رہا ہے۔

Photos from Directorate General Information & PRs, KP's post 17/03/2026
Photos from Planning & Development Department Khyber Pakhtunkhwa's post 17/03/2026

The 9th Project Steering Committee meeting of the Khyber Pakhtunkhwa Cities Improvement Project (KPCIP) was held under the chairmanship of the Additional Chief Secretary (P&DD) Mr. Islam Zaib to review the progress of the project and discuss key implementation matters.

The Committee reviewed the physical and financial progress, procurement status, and major milestones achieved under the project. Discussions focused on improving urban service delivery in Peshawar, Abbottabad, Kohat, Mardan, and Mingora (Swat).

KPCIP, implemented by the Local Government, Government of Khyber Pakhtunkhwa, with financial assistance from the Asian Development Bank (ADB) and Asian Infrastructure Investment Bank (AIIB), aims to enhance water supply, sanitation, and solid waste management systems while strengthening the institutional capacity of Water and Sanitation Services Companies (WSSCs).

The Committee also reviewed key implementation challenges and provided strategic guidance to accelerate project implementation to ensure improved municipal services, climate-resilient infrastructure, and better urban living standards for the people of Khyber Pakhtunkhwa.

16/03/2026

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت محکمہ پلاننگ و ڈویلپمنٹ کا بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس

وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے آئندہ سالانہ ترقیاتی پروگرام (ADP) میں شامل تمام اسکیموں کے پی سی ون جون تک مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی۔ سالانہ ترقیاتی پروگرام 2026-27 صوبے کی ہمہ جہت ترقی کا روڈ میپ ہوگا اور پسماندہ اضلاع کو ترجیح دی جائے گی۔
نئے ترقیاتی منصوبوں میں روزگار کے مواقع، تعلیم، صحت اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کو اولین ترجیح دی جائے گی تاکہ عوام کو براہ راست فائدہ پہنچ سکے۔
اجلاس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام 2025-26 کے تحت جاری فنڈز اور اخراجات پر بریفنگ دی گئی۔
اب تک جاری شدہ رقم کا 67 فیصد خرچ ہو چکا ہے جبکہ آئندہ مالی سال کے دوران 218 ہائی پریارٹی منصوبے مکمل کیے جائیں گے۔
ضم اضلاع کے تیز رفتار ترقیاتی پروگرام کے لیے وفاق نے رواں مالی سال میں تاحال فنڈ جاری نہیں کیے، تاہم صوبائی حکومت نے 29.6 ارب روپے جاری کیے ہیں۔
آئندہ مالی سال کے ترقیاتی پروگرام میں 80 فیصد فنڈز جاری منصوبوں اور 20 فیصد نئے منصوبوں کے لیے مختص کیے جائیں گے۔
اگلے ترقیاتی پروگرام میں ضم اضلاع کے لیے ایک ہزار ارب روپے کا روشن قبائل پیکج شامل ہے۔ اس کے علاوہ ہیلتھ سٹی، احساس جنگل پروگرام اور ٹرائیبل میڈیکل کالج کے قیام کی تجاویز بھی پروگرام کا حصہ ہیں۔
اسی طرح ورچوئل کلاس رومز، بیگ فری سکولز، سکولوں میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کریکولم، ٹرائیبل یونیورسٹی اور اپر چترال کے لیے انٹیگریٹڈ ڈویلپمنٹ پیکج بھی شامل کیے گئے ہیں۔
پناہ گاہ نیٹ ورک کی توسیع، زمونگ کور نیٹ ورک، خصوصی بچوں کے لیے سکول، معذور افراد کے لیے خود روزگاری منصوبہ، خیبر سفاری ٹرین، بی آر ٹی کی ڈویژنل توسیع، سیف سٹیز کی تکمیل اور سائبر سیکیورٹی آپریشن سنٹر بھی آئندہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کا حصہ ہیں۔

Photos from Planning & Development Department Khyber Pakhtunkhwa's post 13/03/2026

A review meeting on the Asian Development Bank (ADB) portfolio for Khyber Pakhtunkhwa was held under the chairmanship of the Secretary, Planning & Development Department, Khyber Pakhtunkhwa, Mr. Adeel Shah.

The ADB mission was led Nissanka Amila Salgado, Country Operations Head. The Chief IDS and Project Directors also attended the meeting, while multiple officials attended through a video link.

The ADB team lauded the partnership and appreciated the progress made so far in Khyber Pakhtunkhwa, emphasizing the importance of project disbursement and compliance. The Secretary P&D stressed the need for timely completion and directed the Project Directors to ensure that projects remain on track.

Photos from Planning & Development Department Khyber Pakhtunkhwa's post 11/03/2026

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کے خصوصی ہدایت پر پی ڈی ڈبلیو پی اجلاس میں 25 ارب سے زائد کے 13 ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات

Photos from Planning & Development Department Khyber Pakhtunkhwa's post 09/03/2026

محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات خیبر پختونخوا میں صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے تیرہویں اور چودھویں اجلاس کی تفصیلات

Want your business to be the top-listed Government Service in Peshawar?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Address


Civil Secretariat
Peshawar
25000

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00