صحت کارڈ کے آغاز کے پہلے دن سے لے کر آج تک مسرت شوکت میڈیکل کمپلیکس میں مریضوں کے مختلف علاج کامیابی کے ساتھ جاری ہیں۔ جدید طبی سہولیات اور ماہر ڈاکٹروں کی موجودگی میں علاقے کے مریضوں کو بہترین علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔ صحت کارڈ کی بدولت غریب اور مستحق مریضوں کو بڑا ریلیف ملا ہے۔
Hashtags:
Dr Shaukat Ali
Official fb page of DGHS KPK Dr Shaukat Ali.
26/03/2026
قومی مشر ملک اسلم پرویز کے بیٹے ملک عدنان کی شادی کی پروقار تقریب، معزز شخصیات کی شرکت
قومی مشر ملک اسلم پرویز کے بیٹے ملک عدنان کی شادی کی پروقار تقریب میں علاقے کی سیاسی، سماجی اور صحافتی شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر سابق ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر شوکت علی خان بھی شریک ہوئے جہاں ان کی مختلف معزز شخصیات اور صحافی حضرات سے ملاقات ہوئی اور موجودہ حالات پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔
تقریب کے دوران علاقے کے مشران نے سی او مسرت شوکت نرسنگ کالج، مسرت شوکت ہسپتال، دی ایجوکیٹرز سنی کیمپس تیمرگرہ اور مشال شوکت گرلز کالج کے قیام پر ڈاکٹر شوکت علی خان کو مبارکباد پیش کی۔ مشران کا کہنا تھا کہ لڑکیوں کے لیے الگ تعلیمی ادارے قائم ہونے سے تعلیم کو فروغ ملے گا اور یہ اقدام دیر کی روایات کے مطابق ایک مثبت قدم ہے۔
سابق ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر شوکت علی خان نے بھی دلہا ملک عدنان کو شادی کی مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
25/03/2026
آج سابقہ ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر شوکت علی صاحب نے چند روز قبل ثمرباغ ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر عادل کی اہلیہ کے اچانک انتقال پر ان کے رہائش گاہ جا کر ان سے دلی تعزیت اور غمگساری کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مرحومہ کے لیے مغفرت، بلندیٔ درجات اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کی دعا کی۔
ڈاکٹر شوکت علی صاحب نے سوگوار خاندان کے ساتھ گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں وہ برابر کے شریک ہیں اور اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ مرحومہ کے لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔ آمین۔
20/03/2026
🌙✨ عید الفطر مبارک ✨🌙
ڈاکٹر شوکت علی (سابق ڈی جی ہیلتھ) کی جانب سے تمام اہلِ اسلام کو عید الفطر کی دلی مبارکباد۔
رمضان ہمیں صبر، ہمدردی اور خدمت کا درس دے کر رخصت ہوا—آئیں ان اقدار کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں۔
اللہ تعالیٰ ہماری عبادات قبول فرمائے اور ہمیں خوشیاں، امن اور صحت عطا کرے۔
🌸 عید مبارک! 🌸
— ڈاکٹر شوکت علی
09/03/2026
مسرت شوکت کالج آف نرسنگ کے لیے یہ نہایت فخر اور خوشی کا لمحہ ہے کہ آٹھویں سمسٹر کے شاندار نتائج میں ہمارے 34 ہونہار طلبہ و طالبات نے 4.00 میں سے 4.00 جی پی اے حاصل کر کے ایک نئی مثال قائم کی ہے۔ یہ کامیابی طلبہ کی مسلسل محنت، لگن اور تعلیمی وابستگی کا واضح ثبوت ہے۔
ہم اپنے تمام کامیاب طلبہ و طالبات کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنی انتھک محنت اور عزم کے ذریعے کالج کا نام روشن کیا۔
اس شاندار کامیابی پر ہم کالج کی قابل اور محنتی فیکلٹی کو بھی خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جن کی بہترین رہنمائی، علمی صلاحیت اور خلوص نے طلبہ کو کامیابی کی اس منزل تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔
مسرت شوکت کالج آف نرسنگ نہ صرف جدید تعلیمی ماحول فراہم کر رہا ہے بلکہ اعلیٰ معیار کی تدریس اور بہترین کلینیکل تربیت کے ذریعے مستقبل کے بہترین نرسنگ پروفیشنلز تیار کر رہا ہے۔
ہمیں امید ہے کہ ہمارے طلبہ و طالبات اسی جذبے اور محنت کے ساتھ آگے بھی کامیابیوں کے نئے سنگ میل عبور کرتے رہیں گے اور معاشرے کی خدمت میں اہم کردار ادا کریں گے۔
📚✨ Admission Open 2026 ✨📚
Where Dreams Turn Into Success!
Join The Educators School System & Mashal Girls College Dir
لوئر دیر میں معیاری تعلیم، جدید کیمپس، تجربہ کار اساتذہ اور بہترین رزلٹس کے ساتھ۔
🎓 Play Group سے لے کر College Level تک داخلے جاری ہیں
🏫 محفوظ اور بہترین تعلیمی ماحول
📖 جدید نصاب اور مکمل رہنمائی
📢 آج ہی داخلہ لیں اور اپنے بچوں کا روشن مستقبل یقینی بنائیں!
⸻
🔖 Hashtags:
04/03/2026
لوئر دیر بارون کے معزز ملک خاندان سے تعلق رکھنے والے مرحوم گل نواز خان صاحب کی شخصیت خدمت، دیانت اور تعلیمی قیادت کی روشن مثال تھی۔ آپ نے اپنی پوری زندگی محکمۂ تعلیم کے لیے وقف کیے رکھی۔ اپنے کیریئر کے مختلف ادوار میں آپ نے نہایت ذمہ داری اور خلوص کے ساتھ خدمات سرانجام دیں۔
آپ گورنمنٹ ہایئر سیکنڈری سکول نمبر 3 پشاور سٹی کے پرنسپل رہے، جہاں آپ کی انتظامی صلاحیتوں، نظم و ضبط اور طلبہ سے محبت کو آج بھی یاد کیا جاتا ہے۔ بعد ازاں آپ نے اخر میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کی حیثیت سے فرائض انجام دیے اور ضلع نوشہرہ میں تعلیمی نظام کی بہتری کے لیے نمایاں کردار ادا کیا جس کے بعد اپ ریٹائر ہوگئے۔
آپ کی زندگی محنت، اصول پسندی اور قوم کی خدمت سے عبارت تھی۔ آپ نے نہ صرف اداروں کو سنوارا بلکہ سینکڑوں طلبہ کے مستقبل کو روشن کیا۔
آج ان کے صاحبزادے، سابق ڈی جی ہیلتھ خیبرپختونخوا ڈاکٹر شوکت علی اپنے والد محترم کی قبر پر حاضری دی ، ان کے لیے دعا کی اور عقیدت و محبت کے پھول نچھاور کیے۔
اللہ تعالیٰ مرحوم گل نواز خان صاحب کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی قبر کو نور سے بھر دے اور ان کے درجات بلند فرمائے۔ آمین 🤲
02/03/2026
آج مسرت شوکت کالج آف نرسنگ کے معزز چیف ایگزیکٹو آفیسر اور سابق ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر شوکت علی صاحب نے ادارے کا خصوصی دورہ کیا۔ اس ب موقع پر انہوں نے کالج کے پہلے گریجویٹ بیچ کے طلبہ و طالبات کو انٹرن شپ کے لیے ایم او یو (MOU) باقاعدہ طور پر حوالے کیا۔
یہ اعزاز طلبہ کی محنت، اساتذہ کی رہنمائی اور انتظامیہ کی انتھک کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ اس موقع پر پرنسپل جناب نعیم خان صاحب، وائس پرنسپل جناب اعجاز ناصر صاحب اور ایڈمن و فنانس آفیسر سر سجاد صاحب بھی موجود تھے ۔
ڈاکٹر شوکت علی صاحب نے طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایم او یو نہ صرف ان کے پیشہ ورانہ سفر کا آغاز ہے بلکہ کالج کی تعلیمی معیار اور ساکھ کا واضح ثبوت بھی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ادارہ مستقبل میں بھی طلبہ کو بہترین تعلیمی اور عملی مواقع فراہم کرتا رہے گا۔
مسرت شوکت کالج آف نرسنگ اپنے پہلے گریجویٹ بیچ پر فخر محسوس کرتا ہے اور دعاگو ہے کہ ہمارے طلبہ عملی میدان میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں گے اور انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں گے۔
01/03/2026
مسرت شوکت کالج آف نرسنگ ،
مسرت شوکت کالج آف نرسنگ میں BSN چار سالہ پروگرام میں داخلوں کا اخری مرحلہ شروع ہے ۔ نشستیں محدود ہیں، لہٰذا خیبر پختونخوا کے تمام اہل اور باصلاحیت طلبہ و طالبات کو دعوت دی جاتی ہے کہ وہ بروقت درخواست دے کر اپنے روشن مستقبل کی جانب پہلا قدم اٹھائیں۔
ہمارا ادارہ اپنی شاندار اور جدید عمارت، کشادہ کلاس رومز، مکمل لیس لیبارٹریز اور پُرسکون تعلیمی ماحول کے باعث نمایاں مقام رکھتا ہے۔ تجربہ کار، باصلاحیت اور مخلص فیکلٹی ممبران طلبہ کی نظری اور عملی تربیت میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں، تاکہ وہ ایک قابل، بااعتماد اور پیشہ ور نرس کے طور پر معاشرے کی خدمت کر سکیں۔
کلینیکل تربیت کے لیے ہمارے طلبہ کو دو مستند ہسپتالوں میں عملی مواقع فراہم کیے جاتے ہیں، جن میں بالخصوص Timergara Teaching Hospital شامل ہے۔ اس کے علاوہ مسرت شوکت میڈیکل کمپلیکس میں بھی طلبہ کو معیاری کلینیکل ایکسپوژر حاصل ہوتا ہے، جہاں جدید طبی سہولیات اور تجربہ کار اسٹاف کی نگرانی میں عملی تربیت دی جاتی ہے۔
مسرت شوکت کالج آف نرسنگ نہ صرف ایک تعلیمی ادارہ ہے بلکہ یہ آپ کے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کا پلیٹ فارم ہے۔ آج ہی درخواست دیں اور نرسنگ کے باوقار پیشے میں اپنا مقام بنائیں۔
📌 محدود نشستیں — ابھی اپلائی کریں
01/03/2026
مسرت شوکت کالج آف نرسنگ کے لیے آج کا دن نہایت خوشی اور فخر کا لمحہ ہے۔ ہمارے پہلے بیچ کے طلبہ و طالبات کے لیے انٹرن شپ کے سلسلے میں باقاعدہ مفاہمتی یادداشت (MOU) پر دستخط کیے گئے۔ یہ معاہدہ Afridi Teaching Hospital اور Peshawar Medical Complex کے ساتھ طے پایا، جو ہمارے ادارے کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے۔ اس معاہدے کے ذریعے ہمارے طلبہ کو عملی میدان میں سیکھنے اور اپنی پیشہ ورانہ مہارتوں کو بہتر بنانے کا بہترین موقع ملے گا۔
ہم اپنے معزز چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر شوکت علی Dr Shaukat Ali کے بے حد شکر گزار ہیں، جن کی محنت، رہنمائی اور بہترین قیادت کی بدولت یہ اہم قدم ممکن ہوا۔ ہم کالج کی فیکلٹی کو بھی خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنی لگن اور کوششوں سے اس کامیابی کو حقیقت بنایا۔ یہ کامیابی ہمارے ادارے کے روشن مستقبل کی علامت ہے اور ان شاء اللہ ہم اسی طرح آگے بڑھتے رہیں گے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the business
Website
Address
Shaheed Chowk Timergara
Peshawar
18300
