KPK Police zindabad

KPK Police zindabad

Share

KPK Police zindabad

04/06/2026

پشاور کے رہائشیوں سے پندرہ لاکھ رشوت طلب کرنے اور حبس بے جا میں رکھ کرتشدد کا الزام، وزیر اعلی کے حکم پر ایکسائز تھانہ ایبٹ آباد کے ایڈیشنل ایس ایچ او سب انسپکٹر نسیم خان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا ۔محکمہ ایکسائز نے ملزم سب انسپکٹر نسیم خان کو معطل کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔زرائع کے مطابق پشاور کے رہائشی عمران آفریدی ولد حاجی یوسف جان کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق،پشاور باڑہ کے رہائشی عمران آفریدی نے تھانہ کینٹ ایبٹ آباد میں رپورٹ درج کرواتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ یکم جون 2026 کو وہ اپنے ساتھیوں نیک محمد ولد اصل جان ،انعام اللہ ولد خان میر ،ایازولد جاوید خان کامران ولد کاپی جان کے ہمراہ ناراں کی طرف سفر کر رہے تھے کہ ہزارہ موٹروے کھوکھر میرا کے قریب سرکاری یونیفارم پہنے دس افراد کھڑے تھے جنہوں نے انہیں روک لیا۔ مدعی کے مطابق ملزمان نے خود کو ایکسائز اہلکار ظاہر کرتے ہوئے انہیں زبردستی اپنی گاڑی ہنڈا سوک 979 سے اتار کر اپنی گاڑی میں بٹھایا اور ایک قریبی قیام و طعام ریسٹورنٹ پر پر منتقل کرکے گالم گلوچ اور بد تمیزی کرتے رہے اور پندرہ لاکھ روپے کی ڈیمانڈ کرتے رہے اور ہمارے موبائل بھی چھین لیے اور پاس موجود کچھ رقم بھی نکال لی۔رات بارہ بجے تک جب رشوت نہیں ملی تو ہمیں ایکسائز تھانہ میں منتقل کرکے وہاں ڈنڈوں سے تشدد کیا۔اس دوران ہمارا بھائی سید نبی کجو جو ناراں میں ہمارا انتظار کر رہا تھا نے وزیر اعلی آفس پشاور رابطہ کرکے تفصیلات بتائی تو سی ایم ہاوس کی مداخلت پر صبح آٹھ بجے ہمیں چھوڑا گیا ۔

کینٹ پولیس نے علت نمبر 669 کے تحت ایف آئی آر درج کرکے تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 341، 342، 506، 160، 337-F(i)، 427 اور 34شامل کرتے ہوئے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق مقدمے کی تحقیقات جاری ہیں اور شواہد کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔دوسری طرف محکمہ ایکسائز نے بھی سب انسپکٹر نسیم خان کو معطل کرکے محکمانہ انکوائری شروع کر دی ہے۔

**نوٹ:** مذکورہ الزامات مدعی کی ایف آئی آر میں درج شکایت پر مبنی ہیں، جن کی تصدیق یا تردید تفتیش اور عدالتی کارروائی کے بعد ہی ممکن ہوگی۔

Photos from KPK Police zindabad's post 04/06/2026

٭ خیبرپختونخوا پولیس کے شہداءکے ورثاءمیں پلاٹ الاٹمنٹ لیٹرز تقسیم کرنے کی خصوصی تقریب۔
٭ آئی جی پی ذوالفقار حمید کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت، 67 شہداءکے ورثاءکو مالکانہ حقوق کی دستاویزات حوالہ کیں،
٭ پولیس شہداءکے خاندانوں کی فلاح و بہبود ہم سب پر قرض بھی ہے اور فرض بھی۔ آئی جی پی
٭ صوبے میں قائم امن ہمارے عظیم شہداءکے مقدس خون کی مرہون منت ہے۔ آئی جی پی ذوالفقار حمید
خیبرپختونخوا پولیس نے اپنے شہداءکی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے پشاور میں ایک باوقار تقریب کا انعقاد کیا، جس میں انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے 67 پولیس شہداءکے ورثاءمیں رہائشی پلاٹوں کے الاٹمنٹ لیٹرز تقسیم کیے۔
تقریب میں صوبائی وزیر ہاﺅسنگ ڈاکٹر امجد ،سیکٹری ہاﺅسنگ محمد طاہر اورکزئی، کمانڈر 102بریگیڈ سمیت اعلیٰ سول و فوجی اور پولیس کے اعلیٰ افسران، شہداءکے اہل خانہ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات و میڈیا نمائندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے کہا کہ شہداءکے خاندانوں کی فلاح و بہبود و دیکھ بھال صرف ایک سرکاری ذمہ داری نہیں بلکہ ایک قومی، اخلاقی اور دینی فریضہ ہے۔ قوم کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر سپوتوں کا قرض کبھی ادا نہیں کیا جا سکتا، تاہم ان کے اہل خانہ کی عزت، وقار، فلاح اور مستقبل کا تحفظ ہر موقع پر ہماری اولین ترجیح رہے گا۔آئی جی پی نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس پاکستان کی سب سے زیادہ آزمودہ، بہادر اور قربانیاں دینے والی فورس ہے، جو گزشتہ ڈھائی دہائیوں سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن کردار انتہائی جرات و دلیری سے ادا کر رہی ہے۔ اس جنگ میں خیبرپختونخوا پولیس نے اپنے خون سے تاریخ رقم کی ہے اور آج بھی ہمارے جوان انتہائی نامساعد حالات میں غیر معمولی جرات، پیشہ ورانہ مہارت اور بے مثال استقامت کے ساتھ ریاست کی پہلی دفاعی لکیر بنے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کو درپیش سیکیورٹی چیلنجز ملک کے دیگر حصوں سے کہیں زیادہ پیچیدہ ہیں۔ خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے خلاف جنگ عوام، پولیس اور سیکیورٹی فورسز شانہ بشانہ لڑ رہی ہے۔ ہمارے عوام بھی بہادر ہیں اور ہماری پولیس بھی نڈر ہے۔ یہی وجہ ہے کہ شدید ترین حملوں، سازشوں اور قربانیوں کے باوجود خیبرپختونخوا پولیس کبھی میدان چھوڑ کر پیٹھ نہیں دکھائی۔آئی جی پی نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کی تنخواہوں کو پنجاب پولیس کے برابر لانے کا تاریخی اقدام فورس کی قربانیوں کے اعتراف کا عملی ثبوت ہے، تاہم ہم سمجھتے ہیں کہ پولیس شہیدپیکیج میں رہائشی سہولیات اور دیگر فلاحی مراعات میں مزید بہتری کی گنجائش موجود ہے۔ اسی مقصد کے لیے ایک جامع ویلفیئر اصلاحاتی پروگرام پر کام جاری ہے تاکہ شہداءکے خاندانوں اور حاضر سروس اہلکاروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ہر شہید کے خاندان کو باعزت اور محفوظ رہائش فراہم ہوسکے، خواہ یہ تیار شدہ مکانات کی صورت میں ہو یا ایسی مالی معاونت کے ذریعے جس سے وہ اپنی پسند کی جگہ پر گھر حاصل کر سکیں۔آئی جی پی نے انکشاف کیا کہ دہشت گرد عناصر اب ضم شدہ اضلاع میں پولیس اہلکاروں کے خاندانوں کو بھی نشانہ بنانے کی مذموم کوششیں کر رہے ہیں اور کہا کہ پولیس خاندانوں کے تحفظ کا معاملہ حکومت کے سامنے بھرپور انداز میں اٹھایا گیا ہے اور اس ضمن میں ضروری حفاظتی اقدامات کو مزید موثر بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس کی فلاح و بہبود، جدید تربیت، طبی سہولیات، رہائشی منصوبوں اور این ایم ڈیز اضلاع میں پولیس انفراسٹرکچر کی مضبوطی کے لیے متعدد منصوبوں پر تیزی سے عمل درآمد جاری ہے اور اس میں وفاقی اور صوبائی دونوں حکومتوں کا ہمارے ساتھ بھر پور سرپرستی اور تعاون حاصل ہے۔
آئی جی پی نے کہا کہ جو قومیں اپنے شہداءکو عزت دیتی ہیں، تاریخ انہی قوموں کو عزت دیتی ہے۔ خیبرپختونخوا پولیس اپنے شہداءاور ان کے خاندانوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی۔ ان کے مسائل کا حل، ان کے بچوں کا مستقبل، ان کی تعلیم، صحت، رہائش اور فلاح ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ شہداءکے خاندان ہمارا فخر، ہماری ذمہ داری اور ہمارے لیے باعثِ احترام ہیں اور شہداءکے ورثاءکو یقین دلایا کہ پوری پولیس فورس آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔ میرے دروازے آپ کے لیے ہر وقت کھلے ہیں۔ آپ کے مسائل کے حل کے لیے میں ہر وقت دستیاب رہوں گا۔تقریب سے صوبائی وزیر ہاﺅسنگ ڈاکٹر امجد نے بھی خطاب کیا۔
قبل ازیں آئی جی پی نے شہداءکے 67 خاندانوں میں پلاٹ الاٹمنٹ لیٹرز تقسیم کئے اورکامیاب تقریب کے انعقاد پر پولیس کی ٹیم ورک کی کوششوں کو سراہا۔تقریب کے دوران شہداءکے ورثاءنے صوبائی حکومت اور پولیس قیادت کی جانب سے کیے جانے والے فلاحی اقدامات پربھر پور اطمینان کا اظہار کیا اورامید ظاہر کی کہ ان کے پیاروں کی قربانیاں ساری قوم کے لیے مشعلِ راہ رہیں گی۔
تقریب میں جن پولیس شہداءکے ورثاءمیں پلاٹ الاٹمنٹ کے لیٹرز تقسیم کئے گئے۔ ان میں انسپکٹرزطاہر نواز، علی حسین،اے ایس آئیز عابد اللہ، محمد جمیل خان، عمر نواز، محمد اشفاق، اعجاز خان، ہیڈ کانسٹیبلز محمد ابرار، شاہد زمان، حکمت خان،شاہ وزیر،کانسٹیبلز نوید اکرم، راشد اللہ خان، محمد الیاس خان، سمیع اللہ، اسد اللہ، علاﺅالدین، عزیز اللہ، عمر جان، عامر نواز، فرید اللہ، زینت اللہ، محمد جلال، محمد سعید، ہاشم خان، سعید الرحمن، نظام الدین، انعام اللہ، عارف اللہ،سمیع اللہ خان، حضرت عمر، یونس خان، واحد شاہ،محمد عاطف، عبدالصمد، قیصر حسین، احمد نواز،مدثر حلیم، محمد رمضان، مقصود علی، محمد عارف، سیف الرحمن، فدا حسین، محمد علی، جہانگیر خان، الطاف احمد، امتیاز عالم، شفقت محمود، نصرمن اللہ، رشید، سجاد احمد، محمد سجاد، محمد عاطف، نیاز محمد شاہ، بلال خان، عبدالقیوم، ثناءاللہ،اکبر حسین، اسماعیل خان، روح نیاز خان، رافد اللہ خان، نور کمال شاہ، عابد خان، شاہ ریاض شاہ،فصیح الدین، سعید نواز اور کوک عصمت اللہ شامل ہیں۔

Photos from KPK Police zindabad's post 04/06/2026

ریجنل پولیس آفیسر مردان قاسم علی خان کا ضلع نوشہرہ کا دورہ

سیکیورٹی انتظامات، پولیس سہولت مرکز اور پولیس کارکردگی کا تفصیلی جائزہ، افسران کو اہم ہدایات جاری

نوشہرہ: نوتعینات ریجنل پولیس آفیسر مردان، قاسم علی خان نے آج ضلع نوشہرہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سیکیورٹی انتظامات، پولیس کی مجموعی کارکردگی اور عوامی سہولت مراکز کا تفصیلی جائزہ لیا۔

دورے کے آغاز پر ضلعی پولیس سربراہ احمد شاہ، ایس پی انویسٹی گیشن شاہ اسد خان، ڈائریکٹر سکول آف ایکسپلوزیو ہینڈلنگ ایس پی تاج محمد خان سمیت تمام سرکل ایس ڈی پی اوز اور دیگر سینئر پولیس افسران نے آر پی او کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔

آر پی او مردان نے یادگارِ شہداء پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء پولیس کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے وزیٹر بک میں اپنے تاثرات قلمبند کیے۔

بعد ازاں آر پی او مردان نے پولیس لائن نوشہرہ کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا۔ انہوں نے ڈیوٹی پوائنٹس، سیکیورٹی انتظامات، چاردیواری، رہائشی و انتظامی سہولیات اور دیگر امور کا جائزہ لیا۔ اس دوران پولیس جوانوں کے لیے قائم میس کا بھی دورہ کیا اور وہاں فراہم کی جانے والی سہولیات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ پولیس اہلکاروں کے کھانے کے معیار، صفائی اور مقدار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔

بعد ازاں نئے ڈی پی او کمپلیکس کے کانفرنس ہال میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت آر پی او مردان نے کی۔ اجلاس میں ضلع نوشہرہ کی مجموعی امن و امان کی صورتحال، جرائم کی روک تھام کے لیے کیے گئے اقدامات، پولیس کی کارکردگی، زیرِ تفتیش مقدمات کی پیش رفت اور سیکیورٹی امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں ایس پی انویسٹی گیشن، تمام سرکل ایس ڈی پی اوز، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز، ڈی ایس پی سیکیورٹی اور ڈی ایس پی ٹریفک نے شرکت کی۔ آر پی او نے سنگین جرائم کے انسداد، زیرِ التواء مقدمات کو جلد منطقی انجام تک پہنچانے، اشتہاری مجرمان کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لانے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت جاری کی۔

دورے کے دوران آر پی او مردان نے نوتعمیر شدہ ون ونڈو آپریشن کمپیوٹرائزڈ ڈرائیونگ لائسنس برانچ کی عمارت کا افتتاح کیا اور یادگاری تختی کی نقاب کشائی کی۔ انہوں نے پولیس سہولت مرکز کا بھی دورہ کیا، وہاں موجود شہریوں سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور پولیس خدمات کے حوالے سے فیڈ بیک حاصل کیا۔ اس موقع پر انہوں نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ سروس ڈیلیوری کے نظام کو مزید تیز، شفاف اور عوام دوست بنایا جائے تاکہ شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

اس موقع پر آر پی او مردان قاسم علی خان نے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری اور ترجیح ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ منشیات فروشوں، اشتہاری مجرمان، قبضہ مافیا اور دیگر سماج دشمن عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔ انہوں نے زور دیا کہ تھانہ کلچر میں مثبت تبدیلی لا کر عوام دوست پولیسنگ کو فروغ دیا جائے اور شہریوں کی شکایات کے بروقت ازالے کے ساتھ فوری اور غیرجانبدارانہ انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

02/06/2026

چارسدہ: نستہ پولیس کی کامیاب کارروائیاں ، اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب مجرم اشتہاری سمیت پانچ ملزمان گرفتار ، اسلحہ برآمد ،

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ محمد وقاص خان کی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں ،

ڈی ایس پی سرڈھیری شاد علی خان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ نستہ یاسین خان نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب مجرم اشتہاری سمیت پانچ ملزمان کو گرفتار کرکے پانچ پستول، دو کلاشنکوف اور 130 عدد کارتوس برآمد کرلیا ، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے ،

01/06/2026

تھانہ فقیر آباد پولیس کی اہم کارروائی، مختلف علاقوں میں شراب سمگل کرنے میں ملوث ملزم گرفتار)

پشاور ( ) ڈی ایس پی فقیرآباد سرکل اعجاز نبی کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ فقیر آباد عاقب خان نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ کاروائی کے دوران پشاور شہر کے مختلف علاقوں میں اپنے مخصوص گاہکوں کو موٹرسائیکل کے زریعے شراب فراہم کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا،

گرفتار ملزم اکبر ولد عبدالحمید کا تعلق علاقہ شاہ نواز ٹاؤن سے ہے

پولیس نے ملزم کے قبضے سے 20 بوتل شراب برآمد کرلی گئی ہے،

جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے،

31/05/2026

پشاور پولیس نے قبضہ مافیا اور غیر قانونی طور پر زمینوں پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کرلی.

Photos from KPK Police zindabad's post 31/05/2026

بنوں پولیس کا تھانہ ٹاؤن شپ اور ڈومیل کی حدود میں کامیاب سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن

بنوں: ڈی پی او بنوں یاسر آفریدی کی سربراہی میں بنوں پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے لنک روڈ اور نالہ کاشو کے ملحقہ علاقوں میں کامیاب سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا۔

ایس پی سٹی توحید خان کی زیرِ نگرانی تھانہ ٹاؤن شپ، تھانہ ڈومیل اور کیو آر ایف سکواڈ نے بکتر بند گاڑیوں کے ہمراہ آپریشن میں حصہ لیا۔ آپریشن کے دوران علاقے کا مکمل محاصرہ کیا گیا، جبکہ اسپرکہ چوک، بخملی پمپ اور خرگی ہوٹل کے مقامات پر سخت ناکہ بندیاں قائم کرکے مشتبہ افراد اور گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی۔ اس کے علاوہ مختلف مقامات پر جامع تلاشی بھی لی گئی۔

کارروائی کے دوران اشتہاری مجرموں اور ان کے سہولت کاروں کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے گئے، جس کے نتیجے میں 4 سہولت کاروں اور 17 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے 3 کلاشنکوف، 2 بندوقیں اور 8 پستول برآمد کیے گئے، جبکہ مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

بعد ازاں ایس پی سٹی نے پولیس چوکی نالہ کاشو اور پولیس چوکی محمد خان کا اچانک دورہ کیا، جہاں انہوں نے تعینات اہلکاروں کی ڈیوٹی، سیکیورٹی انتظامات اور مجموعی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے اہلکاروں کو ہر قسم کی مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے، دورانِ ڈیوٹی مکمل چوکسی اختیار کرنے، عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے، شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیں۔

بنوں پولیس ضلع بھر میں امن و امان کے قیام، جرائم کے سدِباب اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ایسے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز بلا تعطل جاری رکھے گی۔

Photos from KPK Police zindabad's post 29/05/2026

عید الاضحیٰ کے مقدس موقع پر عوام الناس کی جان و مال کے تحفظ اور سیکورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے کوہاٹ ریجن بھر میں مساجد، امام بارگاہوں اور عیدگاہوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات؛
سیکورٹی انتظامات کا خود جائزہ لینے کے لیے ریجنل پولیس آفیسر (RPO) کوہاٹ، عرفان طارق نے مختلف مساجد، امام بارگاہوں اور نمازِ عید کے مقامات کا سرسری دورہ کیا۔ انہوں نے موقع پر موجود پولیس افسران اور جوانوں کو الرٹ رہنے اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایات جاری کیں۔ اپنے دورے کے دوران آر پی او کوہاٹ نے کاغذئی چیک پوسٹ کا بھی خصوصی معائنہ کیا اور وہاں تعینات اہلکاروں کو سیکورٹی ہائی الرٹ رکھنے کے احکامات دیے۔ بعد ازاں، انہوں نے پولیس جوانوں کے ساتھ مل کر نمازِ عید ادا کی اور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے دعائیں کیں۔
ریجنل پولیس آفیسر عرفان طارق کا اس موقع پر کہنا تھاکہ عوام کی سیکورٹی ہماری اولین ترجیح ہے۔ عید کے پرامن انعقاد کے لیے پولیس لائنز اور تمام تھانوں کو ہائی الرٹ رکھا گیا ہے تاکہ شہری بلا خوف و خطر مذہبی فرائض سرانجام دے سکیں۔

آر پی او عرفان طارق نے ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کو مستعدی سے فرائض نبھانے کی تاکید کی اور شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی صورت میں فوری طور پر مقامی پولیس کو اطلاع دیں۔

29/05/2026

طاقت ہی امن کی اصل محافظ ہے۔ یومِ تکبیر پر ہمارا عزم: نہ جھکے تھے، نہ جھکیں گے! پاکستان زندہ باد، پائندہ باد!

27/05/2026

میاں سعید کے لیے عیدالاضحیٰ مبارک پیغام:

ہماری طرف سے سی سی پی او پشاور جناب میاں سعید صاحب کو عیدالاضحیٰ کی خوشیاں بہت بہت مبارک ہوں۔
اللہ تعالیٰ آپ کو صحت، کامیابی، عزت اور مزید خدمتِ خلق کی توفیق عطا فرمائے۔
آپ کی بہترین خدمات اور عوامی خدمت کے جذبے کو ہم دل کی گہرائیوں سے سراہتے ہیں اور آپ کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ 🌹

Want your business to be the top-listed Government Service in Peshawar?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address


Peshawar
25000