06/05/2026
پشاور کے علاقے ناصر باغ میں مشتعل افراد کی جانب سے گھر کو آگ لگانے کے سنگین واقعہ پر سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد نے سخت نوٹس لیا۔
واقعہ میں غفلت، لاپرواہی اور کرپشن پر ایس ایچ او تھانہ ناصر باغ کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا، جبکہ ڈی ایس پی ریگی کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت طلب کی گئی۔
سی سی پی او نے کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اور اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے واقعہ میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔
05/05/2026
سیف سٹی کیمروں کی مدد سے شیخ صاحب پر ح ملہ کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کی شناخت کر دی گئی
شاباش ملک ربنواز خان پی آر او مردان
05/05/2026
انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ ذوالفقار حمید کا شیخ الحدیث مولانہ ادریس صاحب کے نامعلوم افراد کے حملے میں شہادت پر فوری نوٹس۔
آر پی او مردان سے فوری طور پر رپورٹ طلب۔ جلد از جلد ملزمان کی گرفتاری یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھانے کے احکامات جاری۔
مولانہ ادریس صاحب کی دینی و قومی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں، قوم کے لیے ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
اس بہیمانہ واقعے میں ملوث ملزمان کا بہت جلد سراغ لگا کر انہیں انصاف کے کٹہرے میں لا کھڑا کیا جائیگا۔آئی جی پی
مصیبت کی اس گھڑی میں پولیس غمزدہ خاندان کے دکھ درد میں برابر کی شریک ہے اور انہیں انصاف دلا کر رہے گی۔ آئی جی پی
افسوس ناک واقعے میں انشاءاللہ بہت جلد ہی ملوث عناصر کا سُراغ لگا کر انہیں قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔ آئی جی پی
Khyber Pakhtunkhwa Police
04/05/2026
سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد کا تھانہ تہکال کا اچانک دورہ
پشاور ۔ سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد نے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے اور انہیں مزید مؤثر بنانے کے لیے تھانہ تہکال کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے پولیس افسران کو ضروری احکامات بھی جاری کیے۔
دورے کے دوران ایس پی کینٹ ڈویژن عبداللہ احسان، ڈی ایس پی ٹاؤن سرکل ارباب نعیم حیدر اور ایس ایچ او تھانہ تہکال طارق خان بھی موجود تھے۔
سی سی پی او نے تھانے کی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی، سی سی ٹی وی کیمرے ، سرکاری اسلحہ، حوالات، اہلکاروں کی رہائش اور صفائی کے انتظامات کا تفصیلی معائنہ کیا۔
ایس پی کینٹ نے سی سی پی او کو سیکیورٹی کے لیے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔
سی سی پی او پشاور نے پولیس افسران و اہلکاروں کو عوامی خدمت، جرائم کی مؤثر روک تھام، پیشہ ورانہ فرائض دیانت داری سے انجام دینے اور ہر وقت چوکس و الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔
03/05/2026
بنوں پولیس کی سال 2026 کے ابتدائی 120 دنوں کی کارکردگی رپورٹ جاری
بنوں: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بنوں، یاسر آفریدی کی قیادت میں بنوںٹ پولیس نے سال 2026 کے ابتدائی 120 دنوں کے دوران جرائم کے خاتمے اور قیامِ امن کے لیے نہایت مؤثر، منظم اور نتیجہ خیز اقدامات کرتے ہوئے قابلِ ذکر کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ اس ضمن میں جامع کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔
بنوں پولیس نے دہشت گردوں، جرائم پیشہ عناصر، منشیات فروشوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بلا امتیاز اور بھرپور کارروائیاں جاری رکھیں۔ مجموعی طور پر 73 انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 16 دہشت گرد ہلاک، 18 گرفتار کیے گئے، جبکہ 27 دہشت گرد حملوں کو بروقت اور مؤثر حکمتِ عملی کے ذریعے ناکام بنایا گیا۔ اس دوران 37 مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا گیا۔
مزید برآں، پولیس نے 367 خطرناک اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا اور 203 منشیات فروشوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا۔ اسی طرح 2753 افراد کے خلاف انسدادی کارروائیاں عمل میں لائی گئیں، جبکہ ہوائی فائرنگ میں ملوث 566 افراد کو بھی گرفتار کیا گیا۔
ضلع بھر میں 131 سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشنز کامیابی سے مکمل کیے گئے، جن کے دوران بھاری مقدار میں غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا۔ برآمد ہونے والے اسلحہ میں 264 کلاشنکوف، 57 کالاکوف، 88 بندوقیں، 138 ریپیٹر، 1665 پستول اور 22,261 مختلف بور کے کارتوس شامل ہیں۔
منشیات کے خلاف جاری مہم میں بھی نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئیں، جن کے نتیجے میں 60.760 کلوگرام چرس، 36.780 کلوگرام آئس، 1.079 کلوگرام ہیروئن اور 94 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔
ڈی پی او بنوں نے اپنے عزمِ صمیم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز، پوری سختی اور تسلسل کے ساتھ جاری رکھی جائیں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ بنوں کو ایک پُرامن، محفوظ اور مثالی ضلع بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل نہایت مؤثر انداز میں بروئے کار لائے جا رہے ہیں، اور اس قومی فریضے کی ادائیگی میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔
30/04/2026
اہلیان پشاور سی پی او صاحب کی کارکردگی سے مطمئن ہیں کمنٹس میں جواب دیجئے
26/04/2026
*(قبضہ گروپ ، بھتہ خور اور قانون شکن عناصر اپنے انجام کے لیے تیار ہو جائے)*
پشاور کے غیور عوام قبضہ گروپوں، بھتہ خوروں اور شر پسند عناصر کے من گھڑت اور بے بنیاد پروپیگنڈے پر ہرگز یقین نہ کریں۔ بعض شرپسند عناصر عوام میں بے چینی پیدا کرنے کیلئے جھوٹی افواہیں پھیلا رہے ہیں، جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔
واضح رہے کہ عدالتِ عالیہ نے اس نوعیت کا کوئی ایسا آرڈر جاری نہیں کیا ہے۔ عدالتِ عالیہ نے واضح طور پر سی سی پی او صاحب کو کہا ہے کہ ایسے تمام معاملات پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے جن کا سول عدالت میں مقدمہ زیرِ سماعت نہ ہو۔
یہ بھی واضح کیا جاتا ہے کہ پشاور پولیس عدالت عالیہ کے احکامات اور وقار کا مکمل احترام کرتی ہے، اور کسی ایسے معاملے میں ہرگز ایکشن نہیں لیتا جس کا مقدمہ پہلے سے سول عدالت میں زیرِ سماعت ہو۔ قانون اور انصاف کے دائرے میں رہتے ہوئے ہر اقدام اٹھایا جاتا ہے۔
پشاور پولیس نے عہد کیا ہے کہ قبضہ گروپوں، بھتہ خوروں، جرائم پیشہ عناصر اور ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت بھرپور اور بلاامتیاز کارروائیاں آئندہ بھی اسی شدت کے ساتھ جاری رہیں گی، جیسے پہلے کی جاتی رہی ہیں۔
عوام الناس مطمئن رہیں، پشاور پولیس پوری ذمہ داری، جذبے ایمانداری اور پیشہ ورانہ صلاحیت کے ساتھ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور عوامی خدمت کا سلسلہ بلا تعطل جاری رکھے ہوئے ہے۔ قانون شکن عناصر کے لیے پشاور میں کوئی جگہ نہیں۔