Aghosh Alkhidmat Peshawar - A charity Orphanage

Aghosh Alkhidmat Peshawar - A charity Orphanage

Share

Providing the orphans with a home, love ,happiness ,physical, education service in order to transform them into future leader.

AGHOSH ALKHIDMAT PESHAWAR is an orphanage based in Peshawar, Pakistan. It has 115 children (boys) 5-16 years of age. These children are orphan by father and belongs destitute families. AGHOSH ALKHIDMAT PESHAWAR has taken responsibility of their care providing them with home like accommodation, food, clothes, schooling, psychosocial support, mental physical health facilities. The main objective of

Photos from Aghosh Alkhidmat Peshawar - A charity Orphanage's post 22/05/2026

آج آغوش الخدمت پشاور میں بچوں کی حوصلہ افزائی اور ان کی شاندار تعلیمی و اخلاقی کامیابیوں کو سراہنے کے لیے ایک پروقار سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں مختلف معزز مہمانانِ اعزاز، جن جناب محمد عدنان جلیل صاحب سابقہ صوبائی وزیر ، جناب عارف خان ایس ایس پی اپریشن خیبر پختونخواہ پولیس ، گروپ کیپٹن (ر)،جناب عابد کامران اور اور ممتاز بزنس مین محترم حاجی فضل کریم صاحب شامل تھے،
بچوں نے تمام مہمانانِ گرامی کا پرتپاک استقبال کیا۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک، اسمائے حسنیٰ اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے کیا گیا، جس نے محفل کو روحانی اور پُرنور ماحول فراہم کیا۔
پروگرام کے دوران مہمانانِ گرامی نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے بچوں میں ٹرافیاں اسناد اور نقد انعامات تقسیم کیے اور ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔ اپنے اظہارِ خیال میں معزز مہمانوں نے بچوں کی محنت، لگن اور تعلیمی جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ اگر یہی جذبہ اور محنت برقرار رہی تو ایک بہتر مستقبل آپ مقدر ہوگا۔
تقریب کا احتتام خوشگوار ماحول اور بچوں کی خوشیوں کے ساتھ بچوں کی کامیابی اور دعا سے کیا گیا

Photos from Aghosh Alkhidmat Peshawar - A charity Orphanage's post 04/05/2026

آغوش الخدمت پشاور میں بچوں کی دینی تعلیم و تربیت کے لیے ایک نہایت مؤثر اور بامقصد سلسلہ جاری ہے، جس میں با ہمت طلبہ کو قرآن و سنت کی روشنی میں بہترین اسلامی اقدار سے آراستہ کیا جا رہا ہے۔
ان بچوں مزید رہنمائی کیلئے جماعت اسلامی خیبر پختونخوا وسطی کے صوبائی نائب امیر ڈاکٹر مولانا ہدایت اللہ صاحب بطورِ خصوصی مدرس شرکت کر رہے ہیں، جو اپنی علمی بصیرت اور تجربے کی بنیاد پر بچوں کو "فہمِ دین، فہمِ سنت اور فہمِ قرآن" کے اہم موضوعات پر نہایت آسان اور مؤثر انداز میں تعلیم دے رہے ہیں۔
کلاسز میں بچوں کو نہ صرف قرآنِ مجید کی تعلیم دی جا رہی ہے بلکہ ان کی اخلاقی تربیت، کردار سازی اور عملی زندگی میں اسلامی تعلیمات کے نفاذ پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ طلبہ کو اچھے اخلاق، سچائی، احترامِ والدین اور معاشرتی ذمہ داریوں کا شعور بھی اجاگر کیا جا رہا ہے۔

29/04/2026

آج ڈاکٹر مولانا ہدایت اللہ کے ساتھ ایک نہایت اہم اور بابرکت ملاقات ہوئی۔
ڈاکٹر مولانا ہدایت اللہ ایک ہمہ جہت شخصیت کے حامل ہیں، جو دینی علوم میں گہری بصیرت کے ساتھ ساتھ عصری علوم پر بھی بھرپور دسترس رکھتے ہیں۔ ان کی گفتگو میں قرآن و سنت کی حکمت کے ساتھ جدید تقاضوں، تعلیمی رجحانات اور معاشرتی مسائل کا واضح ادراک جھلکتا ہے، جو انہیں ایک متوازن اور دوراندیش رہنما کے طور پر نمایاں کرتا ہے۔
ملاقات کے دوران آغوش الخدمت کے جاری امور، سرگرمیوں اور تنظیمی پیش رفت پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس کے ساتھ بچوں کی تعلیمی و تربیتی سرگرمیوں کے حوالے سے اپڈیٹ پیش کی گئی اور ان کی بہتری کے لیے مختلف تجاویز پر بھی گفتگو ہوئی۔
اس موقع پر آغوش انتظامیہ کی جانب سے مولانا صاحب کو دعوت دی گئی کہ وہ بچوں کی دینی تربیت کے سلسلے میں باقاعدہ درسِ قرآن کا آغاز فرمائے۔ مولانا صاحب نے خوشدلی سے اس دعوت کو قبول کرتے ہوئے یقین دہانی کروائی کہ ان شاء اللہ وہ باقاعدگی کے ساتھ آغوش کا دورہ کریں گے اور بچوں کی تربیت، رہنمائی اور فکری نشوونما میں اپنا کردار ادا کریں گے۔
ہم مولانا صاحب کی علمی بصیرت، فکری رہنمائی، محبت، تعاون اور سرپرستی پر دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہیں، اور پُرامید ہیں کہ ان کی رہنمائی آغوش کے بچوں کی دینی و دنیاوی تربیت کو نئی جہت عطا کرے گی۔

23/04/2026
22/04/2026

آپ صرف اپنی اس خوبصورت دنیا کے لیے ایک پودا ضرور لگائیں ۔۔۔




20/04/2026

آغوش الخدمت پشاور میں بچوں کی سہ ماہی ہیلتھ اسکریننگ کا باقاعدہ انعقاد
آغوش الخدمت پشاور میں بچوں کی سہ ماہی ہیلتھ اسکریننگ کا باقاعدہ انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف شعبہ جات کے ماہر ڈاکٹرز نے بچوں کا تفصیلی طبی معائنہ کیا اور انہیں صحت مند طرزِ زندگی کے حوالے سے مفید رہنمائی بھی فراہم کی۔
الحمدللہ، تمام بچے مجموعی طور پر صحت مند اور فٹ قرار پائےگۓ* جبکہ کسی بھی خطرناک یا موروثی بیماری کی نشاندہی نہیں ہوئی۔ چند بچوں کو معمولی نوعیت کی ادویات تجویز کی گئیں، جو ایک نارمل روٹین کا حصہ ہے۔ آغوش الخدمت پشاور نہ صرف بچوں کی تعلیم و تربیت اور کردار سازی پر خصوصی توجہ دے رہا ہے بلکہ ان کی جسمانی صحت، فٹنس، متوازن غذا اور صفائی کے اعلیٰ معیار کو بھی یقینی بنا رہا ہے
*یہی وجہ ہے کہ الحمدللہ بچوں میں بیماریوں کی شرح نہ ہونے کے برابر ہے اور وہ ایک صحت مند اور خوشگوار ماحول میں پروان چڑھ رہے ہیں۔ اس کامیاب سرگرمی کے انعقاد میں *محترم جناب ڈاکٹر انتخاب عالم ڈائریکٹر الخدمت ہسپتال نشتر آباد اور انکے ٹیم* کا پیشہ وارنہ معاونت پر بے حد مشکور ہیں۔

Want your business to be the top-listed Government Service in Peshawar?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address


G T Road Chughulpura Sardar Garhi
Peshawar
75000