ایڈیشنل پرائیویٹ سیکرٹریز، سینئر پرائیویٹ سیکرٹریز، پرائیویٹ سیکرٹریز، پرسنل اسسٹنٹ اور سٹینوگرافرز ایسوسیشن کے صدر سید بلال اور انکے کابینہ ارکان کی طرف سے شاھین پینل کے صدر الطاف حسین داؤد زئی، جنرل سیکرٹری خالد جاوید اور دیگر کابینہ اراکین کو الیکشن جیتنے پر دلی مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔
پریس سیکرٹری
سٹینوگرافرز ایسوسیشن
KP Civil Secretariat PSs, PAs and Stenographers Association
The KP Civil Secretariat PSs, PAs and Stenographers Association are struggling for the rights of the Stenographers Community of Civil Secretariat.
23/07/2024
پریس ریلیز
بروز جمعہ 19 جولائی 2024کو ایڈیشنل پرائیویٹ سیکرٹریز، سینئر پرائیویٹ سیکرٹریز، پرائیویٹ سیکرٹریز، پرسنل اسسٹنٹ & سٹینوگرافر ایسوسیشن کی نو منتخب کابینہ کا پہلا اجلاس ہوا۔ جسکی صدارت جناب سید بلال صدر سٹینوگرافر ایسوسیشن نے کی۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ اجلاس میں مندرجہ ذیل ایشوز/ڈیمانڈز پر تفصیلی بحث ہوئی۔
نمبر ا۔ سول سیکریٹریٹ کے سینئر پرائیویٹ سیکرٹریز بی ایس 18کیلئے گاڑیوں کی منظوری
نمبر 2۔ سول سیکرٹریٹ میں سٹینوگرافرز کی 272 آسامیوں کے انٹرویوز کا عمل تیز کیا جائے۔
اجلاس کے آخر میں تمام ممبران نے متفقہ فیصلہ کیا کہ مندرجہ بالا ڈیمانڈز/ایشوز کو اعلی حکام کے ساتھ جلد از جلد اٹھایا جائے گا۔ علاؤہ ازہ سٹینوگرافرز کمیونٹی کی بہتری کیلئے کابینہ ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی۔ اس سلسلے میں با قاعدہ درخواستیں بھی جمع کرادی گئی ہیں..
توصیف مدثر
جنر ل سیکرٹری
03/07/2024
پریس ریلیز
اج مورخہ03/07/2024کو پرائیویٹ سیکرٹری اورسٹینوگرافر ایسویشن کے صدر,جنرل سیکرٹری, نائب صدر اور فنانس سیکرٹری کے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ,سیکرٹری فنانس اور سیکرٹری ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ سے خوشگوار ماحول میں ملاقات...
ملاقات میں تمام سیکٹریز کا شکریہ ادا کیا گیا..تمام سیکٹریز نے کمیونٹی کو درپیش مسائل پر تعاون کی یقین دہانی .. سیکرٹری ایڈمنسٹریشن جناب محمد اسرارصا حب کا خاص شکریہ ادا کیا گیاجس نےپرائیوٹ سیکریٹری اور سٹینوگرافر ایسویشن کے الیکشن میں کردار ادا کیا..
جنرل سیکرٹری
01/07/2024
29/06/2024
پشاور 28 جون 2024:
سول سیکریٹریٹ خیبر پختونخوا کے پی ایس اینڈ سٹینوگرافرز ایسوسی ایشن کی حلف برداری تقریب وزیر اعلٰی ہاوس پشاور میں منعقد ہوا۔
وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا نے نئے منتخب کابینہ سے حلف لیا۔ سول سیکریٹریٹ کے پی ایس اینڈ سٹینوگرافرز برادری کی طرف سے منتخب کابینہ کو مبارکباد۔
منتخب کابینہ نے وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا سے حلف برداری تقریب کے انعقاد پر وزیر اعلٰی سیکریٹریٹ کے سٹاف کا شکریہ ادا کیا۔
پرائیویٹ سیکرٹریز کیڈر ایسوسی ایشن کے نئے بلا مقابلہ منتخب صدر جناب سید بلال شاہ کا اپنے کیڈر کے غیور ساتھیوں کے نام پیغام۔
ماشاءاللہ اللہ تعالٰی کامیابی عطا فرمائیں۔ آمین
03/06/2024
آج مورخہ 2024۔06۔03 بروز پیر باقاعدہ طور پر سول۔سیکرٹریٹ کے اڈیشنل پرائیویٹ سیکرٹریز، سینئر پرائیویٹ سیکرٹریز، پرائیویٹ سیکرٹریز اور سٹینوگرافرز ایسوسی ایشن کی نئی کابینہ بلا مقابلہ منتخب کیا گیا اور اسکا نوٹیفیکیشن الیکشن کمیشنر جناب اخلاق احمد سیکشن آفیسر پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ نے جاری کردیا۔
تمام کابینہ ممبران کو سول سیکرٹریٹ پی ایس کیڈر برادری کی طرف سے دلی مبارکباد اور دعائیں کہ اللہ تعالٰی آپکو اپنے برادری کے لئے ہر جائز ڈیمانڈ کو حل کرنے کی طاقت عطا فرمائیں۔
کامیاب بلا مقابلہ نوٹیفیکیشن جاری کرنے پر ہم سب کمیونٹی کے لوگ سیکرٹری ایڈمنسٹریشن، ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن، اسٹیٹ آفیسر ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ اور خاص طور پر الیکشن کمیشنر اخلاق احمد کے تہہ دل سے شکر زار ہیں۔
اللہ تعالٰی ہمارا حامی و ناصر ہو۔ آمین
سول سیکرٹریٹ سٹینوگرافرز، پی ایز اینڈ پرائیویٹ سیکرٹریز ایسوسی ایشن کے موجودہ کابینہ ممبرز کا دو سالہ معیاد پورا ہو چکا ہے۔ اور اب اپنے برادری کے بہتر مفاد میں دوبارہ سے الیکشن کرنے کے لئے اقدامات وقت کی ضرورت ہے۔ لہذا سول سیکرٹریٹ کے تمام سٹینوگرافرز برادری سے درخواست ہے کہ وہ اپنی رائے سے آگاہ کریں۔
شکریہ
اسلام علیکم۔
امید ہے سب دوست ٹھیک ہونگے۔
سول سیکرٹریٹ کے تمام غیور ساتھیوں کے سامنے یہ بات رکھنا چاہتے ہیں۔ کہ صرف اور صرف پرائیویٹ سیکرٹریز کیڈر کے گریڈ 17 سے گریڈ 19 افسران کے علاوہ باقی تمام کیڈرز کے افسران کو 5۔1 بیسک پے کے طور پر الاؤنس مل رہا ہے۔ جبکہ صرف ایک پرائیویٹ سیکرٹریز کیڈر ہی ہے جو اب تک اس الاؤنس سے محروم ہیں۔ اس بجٹ سے اس کیڈر کے افسران کی بڑی امیدیں وابستہ تھیں لیکن اس بجٹ میں بھی اس ضمن میں کوئی اعلان نہیں ہوا۔ ہمارے سول سیکرٹریٹ کے کوآرڈینیشن کونسل کے لوگ بھی بڑے دعوے کرتے تھے لیکن بجٹ کے بعد وہ بھی خاموش ہیں۔
اللہ تعالٰی سے امید ہیں کہ انشاءاللہ کبھی تو ان کے دلوں میں رحم آجائے گا اور پرائیویٹ سیکرٹریز کیڈر کے لئے بھی یہ الاؤنس منظور کیا جائے گا۔ انشاءاللہ
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Contact the business
Telephone
Website
Address
Peshawar
Opening Hours
| Monday | 08:30 - 04:00 |
| Tuesday | 08:30 - 04:00 |
| Wednesday | 08:30 - 04:00 |
| Thursday | 08:30 - 04:00 |
| Friday | 08:30 - 04:00 |
