Engr Waseem Ullah Gigyani

Engr Waseem Ullah Gigyani

Share

Engr Waseem Ullah Gigyani

01/06/2025

🌟 الحمدللہ! ایک قابلِ فخر لمحہ 🌟

خویشگی پایان سے تعلق رکھنے والے انجنیئر وسیم اللّٰہ گگیانی نے پاک آسٹریا فاخ ہوخ شولے: انسٹیٹیوٹ آف اپلائیڈ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (PAF-IAST) سے ریلوے سسٹمز انجینئرنگ میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کر لی ہے۔

یہ تاریخی موقع پہلی کانووکیشن تقریب 2025 کے دوران جناح کنونشن سینٹر، اسلام آباد میں منعقد ہوا۔

خوشی کے اس موقع پر انجنیئر وسیم اللّٰہ گگیانی نے صدائے خویشگی ٹیم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا:

"یہ کامیابی نہ صرف میرے لیے ایک اہم سنگِ میل ہے بلکہ میرے والدین، اساتذہ، دوستوں اور رہنماؤں کی مستقل دعاؤں، تعاون اور حوصلہ افزائی کا نتیجہ ہے۔
اب میرا عزم ہے کہ اس علم کو استعمال کرتے ہوئے ملکی انفراسٹرکچر اور انجینئرنگ نظام کی ترقی میں مؤثر کردار ادا کروں۔
اللہ تعالیٰ ہمیں ہماری کوششوں میں اخلاص اور کامیابی عطا فرمائے۔ آمین۔"

🎉 صدائے خویشگی ٹیم کی جانب سے انجنیئر وسیم اللّٰہ گگیانی کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں!
آپ کی یہ کامیابی نہ صرف آپ کے لیے بلکہ پورے علاقے کے لیے باعثِ افتخار ہے۔
ہم دعاگو ہیں کہ آپ کا سفرِ علم و ترقی ہمیشہ کامیابیوں سے ہمکنار رہے۔ 🌹

08/02/2025
17/08/2024

ڈیڈک چیئرمین نوشہرہ و رکن صوبائی اسمبلی حاجی زرعالم خان کا انجنئیر وسیم اللّٰہ گگیانی کے ہمراہ سی ای اس او BRT کیساتھ ملاقات
ملاقات میں نوشہرہ پشاور روٹ کے حوالے سے بات چیت ہوئی.
حاجی زرعالم خان نے کہا کہ نوشہرہ کے عوام کیلئے سہولیات فراہم کرنا پاکستان تحریک انصاف حکومت کی اولین ترجیح ہے.
انشاللہ جلد نوشہرہ کے عوام اس بہترین سروس سے مستفید ہونگے.

Photos from ‎Sadae Nowshera - صدائے نوشہرہ‎'s post 13/08/2024
13/08/2024

ایم پی اے حاجی زر عالم خان (چیئرمین ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ ایڈوائزری کمیٹی نوشہرہ) نے گزشتہ روز ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ احمد کمال صاحب کے ساتھ ملاقات کی۔ اس ملاقات میں نوشہرہ کے ٹریفک مینجمنٹ پلان کے مختلف پہلوؤں پر بات چیت کی گئی۔ خاص طور پر، بس ریپڈ ٹرانزٹ (BRT) سسٹم کے آئندہ آپریشنلائزیشن پر غور کیا گیا، جو شہر کے لیے ایک اہم پیش رفت ثابت ہو سکتی ہے۔

یہ بات انتہائی خوش آئند ہے کہ ایم پی اے حاجی زر عالم خان اور ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ احمد کمال صاحب بی آر ٹی سسٹم کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے مشترکہ طور پر کام کر رہے ہیں۔ اس سسٹم کا مقصد نوشہرہ کے لوگوں کو زیادہ موثر اور آسان نقل و حمل کے آپشنز فراہم کرنا ہے۔ توقع ہے کہ اس سے شہریوں کو آسان سفر کی سہولت ملے گی اور ٹریفک کی بھیڑ میں کمی آئے گی۔

اس اہم موقع پر انجنئیر وسیم اللّٰہ گگیانی بھی موجود تھے، جو اس منصوبے کے تکنیکی پہلوؤں میں معاونت فراہم کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ احمد کمال صاحب کا تعلق خویشگی بالا سے ہے، جو کہ اہلیان خویشگی کے لیے فخر کی بات ہے۔ یہ اس علاقے کے لوگوں کے لیے ایک اعزاز کی بات ہے کہ ان کا ایک رہائشی اتنے اہم عہدے پر فائز ہے اور نوشہرہ کے ٹریفک مینجمنٹ پلان اور بس ریپڈ ٹرانزٹ (BRT) سسٹم جیسے بڑے منصوبوں میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ یہ اس بات کی علامت ہے کہ خویشگی کے لوگوں کی صلاحیتیں اور قابلیتیں بڑے پیمانے پر تسلیم کی جا رہی ہیں، صدائے خویشگی ٹیم ایسے ایماندار افسران اور نیک خواہوں پر فخر کرتی ہے جو اپنے علاقے اور ملک کی خدمت میں پیش پیش ہیں۔ ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ احمد کمال صاحب جیسے باصلاحیت اور مخلص افسران کی خدمات نہ صرف نوشہرہ بلکہ پورے علاقے کے لیے باعثِ فخر ہیں۔ ایسے افراد کی محنت اور دیانت داری سے علاقے کی ترقی اور خوشحالی میں اضافہ ہوتا ہے، اور ان کی کامیابیاں پوری قوم کے لیے ایک مثال ہیں۔

20/07/2024

خویشگی پایان سے تعلق رکھنے والے انجنئیر وسیم اللہ گگیانی نے سول انجینئرنگ (ٹرانسپورٹیشن انجینئرنگ) میں ایم ایس ماسٹر کی ڈگری سرحد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پشاور سے حاصل کر لی ہے!! صدائے خویشگی ٹیم کی طرف سے انجنئیر وسیم اللہ گگیانی دلی مبارکباد،

Photos from ‎دا رحمکار آواز - Da Rahamkar Awaz‎'s post 13/07/2024
Photos from Engr Waseem Ullah Gigyani's post 13/07/2024

"Alhamdolilah! ✨I'm over the moon to share that I've finally received my Master's degree in Civil Engineering (Transportation Engineering)!! All the late nights, hard work, and determination have paid off. I'm grateful for the support of my , who sacrificed so much for my education and supported me unconditionally
ones, who encouraged me every step of the way , who kept me motivated and focused.
Mentors, who guided me with their expertise and wisdom.
, who taught me the fundamentals and inspired me to reach for excellence.

I'm thrilled, proud, and honored to have achieved this milestone. It's a dream come true!

Want your business to be the top-listed Government Service in Peshawar?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address


Achini Ring Road Hayatabad
Peshawar
25000