07/06/2025
از دفتر پریس سیکرٹری برائے گورنر خیبر پختونخوا
اسلام آباد، 7 جون 2025
گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے عیدالاضحیٰ کی نماز ایوان صدر اسلام آباد میں ادا کی۔
اس موقع پر ملک کی سلامتی اور خوشحالی، قومی یکجہتی، امت مسلمہ کے اتحاد اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
نماز عید کی ادائیگی کے بعد گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی صدر پاکستان آصف علی زرداری سے عید ملے اور انہیں عید کی مبارکباد پیش کی
صدر آصف علی زرداری نے بھی گورنر فیصل کریم کنڈی اور خیبر پختونخوا کے عوام کو اپنی جانب سے عیدالاضحی کی مبارکباد پیش کی
28/05/2025
28 مئی 2025
گورنر ہاؤس پشاور
28/05/2025
*از دفتر پریس سیکرٹری برائے گورنر خیبر پختونخوا*
پشاور، 28 مئی 2025
یوم تکبیر 28 مئی پر گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی پوری قوم کو مبارکباد
آج کے دن پاکستان پہلی اسلامی ایٹمی طاقت کے طور پر دنیا میں سامنے آیا۔فیصل کریم کنڈی
یوم تکبیر ملکی تاریخ کا سنہرا اور ملکی دفاع و سلامتی کے عہد کی تجدید کا دن ہے، فیصل کریم کنڈی
یوم تکبیر پاکستانی قوم کے لیے فخر، عزم اور خودداری کا استعارہ بن چکا ہے۔ فیصل کریم کنڈی
ملک کو جوہری طاقت بنانے کی بنیاد رکھنے پر شہید ذوالفقار علی بھٹو کی قائدانہ صلاحیتوں کو سلام پیش کرتا ہوں، فیصل کریم کنڈی
وہی قومیں ناقابل تسخیر بنتی ہیں جو قربانی، اتحاد کے جزبہ کیساتھ کھڑی رہتی ہیں، فیصل کریم کنڈی
حالیہ بھارتی جارحیت میں پاکستان کے منہ توڑ جواب نے بھارت سمیت عالمی ممالک کو انتہائی پریشانی سے دوچار کیا۔ فیصل کریم کنڈی
یوم تکبیر اس بات کا ثبوت ہے کہ ملک و قوم کی خودمختاری اور قومی وقار پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔فیصل کریم کنڈی
یوم تکبیر پر سائنسدانوں، انجنئیرز،محبِ وطن قیادت، افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، فیصل کریم کنڈی
یومِ تکبیر صرف ایک دن نہیں بلکہ ایک نظریہ، ایک عہد،ایک پیغام ہے کہ پاکستان ہمیشہ قائم و دائم رہے گا۔فیصل کریم کنڈی
26/05/2025
*از دفتر پریس سیکرٹری برائے گورنر خیبر پختونخوا*
ہینڈآؤٹ 272،کوئٹہ، 26 مئی 2025
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ایک روزہ دورہ کوئٹہ کے دوران وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفرازبگٹی اور صوبائی کابینہ اراکین کیساتھ ملاقات کی۔
ملاقات میں دونوں صوبوں کے درمیان تجارتی و ثقافتی روابط کو فروغ دینے اور طلباء کوتعلیمی مواقع کی فراہمی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنرخیبر پختونخوانے کہاکہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا ثقافتی اورروایتی لحاظ سے ایک دوسرے سے مماثلت رکھتے ہیں۔ بدقسمتی سے دونوں صوبے کے عوام کو امن و امان کے سنگین مسائل کا سامنا ہے، اور دونوں صوبے طویل عرصے سے دہشت گردی کا شکار رہے ہیں۔
گورنرخیبر پختونخوا نے اس موقع پر اے پی ایس سکول بس حملہ میں معصوم بچوں کی شہادت پر اپنے اور خیبرپختونخوا کے عوام کی جانب سے وزیر اعلی بلوچستان اور کابینہ اراکین سے تعزیت کا اظہارکیا اور شہداء کے درجات بلندی اور زخمیوں کی جلدصحتیابی کیلئے دعاکی۔ گورنرنے کہاکہ خیبرپختونخوا کے عوام متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ #
26/05/2025
*از دفتر پریس سیکرٹری برائے گورنرخیبرپختونخوا*
ہینڈآؤٹ 271،کوئٹہ، 26 مئی 2025
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی پیرکے روز ایک روزہ دورہ بلوچستان پر وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے ہمراہ سی ایم ایچ کوئٹہ کا دورہ کیا اور اے پی ایس خضدار بس حملہ کے زخمی بچوں و دیگر زخمی افراد کی عیادت کی۔گورنر خیبر پختونخوا نے بچوں کے ساتھ پیار و شفقت کیا اور انکی صحت دریافت کی، گورنر نے زخمی بچوں کا حوصلہ بڑھایا اور انکی جلد صحتیابی کی دعا کی۔ہسپتال انتظامیہ کیجانب سے گورنر خیبر پختونخوا اور وزیر اعلی بلوچستان کو زخمی بچوں کو علاج معالجہ کی سہولیات سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔
ہسپتال میں زخمی بچیوں کے والدین اور تیمارداروں سے گفتگو کرتے ہوئے گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس، سیکورٹی فورسز اورعوام نے بڑی قربانیاں دی ہیں، خیبرپختونخوا اوربلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکورٹی فورسز کامیابی سے مقابلہ کررہی ہے۔
03/05/2025
*از دفتر پریس سیکرٹری برائے گورنر خیبر پختونخوا*
پشاور، 3 مئی 2025
پاکستان کا 450 کلو میٹر کی رینج کے حامل ابدالی میزائل کا کامیاب تجربہ
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی پوری قوم،سیکیورٹی فورسز،سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد
ابدالی میزائل کا کامیاب تجربہ ملکی دفاع میں ایک بہترین اضافہ ہے، گورنر خیبر پختونخوا
ابدالی میزائل کا کامیاب تجربہ اسٹرٹیجک فورسز کی آپریشنل تیاریوں اور تکنیکی مہارت کا واضح ثبوت ہے، فیصل کریم کنڈی
دشمن کسی دھوکہ میں نہ رہے، پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، فیصل کریم کنڈی
بھارت نے جنگ مسلط کرنیکی کوشش کی تو پوری طاقت سے فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، فیصل کریم کنڈی
03/05/2025
از دفتر پریس سیکرٹری برائے گورنرخیبر پختونخوا
پشاور،3 مئی 2025
کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز (CPNE) کے سالانہ انتخابات
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی نو منتخب صدر کاظم خان اور دیگر عہدیداروں کو مبارکباد
گورنر خیبر پختونخوا کی سی پی این ای خیبر پختونخوا کا چئیرمین منتخب ہونے پر طاہر فارق اور صدر عدنان ظفر کو بھی مبارکباد
گورنر خیبر پختونخوا کی سی پی این ای کی مرکزی و صوبائی نومنتخب قیادت کے لئے نیک خواہشات کا اظہار
امید ہے سی پی این ای کی نومنتخب قیادت اخباری صنعت کی ترقی کیلئے بہترین کردار ادا کرے گی، فیصل کریم کنڈی
02/05/2025
*از دفتر پریس سیکرٹری برائے گورنرخیبرپختونخوا*
کراچی ، 2 مئ 2025
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے دورہ کراچی کے دوران جمعہ کے روز کراچی میں متحدہ عرب امارات کے قونصل خانے کا دورہ کیا، قونصل خانہ پہنچنے پر قونصل جنرل بخیت عتیق الرمیثی نے گورنر کا پرتپاک استقبال کیا۔ بعدازاں ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعاون، سرمایہ کاری کے مواقع اور متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی برادری کو درپیش سہولیات پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر گورنر نے یو اے ای قونصل خانے کے نئے بزنس ویزا سیکشن کا افتتاح بھی کیا۔
گورنر خیبر پختونخوا نے متحدہ عرب امارات کو پاکستانیوں کا دوسرا گھر قرار دیتے ہوئے کہا کہ خاص طور پر خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد یو اے ای میں محنت کر رہے ہیں۔ انہوں نے پشاور میں یو اے ای کا قونصل خانہ کھولنے کی تجویز بھی پیش کی تاکہ وہاں کے عوام کو قونصلر خدمات میسر آسکیں،
01/05/2025
یکم مئی 2025
گورنر ہاؤس پشاور
01/05/2025
از دفتر پریس سیکرٹری برائے گورنر خیبر پختونخوا*
پشاور، یکم مئی 2025
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا محنت کشوں کے عالمی دن پر پیغام
قومی ترقی اور خوشحالی میں محنت کش طبقے کا کردار بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔ فیصل کریم کنڈی
پاکستان کی ترقی براہِ راست محنت کشوں کی فلاح و بہبود اور عزت سے جڑی ہوئی ہے۔ فیصل کریم کنڈی
پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ سے مزدوروں کے حقوق کی علمبردار رہی ہے، فیصل کریم کنڈی
شہید قائد ذوالفقار علی بھٹو نے 1972 میں پاکستان کی پہلی لیبر پالیسی کا اجراء کیا، فیصل کریم کنڈی
محنت کش طبقے کے مفادات کا تحفظ ہر سطح پر یقینی بنانا ہو گا فیصل کریم کنڈی
یومِ مزدور محنت کش طبقہ کی
محنت، وقار اور قومی معیشت میں اُن کے کلیدی کردار کا اعتراف ہے، فیصل کریم کنڈی
محنت کش طبقہ کسی بھی ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، فیصل کریم کنڈی
30/04/2025
*از دفتر پریس سیکرٹری برائے گورنر خیبر پختونخوا*
پشاور، 30 اپریل 2025
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیرصدارت ایڈورڈز کالج پشاورکے 16ویں بورڈ آف گورنرز کا گورنرہاوس میں اجلاس منعقد ہوا-
اجلاس میں سرچ کمیٹی کی سفارشات پرگورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ایڈورڈز کالج پشاور کے مستقل پرنسپل تعیناتی کی منظوری دے دی۔۔گورنر خیبر پختونخوا نے سرچ کمیٹی کی سفارشات پر ڈاکٹریعقوب بنگش کی بطور پرنسپل ایڈورڈز کالج تعیناتی کی منظوری دی-گورنرخیبرپختونخوا نے سرچ کمیٹی کے اراکین کوطے کردہ طریقہ کار اور مقررہ وقت میں پرنسپل تعیناتی کا مرحلہ مکمل کرنے پر سراہا
انتہائی افسوس تھا کہ عرصہ دراز سے ایڈورڈکالج مستقل پرنسپل تعیناتی سے محروم رہا، گورنر فیصل کریم کنڈی
گورنر کا عہدہ سنبھالنے ہی عزم کیا تھا کہ ایڈورڈز کالج کا مستقل پرنسپل جلد از جلد تعینات کروں گا، فیصل کریم کنڈی Edwardes College Alumni Network
Edwardes College Peshawar
29/04/2025
*از دفتر پریس سیکرٹری برائے گورنر خیبر پختونخوا*
پشاور،29اپریل2025
پاکستان اکادمی ادبیات خیبر پختونخوا چیپٹر کے زیراہتمام دو روزہ صوبائی ادبیات کانفرنس میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی کانفرنس کے افتتاحی سیشن میں بحثیت مہمان خصوصی شرکت کی-
گورنر خیبر پختونخوا نے پاکستان اکادمی ادبیات پشاور آفس میں *پختونخوا رایئٹرز ہاؤس* کا افتتاح بھی کیا اور پختونخوا رایئٹرز ہاؤس کے قیام کو صوبہ میں شعبہ ادب کے فروغ کیلئے اہم اقدام قرار دیا-
کانفرنس میں اکادمی ادبیات پاکستان کی چیئرپرسن ڈاکٹر نجیبہ عارف، خیبرپختونخوا کے اعزازی ڈائریکٹر ڈاکٹر گلزار جلال سمیت صوبہ بھر سے ادیبوں اورشعراء کی شرکت
گورنر خیبر پختونخوا نے ادبی کانفرنس کے انعقاد پر ادبی شخصیات کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ کانفرنس عصری ادب کے حوالے سے ایک اہم علمی سنگ میل ثابت ہوگی، ادب کسی بھی معاشرے کی فکری تربیت، رواداری اور مثبت طرزِ فکر کا اہم ذریعہ ہے، شہید ذوالفقار علی بھٹو نے 1976میں پاکستان اکادمی ادبیات کی بنیاد رکھی گئی اور آج یہ ادارہ ادبی منظرنامے میں ایک روشن مینار کی حیثیت رکھتا ہے، #
Pakistan Academy of Letters
Pakistan Academy of Letters, Regional Office, Phase 5 Hayatabad, Peshawar