31/05/2026
𝐎𝐧𝐞 𝐍𝐚𝐭𝐢𝐨𝐧
𝐎𝐧𝐞 𝐋𝐞𝐚𝐝𝐞𝐫
𝐎𝐧𝐞 𝐃𝐞𝐦𝐚𝐧𝐝
Official page of PTI Khyber Pakhtunkhwa. This page is managed by official PTI Social Media Team KP.
31/05/2026
𝐎𝐧𝐞 𝐍𝐚𝐭𝐢𝐨𝐧
𝐎𝐧𝐞 𝐋𝐞𝐚𝐝𝐞𝐫
𝐎𝐧𝐞 𝐃𝐞𝐦𝐚𝐧𝐝
گلگت حلقہ نمبر 2
پی ٹی آئی کی زبردست انتخابی مہم جاری
پی ٹی آئی امیدوار عتیق پیرزادہ
انتخابی نشان ٹرانسفارمر
گلگت بلتستان صرف اور صرف عمران خان کا !!!
31/05/2026
نشان بدلا ہے ایمان نہیں بدلا !!!
31/05/2026
"غیرقانونی قید میں 1030 دن اور طویل ترین قیدتنہائی"
ایک اور عید جیل کی سلاخوں کے پیچھے کال کوٹھری میں گزاری- نہ ذاتی معالج سےملاقات, نہ بہنوں کی رسائی, نہ سلیمان اور قاسم خان کو ویزا جاری کیا, نہ ہی بات, ایک آنکھ کی بینائی ختم اور دوسری کوخطرہ, کوئی خون کےٹیسٹ نہیں, کوئی مستند رپورٹ نہیں- خان اڈیالہ میں محفوظ نہیں- ذاتی ڈاکٹرز اور بہنوں کی ملاقات کرائی جائے- بیگناہ عمران خان صاحب کو رہا کیا جائے-
31.05.2026
31/05/2026
پاکستان تحریک انصاف اور اتحادی جماعت MWM کے نامزد کردہ امیدواران اور ان کے انتخابی نشانات. ان شاء اللہ 7 جون کو عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے ثابت کریں گے کہ گلگت بلتستان کے لوگ اپنے فیصلے خود کرتے ہیں!
31/05/2026
عوامی فیصلہ
31/05/2026
مجھے موت، ہار یا کِسی بھی چیز کا خوف نہیں، اِس کا مطلب یہی ہے کہ میں اپنے مخالفین کیلئے بہت خطرناک ہوں۔“
چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان
31/05/2026
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کا حج 2026 کے مثالی انتظامات پر سعودی حکومت کو خراجِ تحسین!
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے مملکتِ سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے حج 2026 کے دوران حجاج کرام کے لیے کیے گئے مثالی انتظامات، بہترین سہولیات اور غیر معمولی خدمات کو سراہتے ہوئے سعودی عرب کے سفیر برائے پاکستان عزت مآب نواف بن سعید المالکی کے نام ایک خصوصی مراسلہ ارسال کیا ہے۔
وزیراعلیٰ نے اپنے مراسلے میں حکومتِ خیبرپختونخوا اور صوبے کے عوام کی جانب سے سعودی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ حج 2026 کے دوران فراہم کی جانے والی اعلیٰ معیار کی سہولیات، مؤثر انتظامی اقدامات، منظم حکمتِ عملی اور شاندار مہمان نوازی نے لاکھوں حجاج کرام کو ایک پُرامن، منظم اور روحانی طور پر بامقصد ماحول میں مناسکِ حج کی ادائیگی کا موقع فراہم کیا۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے حجاج کرام نے بھی سعودی حکومت کی جانب سے حج کے تمام مراحل میں فراہم کی جانے والی سہولیات، خدمات اور معاونت کو بے حد سراہا ہے اور ان انتظامات پر بھرپور اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعلیٰ نے اپنے پیغام میں کہا کہ حکومتِ خیبرپختونخوا حجاج کرام اور زائرینِ حرمین شریفین کی خدمت کے لیے مملکتِ سعودی عرب کے مسلسل عزم، غیر معمولی کاوشوں اور مثالی کردار کو قدر و احترام کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات باہمی احترام، اعتماد اور مشترکہ اسلامی اقدار پر استوار ہیں جو وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔
محمد سہیل آفریدی نے سعودی سفیر سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ذاتی طور پر سعودی حکومت اور قیادت کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ ساتھ باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلۂ خیال کے خواہاں ہیں۔
وزیراعلیٰ نے اپنے مراسلے کے اختتام پر سعودی حکومت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے حج 2026 کے کامیاب اور مثالی انتظامات پر ایک مرتبہ پھر دلی تشکر اور خراجِ تحسین پیش کیا۔
Election Campaign in Gilgit Baltistan - Election Date is June 7, 2026.