01/10/2026
محترم قاسم علی شاہ صاحب سے ملنے یا جلنے کا ایک فائدہ تو یقینی ہے کہ یا تو کوئی خوبصورت تحفہ ملے گا، یا شاندار کھانا، چائے حلوہ، یا پھر کسی جاندار اور قابلِ ذکر شخصیت سے ملاقات۔ غرض یہ کہ خالی ہاتھ تو آپ واپس نہیں آئیں گے!
میرے قریبی دوست محمد شبیر خان کی مرتب کردہ کتاب ’’میں اکیلا ہی چلا تھا جانبِ منزل‘‘ میں میرا ایک مختصر سا مضمون بھی شامل ہے۔ اس پر بھی مجھے ایک انرجی بوسٹر انعام کی صورت میں ملا، جسے دیہاتی زبان میں سونف والی پنجیری کہتے ہیں۔
قاسم علی شاہ صاحب اور محمد شبیر خان صاحب، دونوں کا تہہ دل سے مشکور ہوں کہ انہوں نے اپنی محبت، شفقت اور خلوص سے نوازا۔
بہت شکریہ!
والسلام ساجد خان باتور