30/09/2026
دو باتیں ہیں۔ یہ جو مسخرے اور کارٹونز آپ لوگ ٹی وی پر دیکھ رہے ہیں، ایک ٹیم کو لانچ کیا گیا ہے، جن کا پٹا کھولا گیا ہے اور جو زبان درازی کر رہے ہیں، ان کا مقصد کچھ اور نہیں ہے، صرف دو چیزوں سے دھیان بھٹکانا ہے۔
پہلی بات، 4 اکتوبر کا لانگ مارچ جو طے ہو گیا ہے، ان شاء اللہ۔ تو لوگوں کو اس سے ہٹانے کے لیے فضول چیزیں، فضول باتیں اور من گھڑت الزامات لگائے جا رہے ہیں۔
دوسری اور سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ یہ جو کرپشن کر رہے ہیں، پاکستان کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے، اسے چھپانے کے لیے لوگوں کا ذہن دوسری طرف ڈائیورٹ کیا جا رہا ہے۔ کچھ دن پہلے جو سرکاری جہاز برطانیہ گیا تھا اور پوری میڈیا نے اس پر بات کرنا شروع کی تو اس سے دھیان بھٹکانے کے لیے یہ سب کچھ کیا جا رہا ہے۔
اور وفاقی حکومت کی جو پوزیشن ہے، وہ کسی بھی طریقے سے پرفارم نہیں کر پا رہے، اور ان کو لانے والے یہ جان چکے ہیں اور مان چکے ہیں کہ ان سے بہت بڑی غلطی ہوئی ہے کہ وہ انکو وفاق پر مسلط کرچکے ہیں۔
وزیراعلی خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی