03/10/2026
صوابی
آج سرفراز علی انچارج ایگریکلچر افیسر ٹوپی اور ایگریکلچر انسپکٹر بخت زمین ،نے کسانوں کی رجسٹریشن کے سلسلے میں مینی کا فیلڈ وزٹ کیا۔
دورانِ وزٹ نعیم خان کے ڈیرے پر مقامی زمینداران و کسانوں کا ایک اجتماع منعقد کیا گیا، جس میں محکمہ زراعت کی مختلف سرگرمیوں، کسان رجسٹریشن اور اس کے فوائد کے حوالے سے شرکاء کو تفصیلی آگاہی فراہم کی گئی۔
اس موقع پر کسانوں کو رجسٹریشن کے طریقۂ کار کے بارے میں رہنمائی فراہم کی گئی اور موقع پر ہی رجسٹریشن کا عمل مکمل کیا گیا۔
آج مجموعی طور پر 25 کسانوں کی رجسٹریشن کی گئی۔