16/03/2026
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں وفاقی اور صوبائی اداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں بلوچستان میں سیکیورٹی کی صورتحال، افغان مہاجرین کی واپسی، حوالہ ہنڈی اور بھتہ خوری کے خاتمے، اسمگلنگ کی روک تھام اور دیگر اہم امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں چیئرمین نادرا، ڈی جی ایف آئی اے، ڈی جی این سی سی آئی اور آئی جی فیڈرل کانسٹیبلری نے اپنے اپنے اداروں سے متعلق امور پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر بلوچستان میں امن و استحکام کے قیام کے لیے فیڈرل کانسٹیبلری کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں طے پایا کہ پہلے مرحلے میں فیڈرل کانسٹیبلری کے دو ونگز پر مشتمل تقریباً تین ہزار اہلکار بلوچستان میں تعینات کیے جائیں گے تاکہ امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔
اجلاس میں بلوچستان میں ایف آئی اے کو مزید فعال بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا اور ہدایت کی گئی کہ ادارے میں تمام خالی آسامیوں پر مقامی افراد کو ترجیحی بنیادوں پر بھرتی کیا جائے۔
مزید برآں حکومت بلوچستان اور وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا پر ریاست مخالف سرگرمیوں کی مؤثر نگرانی کے لیے اقدامات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ریاست کے خلاف سوشل میڈیا پر بے بنیاد پروپیگنڈا کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائیوں کو تیز کیا جائے گا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ وفاقی حکومت بلوچستان میں امن و استحکام کے قیام کے لیے صوبائی حکومت کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان پولیس کی پیشہ ورانہ استعداد کار میں اضافے کے لیے بھی بھرپور معاونت فراہم کی جائے گی۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ وہ بلوچستان کی موجودہ صورتحال سے مکمل طور پر آگاہ ہیں اور امن کے قیام کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پوری قوت اور عزم کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ صرف سیکیورٹی فورسز کی نہیں بلکہ پوری قوم کی مشترکہ جنگ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے پہلے دن ہی واضح کر دیا تھا کہ ریاست کی عملداری ہر صورت یقینی بنائی جائے گی اور آج بلوچستان کی کوئی شاہراہ احتجاج کے نام پر بند نہیں ہوتی۔ وزیر اعلیٰ نے امن کی بحالی کے لیے وفاقی حکومت کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ قومی یکجہتی کے ذریعے دہشت گردی کو شکست دی جا سکتی ہے.
09/03/2026
اسلام علیکم,
سر اطلاع عرض ھکہ اج مورحہ,09/03/2026 پر بوقت10:45 ھارس پر پلاٹون 472 کا سپاہی تنویر جو کہ پوسٹ درابن سے درابن بازار کو سامان کیلئےگیا تھا. درابن بازار مین نامعلوم افراد نے فائیرنگ کرکے زخمی ھوا ھے. جس کو زخمی حالت میں درابن ھسپتال کو لے گئے تھے. جو کہ بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ھوا ھے.لہزا اطلاع ھو
23/02/2026
ضلع کرک کے علاقے بہادر خیل میں، تھانہ خرم محمد زئی کی حدود میں واقع درگہ شہیدان کے قریب (ایف سی) کے قلعے پر فتنہ خوارج کے ڈرون حـمـلے کے نتیجے میں پانچ اہلکار زخـمی ہو گئے۔
بعد ازاں، زخـمی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کرنے والی ایمبولینسوں پر راستے میں دہـشـت گـردوں نے دوبارہ حـمـلہ کیا، جس میں تین اہلکار شہیـد اور ایمبولینسوں کو زخمیوں سمیت آگ لگا دی گئی۔بزدل دہـشـت گـردوں نے ریسکیو 1122 کے عملے کو بھی نشانہ بنایا ۔Copy
23/02/2026
کرک: تھانہ خرم کے حدود بہادر خیل میں موجود فیڈرل کانسٹبلری کلپر کواڈکاپٹر اٹیک، ڈی پی او کرک
کرک۔ کواڈکاپٹر اٹیک سے پانچ ایف سی اہلکار زخمی۔
کرک۔ پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود، علاقے کا محاصرہ سرچ آپریشن جاری۔
کرک۔ زخمیوں کو علاج معالجہ کیلئے ہسپتال روانہ کیا گیا۔
کرک۔ زخمیوں میں حوالدار صابر، سپاہی آمین، سپاہی زوہیب، سپاہی مراد اور سپاہی یوسف شامل ہیں۔
Copy
10/12/2025
اسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الحمدللہ! کل سپاہی راج ولی کو خوارج نے رہا کر دیا ہے —
یہ خبر سن کر ضلع بونیر کے عوام نے سجدۂ شکر ادا کیا، کیونکہ راج ولی نہایت غریب گھرانے سے تعلق رکھتا ہے اور اس کے اہلِ خانہ کئی دنوں سے شدید پریشانی میں تھے۔
لیکن…
راج ولی کے ساتھ گرفتار ہونے والا اس کا دوسرا ساتھی ابھی تک بازیاب نہیں ہوا!
وہ بھی ضلع بونیر ہی کا بیٹا ہے اور ایک نہایت غریب خاندان سے تعلق رکھتا ہے۔
اس کی عدم رہائی کی وجہ سے سارا ضلع بونیر سخت پریشان، غمزدہ اور بے چینی کا شکار ہے۔
تمام اہلِ بونیر، مشران، نوجوان اور بزرگ دعاگو ہیں کہ اللہ پاک جلد از جلد ہمارے دوسرے بیٹے کو بھی صحیح سلامت آزاد فرمائے۔ آمین
یا اللہ خیر…
یا اللہ ہمارے دونوں جوانوں کی حفاظت فرما…
03/12/2025
اسلام علیکم سر
کل مورخہ 2.12.2025 بوقتِ9:00 بجے فیڈرل کانسٹیبلری بنوں کے پوسٹ باران ڈیم میں دریوبہ fcتعینات پلاٹون نمبر 553 psdpقوم مندنڑ بونیر کے دو جوان سپاھی عظمت علی اور سپاھی راج ولی جن کی 15,15 یوم رخصت منظور ھوئی تھی۔اور اج چھٹی پر گھر جارھے تھے۔کہ راستے میں پیپل بازار بنوں میں خوارج نے ناکہ لگایا تھا دوران چیکینگ خوارج نے دونوں اہکاروں کو رکشے سے اتار کر اپنے ساتھ نا معلوم جگہ پر منتقل کر دیئے سر واضح رھے یہاں تحریک طالبان پاکستان لوکل کمانڈر رضوان اور فتح اپنی دہشتگرد کاروائیاں کرتے ھے
02/12/2025
شب قدر قلعہ۔ چارسدہ۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی فیڈرل کانسٹیبلری ٹریننگ سینٹر شب قدر آمد
فیڈرل کانسٹیبلری کے قیام کے بعد پہلے بیج کی پاسنگ آوٹ پریڈ
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی مہمان خصوصی تھے
کمانڈنٹ فیڈرل کانسٹیبلری نذیر گاڑا اور اعلی حکام نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا خیر مقدم کیا
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پریڈ کا معائنہ کیا
فیڈرل کانسٹیبلری کے چاک و چوبند دستوں نے مارچ پاسٹ کیا اور سلامی پیش کی
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے فیڈرل کانسٹیبلری کے جوانوں کی عملی تربیت کے مظاہرے دیکھے
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پیشہ ورانہ مہارت کے شاندار مظاہروں کو سراہا اور جوانوں کی عملی تربیت کی تعریف کی
وزیر داخلہ محسن نقوی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے جوانوں میں انعامات تقسیم کئے
کمانڈنٹ ایف سی نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا
26/11/2025
جن حضرات نے فیڈرل کانسٹبلری کیلئے ایپلائ کیاتھا اور ٹیسٹ میڈیکل پاس ہوا تھا ان کیلئے خوشخبری ۔۔۔