Zama Ghairat Awo Pukhto ANP یو افغان

Zama Ghairat Awo Pukhto ANP یو افغان

Share

د باچاخان بابا د پتنگانوں او لر او بر افغان أواز

22/03/2023

مبارک ہو ملک بر میں کل پہلا روزہ ہیں رویت ہلال کمیٹی ۔۔۔۔۔۔

22/03/2023

بھاگ ارجن بھاگ
خبریں آرہی ہیں کہ عمران نیازی لاہور سے بھاگنے اور پختونخوا میں چھپنے کا پروگرام بنارہا ہے۔
10سال تک پختونخوا کی حکومتی و ریاستی مشینری نیازی کیلئے استعمال کی گئی۔
اب اگر دوبارہ ایسا فیصلہ کیا گیا تو ہم ان کا راستہ روکیں گے-
زمان پارک میں لگایا گیا تماشہ اگر پختونخوا میں کرانے کا ارادہ ہے اور یہاں سے اس ملک میں آگ لگانے کا پروگرام بنایا جارہا ہے تو یاد رکھیں، ولی خان کے سیاسی جانشین اس صوبے کو آپکے لئے جہنم بنادیں گے۔
مزید ہم پشتونوں اور پختونخوا کو ایک پنجابی لیڈر کیلئے استعمال نہیں ہونے دیں گے


Photos from ‎Zama Ghairat Awo Pukhto ANP یو افغان‎'s post 18/03/2023

عوامی نیشنل پارٹی صوابی : تحصیل صوابی یونین کونسل یوسفے گاڑ میں شمولیتی تقریب ، بشر خان نے خاندان اور ساتھیوں سمیت عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کی ۔ تقریب سے صوبائی جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک خطاب کررہے ہیں۔



Photos from ‎Zama Ghairat Awo Pukhto ANP یو افغان‎'s post 16/03/2023

عوامی نیشنل پارٹی ضلع ہنگو کے زيراہتمام تحصیل ٹل دوآبہ میں شمولیتی تقریب ، سابق تحصیل ناظم اور پی ٹی آئی کے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی امان اللہ ایڈوکیٹ خاندان اور ساتھیوں سمیت عوامی نیشنل پارٹی میں شامل ، شمولیتی تقریب سے جنرل سیکرٹری عوامی نیشنل پارٹی پختونخوا سردار حسین بابک خطاب کررہے ہیں۔




Photos from ‎Zama Ghairat Awo Pukhto ANP یو افغان‎'s post 15/03/2023

عمران نیازی نے پختون سرزمین پر چالیس ہزار دہشتگردوں کو دوبارہ منظم کیا۔ یہ چالیس ہزار لوگ ہماری قوم کے بچوں، ماؤں، بہنوں اور بزرگوں کے قاتل ہیں۔ نیازی کھلے عام دہشتگردوں کی آبادکاری کا اقرار کررہا ہے لیکن ریاست تماشائی ہے۔ نیازی، فیض حمید اور ٹیم کے خلاف دہشتگردوں کی سہولت کاری کا مقدمہ درج ہونا چاہیئے۔ہماری سرزمین پر جنگ ہمارے وسائل اور اس پر اختیار کی ہے۔ رمضان میں پنجاب کے عوام کو مفت گندم دینے کی تیاریاں ہورہی ہیں۔ بجلی اور گیس پختونخوا کی پیداوار ہے، یہاں کے عوام کو ان وسائل کی سہولت کیوں میسر نہیں؟ دوسروں کا حق چھیننا نہيں چاہتے لیکن ہماری قوم کے بچوں کو انکے حق سےمحروم نہ رکھا جائے۔

صدر اے این پی خیبر پختونخوا ایمل ولی خان کا چارسدہ میں خان عبدالغنی خان کی 27ویں برسی کے موقع پر تقریب سے خطاب


Photos from ‎Zama Ghairat Awo Pukhto ANP یو افغان‎'s post 15/03/2023

غلامی سے نجات دلانے والا گرفتاری کے ڈر سے زمان پارک میں چھپا ہوا ہے۔ کارکنان کو ڈھال بنا کرچوہے بلی کا کھیل کھیلا جارہا ہے۔ انتظامیہ چاہے تو دو منٹ میں گرفتار کرکے عدالت کے سامنے پیش کرسکتی ہے۔ جانتے ہیں عمران آج بھی لاڈلا ہے اور مقتدر قوتوں کی سرپرستی حاصل ہے۔لاہور میں پولیس کے خلاف پی ٹی آئی جو کررہی ہے کیا وہ جائز ہے؟ اگر کل بلوچوں اور پختونوں کے خلاف کاروائی ہو تو کیا ان کو بھی پولیس کے خلاف ردعمل کی اجازت ہوگی؟ یہ طرز عمل بتارہا ہے کہ پنجاب کیلئے الگ اور باقی ملک کیلئے الگ قانون ہے۔

صدر اے این پی خیبر پختونخوا ایمل ولی خان کا چارسدہ خان عبدالغنی خان کی 27ویں برسی کے موقع پر تقریب سے خطاب


Photos from ‎Zama Ghairat Awo Pukhto ANP یو افغان‎'s post 15/03/2023

غنی ڈھیرئی چارسدہ میں خان عبدالغنی خان کی 27 ویں برسی کی مناسبت سے غنی میلہ ، صدر عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا ایمل ولی خان خطاب کررہے ہیں۔



Photos from ‎Zama Ghairat Awo Pukhto ANP یو افغان‎'s post 14/03/2023

"پی ٹی آئی اور ٹی ٹی پی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں" آج پی ٹی آئی انتخابات چاہتی ہے اور ٹی ٹی پی انکی حمایت میں سامنے آگئی۔ معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے، پولیس اور فورسز کے جوان شہید ہورہے ہیں جبکہ دوسری جانب کوئی اس پر بات کرنے کو تیار نہیں۔ ہر کسی کو صرف کرسی چاہئیے
ایمل ولی خان
صدر عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا


Photos from ‎Zama Ghairat Awo Pukhto ANP یو افغان‎'s post 13/03/2023

جو لوگ بار بار سوال اٹھاتے ہیں کہ دہشتگردوں کو دوبارہ کون لے کر آیا اور دہشتگردی کیوں بڑھی؟ آج اس نام نہاد لیڈر نے اعتراف جرم کرلیا کہ یہی شخص انہیں واپس لایا۔ انکے لئے جو لوگ 'فائٹرز' ہیں وہ پشتون قوم اور اس ملک کے دشمن ہیں۔ یہ اعتراف جرم اور قاتلوں کی سرپرستی کا اعلان ہے. سیاسی کارکنان (بالخصوص اے این پی)، پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے کیا اس دن کیلئے قربانیاں دی تھیں کہ ایک شخص کی سیاسی کیریئر کو دوام بخشنے کیلئے دہشتگردوں کو دوبارہ لایا جائیگا، انکے مخالفین کو پھر انہی دہشتگردوں کے ذریعے نشانہ بنایا جائیگا؟ عدالتوں کو بھی اس طرف دیکھنا ہوگا.سیاسی کارکنان (بالخصوص اے این پی)، پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے کیا اس دن کیلئے قربانیاں دی تھیں کہ ایک شخص کی سیاسی کیریئر کو دوام بخشنے کیلئے دہشتگردوں کو دوبارہ لایا جائیگا، انکے مخالفین کو پھر انہی دہشتگردوں کے ذریعے نشانہ بنایا جائیگا؟ عدالتوں کو بھی اس طرف دیکھنا ہوگا
ایمل ولی خان
صدر عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا


Photos from ‎Zama Ghairat Awo Pukhto ANP یو افغان‎'s post 13/03/2023

عوامی نیشنل پارٹی کا ایک بار پھر بی آر ٹی میگا کرپشن کی تحقیقات کا مطالبہ

بی آر ٹی پشاور کی رونقیں، کاروبار اور بین الاقوامی شاہراہ کی تباہی کا منصوبہ ہے۔ تبدیلی سرکار کا یہ منصوبہ خزانے پر ایک بڑے بوجھ کے سوا کچھ نہیں ہے۔ یہ وہ شاندار منصوبہ ہے جس میں پی سی ون کی منظوری کے بعد بھی 21 تبدیلیاں کی گئیں۔

عجلت اور بغیر منصوبہ بندی کے شروع کئے گئے اس پراجیکٹ کو ہم روزاول سے سفید ہاتھی کہہ رہے ہیں۔ اسی منصوبے کیلئے بینک آف ویسٹ انڈیز کے گارنٹی چیکس قبول کئے گئے۔ میگا کرپشن میں ملوث اس منصوبے کے چیف ايگزیکٹو پہلے ہی بیرون ملک روپوش ہوچکے ہیں۔

پشاور ہائیکورٹ کے حکم پر ایف آئی اے کی مرتب کردہ رپورٹ کی روشنی میں ذمہ داران کا تعین کیا جائے۔ بی آر ٹی منصوبے کو عوام کی سہولت اور آسانی کے غرض سے ہرگز بھی شروع نہیں کیا گیا تھا۔ 2018ء میں پی ٹی آئی کو انتخابی مہم کیلئے فنڈز کی ضرورت تھی۔ اس منصوبے کو پی ٹی آئی نے اپنے انتخابی اخراجات پورے کرنے کیلئے استعمال کیا۔

بی آر ٹی منصوبے میں 32 ارب روپے براہ راست کرپشن کی نشاندہی پہلے ہی ہوچکی ہے۔ مطالبہ کرتے ہیں کہ اس منصوبے میں کی گئی کرپشن اور بدعنوانیوں کی فوری تحقیقات کرائی جائیں اور میگا کرپشن میں ملوث تمام حقائق اور ملوث کرداروں کو عوام کے سامنے لایا جائے۔

ایمل ولی خان
صوبائی صدر عوامی نیشنل پارٹی


Photos from ‎Zama Ghairat Awo Pukhto ANP یو افغان‎'s post 12/03/2023

لاشوں پر سیاست کرنیوالوں کو ہر صورت صرف کرسی چاہئیے ، چاہے ملک کا بیڑا غرق ہو ، عوام کا جینا محال ہو اور ملک ہر قسم کے بحران کا شکار ہو ۔ پہلے امریکا پر حکومت گرانے کے الزام کا جواب دیا جائے ۔ سائفر کے ساتھ کھیلنے والوں کا احتساب ۔ کرنا ہوگا اور پاکستان کی تباہی کے ذمہ داروں کو سزا دینی ہوگی۔

ایمل ولی خان
صدر عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا


Photos from ‎Zama Ghairat Awo Pukhto ANP یو افغان‎'s post 12/03/2023

عوام کو امریکی غلامی سے نجات کا چورن بیچنے والا خود امریکا سے وزارت عظمیٰ کی بھیک مانگ رہا ہے ۔ جن امریکیوں کو گالیاں دی جارہی تھیں ، رجیم چینج کا الزام لگایا جاتا رہا ، آج انہی سے وزیراعظم بنانے کی اپیلیں ہورہی ہیں ۔ امریکی کانگریس کے رکن کو منتیں ہورہی ہیں کہ خدارا مجھے وزیراعظم بنادے ، اس نے بھی کہہ دیا کہ بیان جاری کردیں گے ۔ عوام فیصلہ کریں کہ امریکہ سے بھیک کون مانگ رہا ہے
ایمل ولی خان
صدر عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا


Want your business to be the top-listed Government Service in Peshawar?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address


Peshawar
25000