Department of Tourism, Culture, Archaeology & Museums, KP

Department of Tourism, Culture, Archaeology & Museums, KP

Share

Official page of Tourism, Culture, Archaeology & Museums Department, Government of Khyber Pakhtunkhwa

The Culture, Tourism, Archaeology & Museums Department of Khyber Pakhtunkhwa is dedicated to preserving the rich cultural heritage, promoting sustainable tourism, and safeguarding archaeological treasures across the province. From the breathtaking landscapes of the north to ancient Buddhist relics, historic forts, vibrant festivals, and diverse traditions — our mission is to showcase the true esse

02/06/2026

عیدالاضحیٰ کے موقع پر 27 تا 31 مئی کے دوران ضم شدہ اضلاع سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف سیاحتی مقامات پر 12 لاکھ 67 ہزار 568 سیاحوں کی آمد،صوبائی وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ شفیع جان کا معاون خصوصی برائے سیاحت و ثقافت ملک عدیل اقبال کے ہمراہ ویڈیو پیغام

02/06/2026

خیبرپختونخوا میں سیاحت کا نیا ریکارڈ،
عیدالاضحیٰ کے موقع پر 12 لاکھ سے زائد سیاحوں کی آمد،
صوبے کو 8 سے 12 ارب روپے کی آمدن

02/06/2026

اے آر وائی نیوز نے عید الاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران وادی کاغان میں سیاحوں کی غیر معمولی آمد پر خصوصی رپورٹ نشر کی۔

رپورٹ کے مطابق عید کی تعطیلات میں 1,28,862 سیاحوں نے وادی کاغان کا رخ کیا، جن میں 32 غیر ملکی سیاح بھی شامل تھے۔ وادی کے دلکش مناظر، خوشگوار موسم اور بہتر انتظامات نے سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ رکھا۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا، چیف سیکرٹری اور سیکرٹری سیاحت سعادت حسن کی ہدایات کے مطابق کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی (KDA) نے ضلعی انتظامیہ، پولیس، ریسکیو اور دیگر متعلقہ اداروں کے تعاون سے سیاحوں کو بہترین سہولیات، ٹریفک مینجمنٹ، صفائی ستھرائی، رہنمائی اور عوامی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا۔

سیاحوں کی ریکارڈ آمد خیبر پختونخوا میں سیاحت کے فروغ، بہتر انتظامات اور عوام دوست پالیسیوں پر عوامی اعتماد کا مظہر ہے۔

01/06/2026

Pre-Shandur tournament concluded successfully at Lower Chitral 🏇

Photos from Department of Tourism, Culture, Archaeology & Museums, KP's post 01/06/2026

عیدالاضحیٰ کے موقع پر خیبرپختونخوا نے ایک بار پھر خود کو پاکستان کے سب سے بڑے اور مقبول سیاحتی مرکز کے طور پر منوا لیا۔ پُرامن ماحول، قدرتی حسن، بہترین مہمان نوازی اور حکومتی اقدامات کے باعث لاکھوں سیاحوں نے صوبے کے مختلف سیاحتی مقامات کا رخ کیا، جس سے مقامی معیشت کو بھی بھرپور فائدہ پہنچا۔

خیبرپختونخوا میں عیدالاضحیٰ سیاحت کے نمایاں اعدادوشمار:
✅ 11 لاکھ 64 ہزار سے زائد سیاح
✅ 13 اضلاع میں سیاحتی سرگرمیاں
✅ 220 غیر ملکی سیاح
✅ 8 سے 12 ارب روپے کی مقامی معاشی سرگرمیاں
✅ ضم شدہ اضلاع میں پہلی بار ریکارڈ سطح کی سیاحت
✅ سوات، ناران، گلیات، کمراٹ، چترال، شانگلہ اور بونیر میں نئے سیاحتی ریکارڈ

ضم شدہ اضلاع میں سیاحت کی نئی کامیابی:
✅ 3 لاکھ 94 ہزار 682 سیاح
✅ 7 اضلاع میں سیاحتی سرگرمیاں
✅ اربوں روپے کی مقامی معاشی سرگرمیاں

تاریخی و آثارِ قدیمہ کے مقامات:
✅ 14 ہزار 162 سیاح
✅ 54 غیر ملکی سیاح
✅ تخت بھائی میں 9,688 سیاحوں کی آمد.

یہ اعتماد ہے ایک پُرامن، خوبصورت اور ترقی کرتی خیبرپختونخوا کا، جہاں سیاحت، معیشت اور عوامی خوشحالی ایک ساتھ آگے بڑھ رہی ہیں۔

01/06/2026

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاونِ خصوصی برائے سیاحت و ثقافت ملک عدیل اقبال نے آج سیکرٹری سیاحت سعادت حسن کے دفتر کا دورہ کیا، جہاں محکمہ سیاحت کے تمام منسلک اداروں کے ڈائریکٹر جنرلز کے ساتھ اجلاس منعقد ہوا۔

مورخہ: 01/06/2026

اجلاس میں عید الاضحیٰ کے دوران سیاحتی مقامات پر کیے گئے انتظامات اور عوامی سہولیات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ مختلف اتھارٹیز کے جاری ترقیاتی منصوبوں، Integrated Tourism Zones (ITZs)، KITE پراجیکٹ، آثارِ قدیمہ و عجائب گھر اور خیبر پختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی (KPCTA) کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا۔

معاونِ خصوصی نے عوامی رابطوں کو مزید مؤثر بنانے، سیاحتی اور ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ اور حالیہ ہنر میلہ جیسے کامیاب ثقافتی پروگراموں کے انعقاد کو سراہتے ہوئے ایسے اقدامات کو مزید وسعت دینے پر زور دیا۔

اجلاس میں سیکرٹری سیاحت سعادت حسن اور ملک عدیل اقبال نے سیاحت، ثقافت، ورثے کے تحفظ اور سرمایہ کاری کے فروغ سے متعلق مختلف پالیسی اقدامات اور مستقبل کی ترجیحات پر بھی تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔

Photos from Department of Tourism, Culture, Archaeology & Museums, KP's post 01/06/2026

عید الاضحیٰ کی تعطیلات کے اختتام پر کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی (KDA) کی جانب سے وادی کاغان میں خصوصی صفائی مہم جاری ہے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا، چیف سیکرٹری اور سیکرٹری سیاحت سعادت حسن کی ہدایات کے مطابق سیاحتی مقامات، شاہراہوں، پارکنگ ایریاز اور عوامی مقامات سے کچرے کی بروقت صفائی کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ وادی کی قدرتی خوبصورتی اور صاف ماحول برقرار رکھا جا سکے۔

کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی سیاحوں اور مقامی آبادی کے تعاون سے ایک صاف، سرسبز اور پائیدار سیاحتی ماحول کے فروغ کے لیے کوشاں ہے۔

Want your business to be the top-listed Government Service in Peshawar?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address


13-A, Gate No. 5, Khyber Road
Peshawar
25000

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 20:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00