01/06/2026
محکمہ موسمیات نے بھی 2 جون سے 5 جون کے دوران ملک کے مخلتف علاقوں میں تیز ہواؤں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشنگوئی کردی
To provide accurate information
01/06/2026
محکمہ موسمیات نے بھی 2 جون سے 5 جون کے دوران ملک کے مخلتف علاقوں میں تیز ہواؤں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشنگوئی کردی
29/05/2026
ڈرائیورز کی غفلت انسانی جانوں کے لیے سنگین خطرہ بن چکی ہے۔ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ بعض ٹرانسپورٹ ڈرائیورز اپنی گاڑیوں کے ایمرجنسی ایگزٹ راستوں میں پائپ یا دیگر رکاوٹیں لگا کر انہیں بند کر دیتے ہیں، حالانکہ یہی راستے حادثات کے دوران زخمیوں کو فوری اور محفوظ طریقے سے نکالنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔
ٹریفک پولیس اور متعلقہ حکام سے اپیل ہے کہ فوری طور پر خصوصی آپریشن شروع کیا جائے اور فلائنگ کوچز و دیگر گاڑیوں سے ایسی تمام غیرقانونی رکاوٹیں ہٹائی جائیں تاکہ کسی بھی حادثے کی صورت میں قیمتی انسانی جانوں کو بچایا جا سکے اور اموات میں کمی لائی جا سکے۔
دورانِ سفر میں نے خود کئی ڈرائیورز کو اس مسئلے کی نشاندہی کی، مگر افسوس کہ اصلاح کے بجائے بعض افراد بحث و تکرار پر اتر آئے۔ عوامی تحفظ کے لیے اب عملی اقدامات ناگزیر ہو چکے ہیں۔
براہِ کرم اس پیغام کو ٹریفک پولیس اور اعلیٰ حکام تک پہنچائیں تاکہ فوری کارروائی ممکن بنائی جا سکے۔
28/05/2026
شبقدر ٹی ایم اے نے ہماری خبر پر فوری نوٹس لیتے ہوئے صفائی کا عمل مکمل کیا اور قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگا دیا۔ بروقت کارروائی پر عارف جان اور متعلقہ عملے کا شکریہ۔
شبقدر سوشل میڈیا کی طرف سے تمام مسلمان بھائی اور حاص کر مسافر بھائیوں کو عید الاضحیٰ بہت مبارک ہو
26/05/2026
پسند کی شادی کے بعد خفیہ طور پر زندگی گزارنے والے ایک جوڑے کو ملیر کورٹ سے واپسی کے دوران مصروف شاہراہ پر گاڑی میں فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔ یہ واقعہ ایک افسوسناک سانحہ ہے جس نے ایک بار پھر شہریوں کے تحفظ اور قانون کی عملداری سے متعلق سوالات اٹھا دیے
25/05/2026
گزشتہ روز کوئٹہ ٹرین دھماکہ میں چارسدہ پرانا بازار کا ایک نوجوان مدرار ولد نثار کاکا شہید بھی شامل ہے، جسکا نماز جنازہ آج 11:30 بجے تحصیل ہائی سکول کے عقبی جنازگاہ میں ادا کی گئی۔
شہید، انور علی اور غفر علی ابرار کے بھائی تھے۔
25/05/2026
افسوسناک حادثہ
سوات ایکسپریس وے پر اسماعیلیہ کے قریب ایک ہائیس وین اور بس کا حادثہ
حادثے کے نتیجے میں 11مسافر جانبحق اور 7 زخمی ہیں
حادثہ ہائیس وین کے ڈراییور کی غفلت کی وجہ سے پیش آیا ہے
ہائیس وین نے سائیڈ پر پارک بس کو پیچھے سے ٹکر ماری،
زخمیوں اور جان بحق افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، ترجمان موٹروے
23/05/2026
الحمدللہ، پولیس نے اپنی تحقیقات مکمل کرکے اب سرکاری طور پر بھی "حورین" کی بازیابی کی تصدیق کردی ہے ۔
23/05/2026
چارسدہ پڑانگ ماجوکی میں رات 3 بجے کے قریب مکان کی چھت گرنے کا افسوسناک واقعہ
ریسکیو اہلکاروں نے مقامی افراد کی مدد سے ملبے تلے دبے تمام افراد کو نکال لیا
حادثے میں 35 سالہ آجاد اور 25 سالہ نائلہ زخمی ہوئے
سجاول (عمر12سال) ابوبکر (عمر3سال) اور عمیر (عمر2سال) جاں بحق ہوگئے
شبقدر اور اس کے مضافات میں تھوڑی دیر بعد تیز اندھی سمیت بارش کا امکان