DSP Diyar Khan

DSP Diyar Khan

Share

Currently Serving as SDPO Saddar Circle Peshawar

21/01/2026

Transferred and Posted as SDPO Anti Riot Peshawar

Photos from Capital City Police Peshawar's post 19/01/2026
18/01/2026

پشاور میں منشیات فروشوں کے خلاف بھی آپریشن کلین اپ کا آغاز

چھاپہ زنی کے دوران ایس ایچ او تھانہ ارمڑ خالد آفریدی پر بدنام زمانہ منشیات فروشوں کی فائرنگ۔

کراس فائرنگ میں انتہائی مطلوب اشتہاری مجرم و منشیات فروش رامبیل عرف رامبیلے اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔

ہلاک ملزم قتل، اقدام قتل، آئس، چرس و دیگر منشیات فروشی کے 14 مقدمات میں مطلوب تھا۔

ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی جان سے مارنے کی نیت سے فائرنگ کی، پولیس اہلکار خوش قسمتی سے محفوظ رہے۔

ہلاک ملزم مختلف سنگین مقدمات میں تھانہ ارمڑ کو مطلوب و ملوث تھا۔ مزید تفتیش جاری ہے

17/01/2026
08/01/2026

کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے تھانہ انقلاب کے نواحی علاقے موسی زئی میں قتل اور گھروں کو آگ لگانے کے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کی۔
ڈی ایس پی رحمان بابا سرکل دیار خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ انقلاب رضوان برکی اور پولیس ٹیم نے ایکشن لیتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
جائیداد کے تنازعہ پر میر رحمان ولد نور رحمان، واحد اور امین پسران نور رحمان نے ابو ہریرہ ولد غریب کو فائرنگ کر کے قتل کیا، جبکہ مخالفین نے بدلہ لینے کی خاطر گھروں کو آگ لگا دی۔
پولیس نے دونوں فریقین سے مجیب اللہ اور امجد کو گرفتار کر لیا اور غیر قانونی تعمیرات کو بھی مسمار کر دیا۔
دیگر ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
ترجمان پشاور پولیس۔

Photos from DSP Diyar Khan's post 29/11/2025

پشاور: ڈی ایس پی رحمن بابا سرکل دیار خان نے
موجودہ حالات کے پیشِ نظر مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز مزید تیز کر دیے گئے ہیں۔

ڈی ایس پی رحمن بابا سرکل دیار خان نے رحمن بابا سرکل کے مختلف ناکہ بندی پوائنٹس کا دورہ کیا۔

چیکنگ کے دوران غیر قانونی اسلحہ، مشتبہ افراد اور غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو حراست میں لیا گیا۔ متعدد جرائم پیشہ عناصر سے اسلحہ اور ایمونیشن بھی برآمد کیا گیا ہے۔

شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندیاں، اضافی گشت اور سنیپ چیکنگ جاری ہے تاکہ امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

کیپٹل سٹی پولیس پشاور عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے

Photos from DSP Diyar Khan's post 19/10/2025

پشاور: ایس ڈی پی او رحمان بابا سرکل دیار خان نے آج رحمان بابا سرکل کے مختلف تھانوں کا معائنہ کیا، جن میں تھانہ اُرمر، تھانہ انقلاب اور تھانہ رحمان بابا شامل ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے تھانوں میں سیکیورٹی انتظامات اور جاری پولیو ڈیوٹیوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

ایس ڈی پی او نے ڈیوٹی پر موجود پولیس افسران و اہلکاران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی معاملات میں ہرگز غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیو مہم ایک قومی ذمہ داری ہے، اس کے دوران پولیس افسران و اہلکاران کو چاہئے کہ پوری لگن، ایمانداری اور مستعدی کے ساتھ اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دیں تاکہ مہم کو کامیاب بنایا جا سکے۔ ایس ڈی پی او نے اس موقع پر ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی .

Want your business to be the top-listed Government Service in Peshawar?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address


Peshawar
25000