National Party Pakhtunkhwa Offical

National Party Pakhtunkhwa Offical

Share

N.P was established in October 2003 when the non-tribal, essentially middle-class Balochistan National Democratic Party (BNDP) led by Mir Hasil Khan Bizenj

MANIFESTO

Objectives

Foremost objectives of the party will be the following:

Elimination of all forms of national and class-based oppression and exploitation;
Complete emancipation from foreign dominance;
Establishment of a welfare state to replace the security state and tribal, feudal and backward socio-economic and political systems;
An independent and positive foreign policy based on the pri

03/09/2025

📰 ہیڈلائن:
کوئٹہ دھماکہ: نیشنل پارٹی پختونخواہ وحدت کی جانب سے میر کبیر محمد شاہی پر حملے کی شدید مذمت

پریس ریلیز

نیشنل پارٹی پختونخواہ وحدت نے نیشنل پارٹی کے سیکریٹری جنرل اور سابق سینیٹر میر کبیر محمد شاہی پر کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ پارٹی قیادت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ بزدلانہ حملہ جمہوری اقدار اور سیاسی قیادت پر براہِ راست وار ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

نیشنل پارٹی پختونخواہ وحدت نے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائیں، ذمہ داروں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے اور سیاسی رہنماؤں و عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

پارٹی قیادت نے میر کبیر محمد شاہی اور ان کے خاندان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پوری جماعت ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے

20/05/2025

نیشنل پارٹی پختونخوا
وحدت کا توسیعی اجلاس
صدر نیشنل پارٹی پختونخوا وحدت ڈاکٹر سرفراز خان نے پختونخوا وحدت ورکنگ کمیٹی کے ممبران + ضلعی قائدین بشمول این پی کے صدر و جنرل سیکریٹریز/ ورکرز کا توسیعی اجلاس حجرہ وقار عالم، بلو خان ​​گاؤں بونیر میں 24 مئی بروز ہفتہ شام 4 بجے بلایا ہے اجلاس 25 مئ 2025 کو بھی جاری رہے گا۔ اجلاس میں دوستوں کے لیے فکری نشست کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں سیاسی گفتگوں کے علاوہ فکری باتیں بھی کی جائے گی۔
تمام صوبائی ورکنگ کمیٹی ممبران، ضلعی صدر/جنرل سیکرٹریز اور NP کارکنان اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں۔
ہم خیال بائیں بازو کے سیاسی کارکنوں کو بھی شرکت کی بھرپور دعوت دی جاتی ہے۔
ہم وہاں رات گزارنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ کامریڈ
انجینئر حمید گل جنرل سیکرٹری این پی پختونخوا وحدت ۔

21/11/2024

*نیشنل پارٹی پختونخوا وحدت تردید*

نومبر 18 2024 سوشل میڈیا پر نظام باچا نے ایک پریس ریلیز جاری کیا تھا نظام باچا جو پشاور کا رہائشی ہے اور 2021 میں نیشنل پارٹی کا سابق ممبر تھا اس کے علاوہ قیصر خان، اور اشونی کُمار بھی 2021 میں نیشنل پارٹی پختونخوا وحدت کے ممبران تھے 2022 میں ان لوگوں نے استفیٰے دیئے تھے جو کابینہ نے متفقہ طور پر منظور کئے تھے اب نیشنل پارٹی سے ان افراد کا کوئی تعلق نہیں ہے- اب سوشل میڈیا پر ایک جعلی پریس ریلیز گردش کر رہی ہے جو مکمل طور پر جعلی ہے اُنھوں نے پریس ریلیز میں 200 رجسٹرد ممبران کا زکر کیا ہے جوکہ مکمل جعلی ہے 17 اکتوبر 2021 کو تیسرے نیشنل پارٹی پختونخوا وحدت کنونشن میں کُل ممبران کہ تعداد 118 تھی ۔19 اور 20 اکتوبر 2024 کو پشاور میں ہونے والے نیشنل کنونشن نیشنل پارٹی پختونخوا وحدت اور 26,27,28,29 اکتوبر 2024 کو کوئٹہ منعقد ہونے والی نیشنل پارٹی مرکزی کانگریس سے پہلے مرکز نے رُکنیت کی تجدید کی تھی ان نام نہاد جعلی افراد نے رُکنیت کی تجدید نہیں کی مرکزی ڈیٹا بیس میں تمام وحدتوں کے رُکنیت موجود ہیں مگر استعفیٰ دینے والوں کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے لہذا پارٹی ان جعلی پریس ریلیز کو مسترد کرتی ہے اور بزریعہ پرنٹ میڈیا اور سوشل میڈیا ان جعلی افراد کو خبردار کرتی ہے کہ آئندہ نیشنل پارٹی کا نام استعمال کرنے سے گریز کرے ورنہ پارٹی قانونی کاروائی کریگی۔
انجینئر حمید گل جنرل سیکرٹری نیشنل پارٹی پختونخوا وحدت۔
انجینئر ملک نیاز خان سیکرٹری اطلاعات نیشنل پارٹی پختونخوا وحدت۔۔۔

20/11/2024

*نیشنل پارٹی پختونخوا اجلاس*
نیشنل پارٹی پختونخوا وحدت کا اجلاس بروز ہفتہ 16 نومبر 2 بجے زیر صدارت ڈاکٹر سرفراز خان صدر نیشنل پارٹی پختونخوا وحدت جنرل سیکرٹری انجینئر حمید گل کے رہائش گاہ پر منقید ہوا ۔اجلاس میں مرکزی کانگریس کی تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پارٹی کو مزید فعال کرانے کے لئے 180 روزہ پلان ترتیب دیا گیا پلان کے مطابق 6 اضلاع میں پارٹی کی تنظیم سازی کی جائے جس میں ضلع صوابی، ضلع ملاکنڈ، ضلع سوات، ضلع شانگلہ، ضلع ابیٹ آباد اور ضلع بنوں شامل ہیں کابینہ نے متفقہ طور پر جناب فدا محمد کو مرکزی کمیٹی سی سی ممبر نامزد کیا گیا۔سابق جنرل سیکرٹری نیشنل پارٹی پختونخوا وحدت جناب ادریس خٹک جو کہ جیل میں ہے اُن کے رہائی پر تفصیلی بحث ہوئی اور فصلہ کیا گیا کہ پارٹی ادریس خٹک کے رہائی کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی اجلاس کے آخر میں صدر NP پختونخوا وحدت ڈاکٹر سرفراز خان و دیگر کابینہ ممبران نے ملکی و غیر ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی پو افسوس کیا اظہار کیا اور دہشت گردی کے جلد خاتمے پر مختلف تجاویز پیش کی صدر نے آئندہ اجلاس دسمبر میں بلانے کا اعلان کیا۔

جنرل سیکرٹری حمید گل این پی پختونخوا وحدت۔
جاری کردہ۔ملک نیاز خان سیکرٹری اطلاعات نیشنل پارٹی پختونخوا وحدت۔

30/10/2024

*نیشنل پارٹی پختونخوا وحدت *

" مشہور خواجہ سرا
ڈولفن ایان پشاور کا رہائشی ( ٹرانس جینڈر) زبردستی
اس کے سر پر پستول رکھ کر قتل کی دھمکی دیتے ہوئے کسی نے اسے ننگا کرکے اس کی ویڈیو بنائی ہے ۔ جس کی نیشنل پارٹی پختونخوا وحدت پُرزور مذمت کرتی ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ فلفور ویڈیو بنانے والے کے خلاف کاروائی کرے۔
یاد رہے اس سے پہلے بھی اس بیچارے پر گولیاں چلائی گئی تھیں ۔
خواجہ سراؤں کے ساتھ عوام کا برتاو ٹھیک نہیں ۔ایک طرف انہیں حقارت کی نظر سے دیکھا جاتا ہے تو دوسری جانب آئے روز ان کے ساتھ ظلم و زیادتی اور سیکشول حراسمنٹ کا کوئی کیس سامنے آتا ہے۔
نہ عوام میں شعور آتا ہے کہ خدا کے اس بے ضرر مخلوق کو اپنے طور سے زندہ رہنے اور جینے دے،انہیں انسان سمجھ کر انہیں اپنی الگ شناخت کے ساتھ قبول کرے اور نہ ریاست کی طرف سے ان کے حقوق اور زندگیوں کے تحفظ کی ضمانت انہیں مل رہی ہے.

30/10/2024

کوہٹہ ۔نیشنل پارٹی کے مرکزی قومی کانگریس اور وحدت بلوچستان کنونشن کا آغاز ،نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبد المالک بلوچ اور صوبائی صدر بلوچستان رکن صوبائی اسمبلی میر رحمت صالح بلوچ کا بی این سی نیوز سے گفتگو

Photos from National Party Pakhtunkhwa Offical's post 28/10/2024

*نیشنل پارٹی پختونخو وحدت*

نیشنل پارٹی پختونخوا وحدت کے صدر پروفیسر ڈاکٹر سرفراز خان نیشنل پارٹی زیر اہتمام ساتھویں قومی کانگریس سے اظہار خیال کر رہے ہے۔

Photos from National Party Pakhtunkhwa Offical's post 26/10/2024

*National Pakhtunkhwa*Wahdat
General Secretary Mr Engr Hamid Gul Presented 3 Years Party Activities Report at at Quetta Balochistan.

Photos from National Party Pakhtunkhwa Offical's post 26/10/2024

کوہٹہ ۔نیشنل پارٹی مرکزی قومی کانگریس و وحدت بلوچستان کنونشن نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبد المالک بلوچ کانگریس کے آغاز پر افتتاحی کلمات پیش کررہے ہیں کانگریس میں نیشنل پارٹی پختونخوا وحدت کے صدر پروفیسر ڈاکٹر سرفراز خان جنرل سیکرٹری انجینئر حمید گل، فردوس محمد ۔حاوید حیات ۔خان زادہ اسفندیار خٹک ۔سیکنر حیات ملک۔نور باچا۔ و دیگر موجود ہیں۔
انجینئر ملک نیاز خان انفارمیشن سیکرٹری نیشنل پارٹی پختونخوا وحدت۔

Want your business to be the top-listed Government Service in Peshawar?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Address


Khyber Bazar Peshawar
Peshawar
25000