03/06/2026
ڈاکٹر محسن حبیب ایڈمنسٹریٹر اوقاف خیبرپختونخواہ اسسٹنٹ کمشنر کینٹ بشارت حسین، بورڈ آف ریونیو کے نمائندے اور آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے انجینئر کے ہمراہ مسجد مہابت پشاور کی دکانوں کا معائنہ کرنے کے لیے آج دورہ کیا گیا۔
Objective of this Department is to look after all the dedicated properties and to ensure its utilization in accordance with the wishes of the dedicators.
03/06/2026
ڈاکٹر محسن حبیب ایڈمنسٹریٹر اوقاف خیبرپختونخواہ اسسٹنٹ کمشنر کینٹ بشارت حسین، بورڈ آف ریونیو کے نمائندے اور آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے انجینئر کے ہمراہ مسجد مہابت پشاور کی دکانوں کا معائنہ کرنے کے لیے آج دورہ کیا گیا۔
02/06/2026
عیدگاہ مسجد پشاور میں نمازی حضرات کی کثیر تعداد عید کی نماز کی ادائیگی کے لیے تشریف لا رہی ہے۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کی عبادات قبول فرمائے اور ملکِ پاکستان میں امن، خوشحالی اور بھائی چارے کو قائم رکھے۔ 🤲
26/05/2026
عیدالاضحیٰ کی نماز کے سلسلے میں عیدگاہ چارسدہ روڈ پشاور کا دورہ
ایم این اے پشاور آصف خان، چیف خطیب محکمہ اوقاف خیبرپختونخواہ مولانا محمد طیب قریشی اور ایڈمنسٹریٹر اوقاف خیبرپختونخواہ ڈاکٹر محسن حبیب نے عیدالاضحیٰ کی نماز کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے تاریخی عیدگاہ چارسدہ روڈ پشاور کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران انہوں نے صفائی، سیکیورٹی، وضو، پارکنگ، نمازیوں کی سہولیات اور دیگر انتظامات کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے محکمہ اوقاف خیبرپختونخواہ کی جانب سے کئے گئے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے محکمہ کے افسران اور عملے کی کاوشوں کو سراہا اور انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔
ایم این اے آصف خان اور چیف خطیب مولانا محمد طیب قریشی نے کہا کہ محکمہ اوقاف خیبرپختونخواہ عوام کو عید کے پرامن اور منظم اجتماعات کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہا ہے، جبکہ عملہ رات گئے تک اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں سرانجام دے رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عیدگاہ پشاور شہر کی قدیم اور تاریخی عبادت گاہ ہے جہاں ہر سال پشاور کے ہزاروں شہری عیدین کی نماز ادا کرنے کیلئے جمع ہوتے ہیں، لہٰذا عوام کو بہترین سہولیات کی فراہمی محکمہ اوقاف کی اولین ترجیح ہے۔
اس موقع پر کیئر ٹیکراوقاف محمد آصف نے انتظامات کے حوالے سے ایم این اے صاحب، چیف خطیب صاحب اور ایڈمنسٹریٹر اوقاف صاحب کو بریفنگ بھی دی اور یقین دہانی کرائی کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر تمام انتظامات بروقت مکمل کئے جائیں گے تاکہ شہری پرسکون ماحول میں عبادت ادا کرسکیں۔
25/05/2026
صوبائی وزیر اوقاف، مذہبی و اقلیتی امور صاحبزادہ محمد عدنان قادری نے آج بروز پیر اپنے دفتر میں عہدے کا باضابطہ طور پر چارج سنبھال لیا۔
اس موقع سیکرٹری اوقاف جناب عطاء الرحمان صاحب ، ایڈیشنل سیکرٹری جناب حبیب خان صاحب ، ڈپٹی سیکرٹری جناب برکت صاحب ، ایڈمنسٹریٹر اوقاف جناب محسن حبیب صاحب اور دیگر عہدیداران ، علماء کرام ، اقلیتی برادری کے معززین اور دفتر کے عملے نے انہیں عہدہ سنبھالنے پر خوش امدید کہا ۔
22/05/2026
ایڈمنسٹریٹر اوقاف خیبرپختونخواہ ڈاکٹر محسن حبیب کی زیرِ صدارت اوقاف سرکل مینجرز اور دیگر افسران کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں محکمہ اوقاف سے متعلق مختلف انتظامی و دفتری امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کے دوران گزشتہ اجلاس میں دی گئی ٹاسکس اور ہدایات پر پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی گفت و شنید کی گئی۔ تمام سرکل مینجرز نے اپنے اپنے سرکل سے متعلق امور، جاری اقدامات، درپیش مسائل اور کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی۔
ایڈمنسٹریٹر اوقاف نے ہدایات جاری کی کہ بقایاجات کی ریکوری کو سو فیصد یقینی بنایا جائے تاکہ محکمہ کے مالی معاملات کو مزید مستحکم بنایا جا سکے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ وقف جائیدادوں پر ناجائز تجاوزات (Encroachment) اور سب لیٹنگ کے معاملات کے حوالے سے جلد از جلد جامع رپورٹس پیش کی جائیں تاکہ ان مسائل کے حل کیلئے بروقت اقدامات اٹھائے جا سکیں۔
11/05/2026
ایڈمنسٹریٹر اوقاف و مذہبی امور، خیبرپختونخواہ ڈاکٹر محسن حبیب نے سیکرٹری اوقاف، حج، مذہبی و اقلیتی امور خیبرپختونخواہ جناب عطاء الرحمن صاحب کو محکمہ اوقاف میں جاری اصلاحات کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دی۔ اس موقع پر محکمہ اوقاف کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔
سیکرٹری اوقاف نے محکمہ میں ترقیاتی (ڈویلپمنٹل) پراجیکٹس، کرایہ جات کو مارکیٹ ریٹ پر لانے، وقف املاک سے تجاوزات کے خاتمے اور بقایاجات کی وصولی کو ممکن بنانے کے لیے جامع روڈ میپ تیار کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
08/05/2026
ایڈمنسٹریٹر اوقاف و مذہبی امور خیبرپختونخواہ ڈاکٹر محسن حبیب کی زیر صدارت کورٹ کیسز کے حوالے سے سرکل منیجرز اوقاف کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں مختلف سرکلز میں زیر التواء کورٹ کیسز پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ متعلقہ ڈپٹی ایڈمنسٹریٹرز اور لیگل کونسل اوقاف نے جاری مقدمات سے متعلق بریفنگ دی۔
ڈاکٹر محسن حبیب نے بعض سرکل منیجرز کو ہدایت کی کہ کورٹ کیسز میں ہونے والی پیش رفت سے روزانہ کی بنیاد پر آگاہ رکھا جائے۔ انہوں نے سیکرٹری اوقاف، حج، مذہبی و اقلیتی امور جناب عطاء الرحمن صاحب کو صوبے بھر میں اوقاف کیسز کے حوالے سے تفصیلی پریزنٹیشن پیش کرنے کے لیے بھی ہدایات جاری کیں۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وکلاء عدالتوں میں مؤثر پیروی کریں اور وقف املاک کا پروفیشنل انداز میں بھرپور دفاع یقینی بنایا جائے۔
| Monday | 09:00 - 17:00 |
| Tuesday | 09:00 - 17:00 |
| Wednesday | 09:00 - 17:00 |
| Thursday | 09:00 - 17:00 |
| Friday | 09:00 - 17:00 |