Directorate Of Higher Education KP

Directorate Of Higher Education KP

Share

The Directorate of Higher Education Peshawar is an attached department of the Higher Education, Archives and Libraries Department Govt. of Khyber Pakhtunkhwa.

It was established in 1979 for the management of Govt. (Male & Female) Colleges of the Province.

15/05/2026

ڈاکٹر فرید اللہ شاہ ڈائریکٹر ہائر ایجوکیشن اور ڈائریکٹریٹ آف ہائر ایجوکیشن خیبر پختونخوا کے تمام افسران و عملہ گہرے رنج و غم کے ساتھ ممتاز ماہرِ تعلیم، منتظم اور سابق ڈائریکٹر ہائر ایجوکیشن و ڈائریکٹر ایجوکیشن ایمپلائز فاؤنڈیشن پروفیسر ظہور الحق کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

مرحوم نے بطور پروفیسر اور مختلف اہم انتظامی عہدوں پر رہتے ہوئے محکمہ ہائر ایجوکیشن کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں۔ وہ ایک نہایت باصلاحیت، دیانتدار اور مخلص منتظم تھے جنہوں نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، قیادت اور محنت کے ذریعے بے شمار اساتذہ، طلبہ اور تعلیمی اداروں کی رہنمائی کی۔ ان کی تعلیمی و انتظامی خدمات ہمیشہ قدر و احترام کے ساتھ یاد رکھی جائیں گی۔

اسی طرح ڈائریکٹریٹ آف ہائر ایجوکیشن خیبر پختونخوا پروفیسر حضرت علی، سیکرٹری بی آئی ایس ای مردان کی والدہ محترمہ، اور زرولی شاہ، پرنسپل جی ڈی سی لاہور صوابی کے والد محترم کے انتقال پر بھی دلی افسوس اور تعزیت کا اظہار کرتا ہے۔

ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ تمام مرحومین کی کامل مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور تمام لواحقین کو صبرِ جمیل نصیب فرمائے۔

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ

13/05/2026

Books Build Futures: A Proud Moment for the Library Community of Khyber Pakhtunkhwa

The Directorate Higher Education,proudly celebrates the remarkable achievement of Muhammad Ibad Ullah, son of Rifat Naz, Deputy Chief Librarian (BPS-19), Government Post Graduate College for Women, Mardan, who has successfully cleared the CSS Examination and has been allocated to the Pakistan Audit and Accounts Service (PAAS).

This achievement is not only a moment of pride for his family, but also a shining example of the lifelong impact of books, libraries, and reading culture.

As a mother and librarian, Rifat Naz nurtured in her son the habit of book reading from his early childhood. She introduced him to the world of libraries, knowledge, discipline, and learning. Over time, this reading habit became a strong foundation for critical thinking, confidence, and intellectual growth, helping him prepare for one of the most competitive examinations in Pakistan.

His success reminds us that libraries are not merely rooms filled with books. They are places where dreams are shaped, minds are strengthened, and futures are built.

The Directorate Higher Education takes great pride in this inspiring story and congratulates Rifat Naz and her family on this outstanding accomplishment. Her journey as a librarian and mother reflects the true power of books in transforming lives.

May this achievement inspire students, parents, teachers, and librarians across Khyber Pakhtunkhwa to promote reading habits and strengthen the role of libraries in education and character building.

Congratulations to Muhammad Ibad Ullah on his success and best wishes for his future service to Pakistan.

Education,Archives and Libraries Department KP




12/05/2026

Provision of PERs and Verification Certificate

08/05/2026

صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم و بلدیات مینا خان آفریدی کا کالجز کے گریڈ 20 سے گریڈ 21 میں ترقی پانے والے پروفیسرز اور ڈائریکٹوریٹ آف ہائر ایجوکیشن میں بھرتی جونئیر کلرکس کی تقرری کے احکامات تقسیم کے پروگرام سے خطاب

Photos from Directorate Of Higher Education KP's post 07/05/2026

ڈائریکٹوریٹ آف ہائر ایجوکیشن خیبر پختونخوا پشاور میں آج جدید سہولیات سے آراستہ نئے کمیٹی روم کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم، بلدیات، الیکشنز و دیہی ترقی جناب مینا خان آفریدی اور سیکرٹری اعلیٰ تعلیم خیبر پختونخوا نے خصوصی شرکت کی۔

تقریب کے آغاز پر صوبائی وزیر، سیکرٹری اعلیٰ تعلیم اور ڈائریکٹر اعلیٰ تعلیم خیبر پختونخوا کی موجودگی میں افتتاحی تختی کی نقاب کشائی کی۔ بعد ازاں معزز مہمانان جدید کمیٹی روم کے اندر تشریف لے گئے جہاں باقاعدہ افتتاحی پریزنٹیشن پیش کی گئی۔ صوبائی وزیر نے کمپیوٹرکابٹن دبا کر کمیٹی روم کا عملی افتتاح کیا جب کہ جدید لائیو کیمرہ سسٹم، مائیک اور دیگر سہولیات کا بھی باقاعدہ آغاز کیا گیا۔

اس موقع پر کمیٹی روم میں نصب جدید آلات اور سہولیات کا عملی مظاہرہ کیا گیا، جنہیں آئندہ سرکاری اجلاسوں، تعلیمی منصوبہ بندی اور ویڈیو لنک میٹنگز کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ اس طرح ڈائریکٹوریٹ آف ہائر ایجوکیشن میں ایک جدید، فعال اور ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کمیٹی روم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر جناب مینا خان آفریدی نے کہا کہ جدید سہولیات سے آراستہ یہ کمیٹی روم محکمہ اعلیٰ تعلیم میں مؤثر رابطہ کاری، بہتر منصوبہ بندی اور جدید انتظامی نظام کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا:

“میری دعا ہے کہ یہ کمیٹی روم اور اس میں ہونے والی میٹنگز ہائر ایجوکیشن کی ترقی کے لیے ایک اہم ذریعہ ثابت ہوں، یہاں سے مثبت فیصلے اور تعمیری اقدامات سامنے آئیں اور یہ سہولت محکمہ اعلیٰ تعلیم کے لیے حقیقی معنوں میں فائدہ مند ثابت ہو۔”

انہوں نے مزید کہا کہ حکومتِ خیبر پختونخوا تعلیمی اداروں اور متعلقہ دفاتر کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے تاکہ بہتر نظم و نسق اور مؤثر فیصلہ سازی کو فروغ دیا جا سکے۔

تقریب میں محکمہ اعلیٰ تعلیم کے افسران اور دیگر متعلقہ حکام نے بھی شرکت کی اور جدید کمیٹی روم کے قیام کو محکمہ کی ترقی کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا۔

Photos from Directorate Of Higher Education KP's post 07/05/2026

محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبر پختونخوا کے زیرِ اہتمام آج ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں گریڈ 20 سے گریڈ 21 میں ترقی پانے والے پروفیسرز (مرد و خواتین) کو ترقی کے نوٹیفکیشنز جبکہ ڈائریکٹوریٹ آف ہائر ایجوکیشن میں شفاف میرٹ کے تحت بھرتی ہونے والے جونئیر کلرکس میں تقرری کے احکامات تقسیم کیے گئے۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم، بلدیات، الیکشنز و دیہی ترقی جناب مینا خان آفریدی تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر اعلیٰ تعلیم خیبر پختونخوا نے کہا کہ محکمہ اعلیٰ تعلیم صوبے میں اصلاحات، شفافیت اور ادارہ جاتی بہتری کے ایجنڈے پر عملی اقدامات کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پروفیسرز کی گریڈ 21 میں ترقی نہ صرف اساتذہ برادری کے اعتماد کا مظہر ہے بلکہ کالج ایجوکیشن کے نظام کو مزید مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم بھی ہے۔ انہوں نے جونئیر کلرکس کی شفاف بھرتی کو میرٹ، انصاف اور گڈ گورننس کی عملی مثال قرار دیا۔

سیکرٹری اعلیٰ تعلیم خیبر پختونخوا نے اپنے خطاب میں کہا کہ محکمہ اعلیٰ تعلیم میں تمام معاملات کو قانون، میرٹ اور مکمل شفافیت کے ساتھ آگے بڑھایا جا رہا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت نوجوانوں کو باعزت روزگار کی فراہمی اور تعلیمی اداروں کی بہتری کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔

بعد ازاں مہمانِ خصوصی جناب مینا خان آفریدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ کالج اساتذہ کو گریڈ 21 میں ترقی دینا دراصل اس وژن اور وعدے کی تکمیل ہے جو سابق وزیرِاعظم عمران خان نے کالج ٹیچرز سے کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آج اس وعدے کا عملی جامہ پہننا اس امر کا ثبوت ہے کہ موجودہ حکومت اساتذہ کے احترام، تعلیمی ترقی اور میرٹ پر مبنی نظام پر کامل یقین رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے ہمیشہ نوجوانوں اور تعلیم کے شعبے کو ترجیح دی ہے کیونکہ “Investing in Youth is Investing in Future” محض ایک نعرہ نہیں بلکہ حکومت کی پالیسی کا بنیادی حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹوریٹ آف ہائر ایجوکیشن میں جونئیر کلرکس کی شفاف بھرتی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ حکومت سفارش اور اقربا پروری کے بجائے صلاحیت، میرٹ اور شفافیت کو فروغ دے رہی ہے۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ “First in Pakistan, Leading the Future” کا وژن محکمہ اعلیٰ تعلیم کی اصلاحات میں نمایاں طور پر نظر آ رہا ہے۔ پروفیسرز کی ترقی، نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی اور اداروں کی کارکردگی میں بہتری حکومت کی سنجیدہ اور نتیجہ خیز پالیسیوں کا مظہر ہے۔ انہوں نے اس موقع پر ترقی پانے والے تمام پروفیسرز کو مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ وہ تعلیمی اداروں میں قائدانہ کردار ادا کرتے ہوئے نئی نسل کی بہترین رہنمائی کریں گے۔

تقریب میں پروفیسرز ایسوسی ایشن کے نمائندگان، اساتذہ، افسران اور دیگر معزز شرکاء نے شرکت کی اور حکومتِ خیبر پختونخوا، محکمہ اعلیٰ تعلیم اور صوبائی وزیر جناب مینا خان آفریدی کی تعلیمی خدمات اور اصلاحاتی اقدامات کو سراہا۔

Photos from Directorate Of Higher Education KP's post 06/05/2026

Provision of PERs and Verification Certificate

06/05/2026

Provision of Missing PERs and Verification Certificate

06/05/2026

Resubmission of PERs for the period of 2023.

Want your business to be the top-listed Government Service in Peshawar?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address


Northern By Pass, Near Govt; Polytechnic Institute, D. G Commerce Building Rano Garhi
Peshawar
25160

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00