25/10/2026
عوامی نیشنل پارٹی یونین کونسل جہانگیر آباد کا تنظیمی اجلاس، تینوں ویلج کونسلوں کی تنظیم سازی مکمل
عوامی نیشنل پارٹی تحصیل تخت بھائی کی یونین کونسل جہانگیر آباد کا تنظیمی اجلاس منعقد ہوا، جس میں یونین کونسل کے تینوں ویلج کونسلوں جہانگیر آباد، چھیل-1 اور چھیل-2 کی تنظیم سازی مکمل کر لی گئی۔
اجلاس میں ضلعی جنرل سیکرٹری الحاج فضل الرحمان بن یامین، مرکزی رہنما فاروق اکرم خان، تحصیل صدر میاں نصراللہ، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر اختر اقبال یوسفزئی، ضلعی نائب صدر جواد ٹکر، ایوب خان، توقیر خان اور دیگر پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی۔
اس موقع پر رہنماؤں نے تنظیمی استحکام، کارکنوں کے اتحاد اور عوامی رابطوں کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی کو نچلی سطح پر منظم اور فعال بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے باچا خان کے فلسفۂ عدم تشدد، جمہوریت، امن اور عوامی حقوق کی جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
عوامی نیشنل پارٹی کی یہ تنظیمی پیش رفت اس عزم کا اظہار ہے کہ باچا خان اور خان عبدالولی خان کے سیاسی فلسفے کی روشنی میں عوامی حقوق، جمہوریت، امن اور صوبے کے حقیقی اختیار کی جدوجہد ہر گاؤں، ہر محلے اور ہر گھر تک پہنچائی جائے گی۔ ہمارا راستہ امن، ہماری طاقت عوام اور ہمارا مقصد ایک باوقار، خوشحال اور بااختیار پختون معاشرے کا قیام ہے۔
عوامی نیشنل پارٹی میدانِ سیاست میں عوام کی آواز بن کر کھڑی تھی، کھڑی ہے اور آئندہ بھی اپنے نظریے، جدوجہد اور قربانیوں کے ساتھ عوام کے حقوق کی جنگ لڑتی رہے گی.