02/01/2026
ایکسپریس ٹریبون سے زورین نظامی کے کالم کا ہٹایا جانا پاکستان میں آزادیِ اظہارِ رائے پر بڑھتے ہوئے قدغنوں کی ایک افسوسناک مثال ہے۔ ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان (HRC-Pakistan) اس عمل کی سخت مذمت کرتی ہے، کیونکہ یہ براہِ راست شہریوں کے آئینی حق اور صحافتی آزادی کی پامالی ہے۔
تاریخی پس منظر اور موجودہ صورتحال:
* سنسر شپ کا تسلسل: پاکستان کی تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی کسی دانشور یا صحافی نے ریاستی بیانیے سے ہٹ کر سچ لکھنے کی کوشش کی، اسے حکومتی اور غیر مرئی دباؤ کے ذریعے خاموش کرایا گیا۔ یہ سلسلہ ایوب خان کے دور سے لے کر آج کے ڈیجیٹل دور تک بدستور جاری ہے۔
* نوجوان نسل کی آواز: اس کالم میں "جنریشن زی" (نوجوان نسل) کی بیزاری اور ریاست کے فرسودہ طریقوں پر جو تنقید کی گئی، وہ دراصل معاشرے کی تلخ حقیقت ہے۔ کالم کو ہٹانا اس بات کا ثبوت ہے کہ مقتدر حلقے اب مکالمے اور تنقید کو برداشت کرنے کی سکت کھو چکے ہیں۔
* ڈیجیٹل قدغنیں: انٹرنیٹ کی بندش اور فائر وال جیسے اقدامات کے بعد اب تحریروں کو حذف کروانا یہ ظاہر کرتا ہے کہ ریاست عوام کے خیالات کو کنٹرول کرنے کے لیے ہر حد پار کر رہی ہے۔
نتیجہ: کسی بھی جمہوری معاشرے میں اختلافِ رائے ترقی کی علامت ہوتا ہے۔ تحریروں پر پابندی لگانے سے خیالات ختم نہیں ہوتے بلکہ عوامی غم و غصے میں اضافہ ہوتا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ریاست طاقت کے بجائے دلیل کا راستہ اپنائے اور اظہارِ رائے کی آزادی کو یقینی بنائے۔
31/12/2025
مجھے نہیں معلوم مجھے اس نقاب پوش کے جانے کا اتنا دکھ کیوں ہے. مجھے نہیں معلوم کہ یہ دکھ ہے، رشک ہے یا کیا ہے.
پہلی مرتبہ میرا دل چاہا ہے کہ مجھے اس کا چہرہ دیکھنے کا کبھی موقع نہ ملتا. بھلا ایسے کیسے ہوتا ہے کہ ایک بندہ اتنی ساری خیر سمیٹ لے اور سمیٹتا ہی چلا جائے. وہ چہرہ دکھائے بنا آیا اور دنیا کے سات جزیروں پہ چھا گیا. اس کی آواز کا، آنکھوں کا اور چال کا طلسم گویا پورے عالم کی رگوں میں سما گیا. بھلا کیسے ہو سکتا ہے کہ ایک بندہ اس دنیا میں بچے بچے کی زبان پر ہو مگر نہ اس کا نام کسی کو معلوم ہو، نہ شکل، نہ پتہ!
وہ جیا تو ایسے جیسے زمانے بھر کی زندگی جی گیا. وہ گیا ہے تو ایسے کہ اس جیسی شہادت نہ دیکھی نہ سنی. آہ! ابوعبیدہ! آپ کے جانے کا غم زیادہ ہے یا رشک، مجھے معلوم نہیں ہو رہا.
31/12/2025
عالمِ اسلام کا فیلڈ مارشل💔
بزدل55 اسلامی ممالک کی افواج کا واحد بہادر فیلڈ مارشل ابوعبیدہ جس کی پاؤں کی خاک کے برابر بھی دوسرے نام نہاد اسلامی افواج کے جنرل بھی نہیں
30/12/2025
امت کا بڑا نقصان !
انا للّٰہ وانا الیہ راجعون 😢 😭
اک پہاڑ جو گر گیا، اک آواز جو رک گئی، دشمن کیلئے اک خوف جو نہیں رہا۔ والله ایسے عجیب و غریب مجاہدین ، ایسے جری اور دلیر نوجوان بہت کم ہی دنیا نے دیکھے ہیں۔صحابہ کرام کا حقیقی جانشین اک عظیم داستان چھوڑ گیا ہے جو امت کو پکار پکار کر تھک گیا۔بالآخر اپنی جان رب کے حضور پیش کرگیا۔ الله ﷻ اسے قبول فرمائے اور امت کی لغزشوں اور بے حسی کو معاف فرمائے، آمین
ابو عبیدہ
30/12/2025
*وَلَا تَقُولُوا لِمَن يُقْتَلُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَمْوَاتٌ ۚ بَلْ أَحْيَاءٌ وَلَـٰكِن لَّا تَشْعُرُونَ*
*ترجمہ:*
اور جو لوگ اللہ کی راہ میں قتل کیے جائیں، انہیں مردہ نہ کہو، بلکہ وہ زندہ ہیں، لیکن تم (ان کی زندگی) کا شعور نہیں رکھتے۔
30/12/2025
یہ تھے ابُو عُـبَـیـدَہ…
انا للّٰہ وانا الیہ راجعون 😢😭
وہ جبالیا کے مہاجر کیمپ کا بیٹا تھا، خیموں کی بستی کا فرزند
جسے دنیا چھو کر بھی نہیں گزری تھی، اسے جہان فانی سے اتنا ہی واسطہ تھا جتنا اس کی کمر سیدھی رکھنے کے لیے کافی ہو
اور زادِ راہ میں اتنا ہی اٹھائے پھرتا تھا جو اسے اللہ تک پہنچا دے
جبالیا کے لوگ اسے اچھی طرح جانتے تھے، مگر آج عصر تک خاموش تھے، ابھی ساری زبانیں گواہی دے رہیں کہ ہمارا سپوت سراپا پاکیزگی تھا، ایسی پاکیزگی جس نے ظاہر سے پہلے باطن کو صاف کر لیا ہو
وہ زاہد تھا، یوں لگتا تھا جیسے دنیا اس کے قریب سے گزرتی ہے
مگر اس کے دل میں کہیں ٹھہرتی نہیں
وہ عابد تھا، وہ پرہیزگار تھا، لفظ بولنے سے پہلے اسے تولتا تھا،
قدم اٹھانے سے پہلے اس کا وزن جانچتا تھا
قرآن اس کے ہاتھ کا ساتھی تھا، ذکر اس کے سینے کا مونس،
اور پہلی صف اس کی دائمی قرار گاہ۔ نماز میں بھی جہاد میں بھی صف اول
گویا وہ جانتا تھا کہ جو اللہ کی طرف سبقت لے جائے اللہ اسے قبولیت میں سبقت عطا فرما دیتا ہے
اس نے کبھی پہچان بننے کی کوشش نہیں کی، کبھی نمایاں ہونے کی خواہش نہیں رکھی، لیکن جب اللہ کسی بندے سے محبت کرتا ہے
تو اسے لوگوں کو وہاں دکھا دیتا ہے جہاں وہ خود دکھائی دینا نہیں چاہتے
اس کا ذکر وہاں بلند کر دیتا ہے جہاں وہ خود بلندی کے طالب نہیں ہوتے
اور اس کے لیے دلوں میں ایسی محبت ڈال دیتا ہے جس کی کوئی ظاہری وجہ نہیں ہوتی
اور یہی وہ راز ہے، نہ آواز میں، نہ تصویر میں، نہ نام میں، بلکہ اس دل میں جو اللہ کے ساتھ زندہ رہا، تو اللہ نے اسے مخلوق کے دلوں میں زندہ کر دیا۔
دنیا بھر کی مائیں ایسے فرزند جنم دینے سے قاصر ہیں۔
رونے والوں کو ایسے ابطال پر رونا چاہیے۔
12/12/2025
سپریم کورٹ نے ایمان زینب مزاری کا کیس روک دیا، وجہ یہ تھی کہ ناروے کا سفیر بھی کیس جانجنے سپریم کورٹ آیا تھا، بس پھر کیا تھا کہ کیس روک دیا گیا، اب انصاف کے لیے وکیل کی بجائے کسی یورپیں سفیر کو لیکر کورٹ جانا زیادہ بہتر رہے گا۔ جب جعلی کیس بناو گے تو ذلیل تو ہونا پڑے گا نا !
06/12/2025
ڈاکٹر عافیہ صدیقی امریکی نہیں پاکستانی شہری ہیں وہ پاکستانی پاسپورٹ پر ویزہ لگوا کر امریکہ گئیں انہیں امریکہ سے نہیں پاکستان سے گرفتار کیا گیا,اور جنرل پرویز مشرف نے 55 ہزار ڈالر پر امریکہ کو فروخت کیا،
موجودہ حکومت ڈاکٹر عافیہ صدیقی رہائی کیلئے امریکی عدالت میں امائیکس بریف جمع کرنے سے انکاری ہے ،امائیکس بریف جمع نہ کرنے کے وجوہات اسلام آباد ہائیکورٹ کو بتانے سے بھی انکاری ہے،جنیوا کنونشن کے تحت اپنے شہری کے انسانی اور مذہبی حقوق اور میڈیکل سہولیات کیلئے کردار ادا کرنے کے قانونی راستے کی موجودگی کے باوجود حکومت کچھ نہیں کررہی باوجود اس حقیقت کے کہ ڈاکٹرعافیہ کی صحت بہت خراب ہے،
الٹا اس طرح کے غلط بیانیاں کرکے، فیک نیوز چلا کر،جھوٹا پروپیگنڈہ کرکے اس مظلوم پاکستانی بیٹی اور ان کے بچوں، خاندان کیساتھ مزید ظلم کررہے ہیں۔
06/12/2025
آخر پی ٹی ایم کی تمام تر سزا صرف, علی وزیر کے حصے میں ہی کیوں؟
علی وزیر کو دونوں بازوؤں میں ہتھکڑیاں لگا کر ایک بار پھر سکھر جیل منتقل کر دیا گیا
پنجاب، بلوچستان اور سندھ—کیا علی وزیر کی تقدیر صرف جیل در جیل ہی بن چکی ہے؟
—————————————————————
د پي ټي اېم ټولې سزاګانې ولې یوازې د علي وزیر په برخه کېږي؟
علي وزیر ته بیا په دواړو لاسونو کې هتکړۍ ورواچول شوې او سکر زندان ته ولېږدول شو
پنجاب، بلوچستان او سندھ — ایا د علي وزیر تقدېر یوازې له یوه زندانه بل زندان ته تګ ګرځېدل دې؟
- ڈاکٹر سید عالم محسود
27/11/2025
معدنیات سے مالا مال صوبہ بلوچستان 😢
۔
۔
۔
۔
27/11/2025
بارش، بارش مزید بارش
دیر البلاح (غزہ) میں یہ بچے اپنے خیمے سے پانی نکال رہی ہے
اللہ فلسطینیوں کو مشکلات آسان فرمائے