Health Department, KP

Call Directions Website Contact the organization

Health Department, KP Official page of the Health Department, Govt of Khyber Pakhtunkwa, Pakistan. Official Page of Health Department Khyber Pakhtunkhwa.
(678)

Share information with health staff & public on HR matters, health issues and measures been taken by Department

*طبی عملے کی حاضری یقینی بنانے کے لیے سخت اقدامات، حاضری کا شفاف نظام بنانے کی ہدایت*پشاور: ممبر ایڈوائزری کونسل برائے ص...
24/10/2026

*طبی عملے کی حاضری یقینی بنانے کے لیے سخت اقدامات، حاضری کا شفاف نظام بنانے کی ہدایت*

پشاور: ممبر ایڈوائزری کونسل برائے صحت، لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) نگار جوہر کی زیرِ صدارت انڈیپنڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ (آئی ایم یو) کa اجلاس ہوا۔ جس میں شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ صحت کے شعبے میں نظم و ضبط، شفافیت اور احتساب کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے، تاکہ عوام کو بہتر اور بروقت علاج کی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ اجلاس میں صحت کی سہولیات کی کارکردگی، طبی عملے کی حاضری اور نگرانی کے نظام کو مؤثر بنانے کے حوالے سے تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ممبر ایڈوائزری کونسل برائے صحت نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں اور صحت مراکز میں تعینات تمام عملہ اپنی حاضری ہر صورت یقینی بنائے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو علاج معالجے کی معیاری سہولیات کی فراہمی اسی وقت ممکن ہے جب تمام عملہ اپنی ذمہ داریاں بروقت اور مکمل طور پر ادا کرے، اور ڈیوٹی سے غیر حاضری کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔
اجلاس میں پسماندہ اور دیہی علاقوں کی صحت کی سہولیات پر خصوصی توجہ دی گئی۔ ممبر ایڈوائزری کونسل برائے صحت نے ہدایت کی کہ ان علاقوں میں عملے کی 95 فیصد حاضری کو لازمی قرار دیا جائے تاکہ دور دراز کے مکینوں کو علاج کے لیے شہروں کا رخ نہ کرنا پڑے اور انہیں اپنے علاقے میں ہی بروقت طبی سہولیات میسر آ سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حاضری کے لیے ایک باقاعدہ اور مؤثر میکنزم تشکیل دیا جائے، جس کے ذریعے عملے کی حاضری کی درست اور شفاف نگرانی ممکن ہو سکے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (ڈی ایچ کیو) اور تحصیل ہیڈکوارٹر (بی ایچ کیو) ہسپتالوں سمیت تمام صحت کی سہولیات کا حاضری ریکارڈ انڈیپنڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ کے ساتھ منسلک کیا جائے، تاکہ ہر ہسپتال کی حاضری کی صورتحال واضح طور پر سامنے آ سکے اور کارکردگی کا درست جائزہ لیا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ ریکارڈ کی مرکزی نگرانی سے احتساب کا عمل مضبوط ہوگا، غیر حاضری کی نشاندہی آسان ہوگی اور بروقت کارروائی ممکن ہو سکے گی۔

*ممبر ایڈوائزری کونسل برائے صحت لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر کو صوبائی ہیلتھ سروسز اکیڈمی کے امور پر تفصیلی بریفنگ*پشاور:...
19/10/2026

*ممبر ایڈوائزری کونسل برائے صحت لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر کو صوبائی ہیلتھ سروسز اکیڈمی کے امور پر تفصیلی بریفنگ*

پشاور: ممبر ایڈوائزری کونسل برائے صحت لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر کو صوبائی ہیلتھ سروسز اکیڈمی (PHSA) کے انتظامی امور، کارکردگی، جاری سرگرمیوں، تربیتی پروگراموں اور مستقبل کے لائحہ عمل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ کے دوران صحت کے شعبے سے وابستہ عملے کی پیشہ ورانہ تربیت، استعداد کار میں اضافے، ادارہ جاتی کارکردگی کو بہتر بنانے اور طبی و انتظامی خدمات کے معیار کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے اقدامات پر روشنی ڈالی گئی۔

اس موقع پر انہوں نے زور دیا کہ صوبائی ہیلتھ سروسز اکیڈمی اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے اور تربیتی و انتظامی نظام کو اس انداز میں مضبوط بنایا جائے کہ اس کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچیں۔ انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے میں معیاری تربیت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ عوام کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے نہایت اہم ہے۔

ممبر ایڈوائزری کونسل برائے صحت نے اس امر پر زور دیا کہ ادارے کی تمام سرگرمیوں اور اقدامات کا بنیادی مقصد عوامی مفاد کا تحفظ، صحت عامہ کی خدمات میں بہتری اور شہریوں کو معیاری، مؤثر اور قابلِ رسائی طبی سہولیات کی فراہمی ہونا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات، مؤثر حکمت عملی اور ادارہ جاتی کارکردگی میں مسلسل بہتری ناگزیر ہے۔

پشاور دیر کالونی میں سکول کی چھت گرنے کا واقعہ*گورنر خیبرپختونخوا کی مشیر برائے صحت لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر کا لیڈی ...
15/10/2026

پشاور دیر کالونی میں سکول کی چھت گرنے کا واقعہ

*گورنر خیبرپختونخوا کی مشیر برائے صحت لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر کا لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا دورہ، سیکرٹری صحت مطیع اللہ بھی ہمراہ موجود*

مشیر برائے صحت لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر کا سکول کی چھت گرنے سے بچوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار, لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر کا جاں بحق بچوں کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار. مشیر برائے صحت کی موجود 23 زخمی بچوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لینے کے لیے ہسپتال آمد. لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر کی زخمی بچوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت

Emergency 🚨 alert
15/10/2026

Emergency 🚨 alert

Orientation Meeting with Honourable Advisor on Health, Lt. Gen. (R) Nigar JoharAn orientation meeting was held with Lieu...
13/10/2026

Orientation Meeting with Honourable Advisor on Health, Lt. Gen. (R) Nigar Johar

An orientation meeting was held with Lieutenant General (Retired) Nigar Johar, Honourable Advisor on Health, Khyber Pakhtunkhwa.

During the meeting, Mr. Matiullah Khan, Secretary Health, briefed the Honourable Advisor on the Health Department’s organizational structure, formation, functions, administrative framework, ongoing initiatives, and key achievements.

The briefing also highlighted major health sector reforms, healthcare infrastructure, human resource management, and strategic priorities aimed at improving healthcare service delivery across the province.

The meeting emphasized strengthening institutional coordination, enhancing operational efficiency, and advancing a more accessible, responsive, and people-centered healthcare system in Khyber Pakhtunkhwa.

Health Department | Government of Khyber Pakhtunkhwa

12/10/2026
خیبر پختونخوا: 11 ڈی ایچ اوز کے خلاف انکوائری کا حکممحکمہ صحت خیبر پختونخوا نے فکسڈ پے پر بھرتی ہونے والے میڈیکل افسران،...
09/10/2026

خیبر پختونخوا: 11 ڈی ایچ اوز کے خلاف انکوائری کا حکم
محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے فکسڈ پے پر بھرتی ہونے والے میڈیکل افسران، ڈینٹل سرجنز اور نرسوں کو ان کی مخصوص، ناقابلِ تبادلہ آسامیوں سے مبینہ طور پر منتقل یا ایڈجسٹ کرنے پر 11 ضلعی افسرانِ صحت کے خلاف انکوائری کا حکم دیا ہے۔
متعلقہ اضلاع میں بٹگرام، لوئر چترال، اپر چترال، لوئر دیر، ہنگو، خیبر، لوئر کوہستان، اپر کرم، مہمند، شمالی وزیرستان اور اپر جنوبی وزیرستان شامل ہیں۔
کمیٹی متعلقہ ریکارڈ کی جانچ اور ذمہ داری کا تعین کرکے 11 اکتوبر 2026، شام 6 بجے تک اپنی رپورٹ اور سفارشات پیش کرے گی

Offer of Appointment to Candidates on the Waiting List for Medical Officers, Dental Surgeons, and Registered Nurse Offic...
28/09/2026

Offer of Appointment to Candidates on the Waiting List for Medical Officers, Dental Surgeons, and Registered Nurse Officers (Fixed Pay)

Address

Health Secretariate
Peshawar
25000

Opening Hours

Monday 08:00 - 16:00
Tuesday 08:00 - 16:00
Wednesday 08:00 - 16:00
Thursday 08:00 - 16:00
Friday 08:00 - 16:00

Telephone

+92919210570

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Health Department, KP posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Health Department, KP:

Shortcuts

Share